سرینگر/14فروری
جنوبی ضلع کولگام کے پہلو دیوسر علاقے میں راجوری کے شہری کی دم گھٹنے سے موت واقع ہوئی ہے ۔
ذرائع نے بتایا کہ کولگام کے پہلو دیوسر علاقے میں کرایہ کے کمرے میں ایک شہری کی دم گھٹنے سے موت واقع ہوئی ۔متوفی کی شناخت کرامت حسین چودھری ولد نذیر احمد چودھری ساکن نوشہرا راجوری کے بطور ہوئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ لاش کو ضلع ہسپتال منتقل کیا گیا ۔
دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے کارروائیاں شروع کی ہیں۔