بدھ, مئی 14, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

عمر زئی اور محمد نبی کی سنچری اننگز، افغانستان کو سخت مقابلے میں شکست

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-02-11
in کھیل
A A
ایشیا کپ: افغانستان کا فاتحانہ آغاز، سری لنکا کو 8 وکٹوں سے شکست
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مودی کو کرنل صوفیہ پر تبصرہ کرنے والے ایم پی وزیر کو برطرف کرنا چاہئے: کھڑگے

بی سی بی نے شان ٹیٹ کو فاسٹ باؤلنگ کوچ مقرر کیا

پلیکلے// عظمت اللہ عمرزئی (149 رن ناٹ آؤٹ) اور محمد نبی (136 رن) کی شاندار سنچری اننگز اور چھٹی وکٹ کے لیے ریکارڈ 242 رن کی شراکت کے باوجود افغانستان کو جمعہ کے روز پہلے میچ میں سری لنکا کے ہاتھوں 42 رن سے شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔
382 رنز کے بڑے ہدف کے تعاقب میں افغانستان کی شروعات انتہائی خراب رہی اور 55 کے اسکور پر اس کی پانچ وکٹیں گر گئیں۔ رحمان اللہ گرباز ایک رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے، ابراہیم زدران چار رن بنانے کے بعد پویلین لوٹے، رحمت شاہ سات رنز بنانے کے بعد، کپتان حشمت اللہ شاہدی سات رنز بنانے کے بعد اور گلبدین نائب سولہ رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد ایک وقت ایسا لگ رہا تھا کہ افغانستان کی پوری ٹیم جلد ہی سمٹ جائے گی۔ ایسے میں عظمت اللہ عمرزئی اور محمد نبی نے افغانستان ٹیم کی کمان سنبھالی۔ محمد نبی نے 130 گیندوں پر 15 چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 136 رن بنائے۔ عظمت اللہ عمرزئی نے 115 گیندوں پر 13 چوکوں اور چھ چھکوں کی مدد سے 149 رن کی شاندار اننگز کھیلی اور افغانستان کی اننگ کے آغاز میں یکطرفہ لگنے والے میچ کو عمرزئی اور نبی نے سنسنی خیز بنا دیا اور سری لنکا کو آخری دم تک میچ جیتنے کے لیے جدوجہد کرنا پڑا۔ اکرام علیخی سات رنز بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہے۔ افغانستان کی ٹیم مقررہ 50 اوورز میں چھ وکٹوں پر صرف 339 رنز بنا سکی اور 42 رن سے میچ ہار گئی۔
سری لنکا کی جانب سے پرمود مدوشن نے چار وکٹیں حاصل کیں۔ دسمنتھا چمیرا نے دو وکٹیں حاصل کیں۔
اس سے قبل پتھم نسانکا کی طوفانی ڈبل سنچری اور اویشکا فرنینڈو کی 88 رنز کی نصف سنچری کی بدولت سری لنکا نے جمعہ کے روز پہلے کھیلتے ہوئے افغانستان کو جیت کے لیے 382 رن کا ہدف دیا تھا۔
آج افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ سری لنکا کی اوپننگ جوڑی پاتھم نسانکا اور اویشکا فرنینڈو نے پہلی وکٹ کے لیے 182 رنز کی ریکارڈ شراکت قائم کی۔ نسانکا نے 138 گیندوں میں 19 چوکوں اور آٹھ چھکوں کی مدد سے ناقابل شکست 210 رن بنائے۔
27ویں اوور میں فرید نے اویشکا فرنینڈو کو زدران کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کراکے افغانستان کو پہلی کامیابی دلائی۔ فرنینڈو نے 88 گیندوں میں آٹھ چوکوں اور تین چھکے لگائے۔ اس کے بعد نبی نے کپتان کوسل مینڈس کو 16 رن پر پویلین بھیج دیا۔ فرید نے ہی سدیرا سمارا وکرما کو 44 رنز پر آؤٹ کیا۔ افغانستان کی جانب سے فرید احمد نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ محمد نبی نے ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

 

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

میری اہلیہ پر تنقید کیوں کی؟ جڈیجا والد پر برس پڑے

Next Post

پارلیمنٹ میں حکمراں جماعت اور اپوزیشن نے رام کے نام پر ایک دوسرے کوتنقید کا نشانہ بنایا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

بی جے پی حکومت کی انارکی کا متحد ہوکر منہ توڑ جواب دیں گے:کھڑگے
کھیل

مودی کو کرنل صوفیہ پر تبصرہ کرنے والے ایم پی وزیر کو برطرف کرنا چاہئے: کھڑگے

2025-05-14
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے ڈونالڈ کے معاہدے میں توسیع کی
کھیل

بی سی بی نے شان ٹیٹ کو فاسٹ باؤلنگ کوچ مقرر کیا

2025-05-14
2022 ویمنز ورلڈ کپ فائنل کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان
کھیل

آئی سی سی خاتون ایک روزہ بلے بازی رینکنگ میں اسمرتی مندھانا نے دوسری پوزیشن حاصل کی

2025-05-14
کوہلی کی سنچری، ہندوستان 352 رن سے آگے
کھیل

کوہلی کا نام ہندوستانی کرکٹ کی تاریخ میں لکھا جائے گا: ریونت

2025-05-14
کرکٹ آسٹریلیا نے سرکاری فنڈنگ کا خیرمقدم کیا
کھیل

آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کے خلاف ڈبلیو ٹی سی فائنل کے لیے ٹیم کا اعلان کیا

2025-05-14
بمراہ اور رانا کو آئی پی ایل کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ
کھیل

جسپریت بمراہ دورہ انگلینڈ سے قبل ہندوستانی ٹیسٹ کپتانی کی دوڑ سے باہر ہو گئے: رپورٹ

2025-05-13
وراٹ کوہلی پر ہوں گی سب کی نظریں
کھیل

وراٹ کوہلی کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

2025-05-13
کوہلی کی سنچری، ہندوستان 352 رن سے آگے
کھیل

وراٹ کوہلی کی ٹیسٹ کرکٹ سے سبکدوشی کے پیچھے موجود ہیں 3 بڑی وجوہات

2025-05-13
Next Post
خواتین ریزرویشن ترمیمی بل لوک سبھا میں پاس

پارلیمنٹ میں حکمراں جماعت اور اپوزیشن نے رام کے نام پر ایک دوسرے کوتنقید کا نشانہ بنایا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.