سرینگر//
سرینگر کے لسجن علاقے میں دریائے جہلم سے نوجوان کی لاش برآمد کی گئی ہے ۔
اطلاعات کے مطابق لسجن سرینگر میں تین روز قبل ایک ای رکشہ پراسرارطور پر دریائے جہلم میں جاگرا جس کے بعد ڈرائیور کی بڑے پیمانے پر تلاش شروع کی گئی۔
ایس ڈی آر ایف ، مقامی لوگوں اور پولیس کی انتھک کوششوں کے بعد پیر کے روز غرقآب ہوئے نوجوان کی لاش برآمد کی گئی۔
متوفی کی شناخت مختیار احمد شیخ ساکن ریکہ چوک بٹہ مالو کے بطور ہوئی ہے ۔
ای رکشہ آٹو کیسے اورکن حالات میں دریائے جہلم میں جاگرا اس کی بڑے پیمانے پر تحقیقات شروع کی گئی ہے ۔