بدھ, مئی 14, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

دھونی-میچ فکسنگ: سپریم کورٹ نے توہین عدالت کیس میں ریٹائرڈ آئی پی ایس کی سزا پر روک لگائی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-02-06
in قومی خبریں
A A
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

پاکستان نے جنگ بندی کا مطالبہ کیا تو امریکہ نے اعلان کیوں کیا: اے اے پی

خواتین کے آگے آنے سےسماجی و اقتصادی ترقی ممکن: دھنکھڑ

نئی دہلی//سپریم کورٹ نے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی کی درخواست پر ریٹائرڈ انڈین پولیس سروس (آئی پی ایس) افسر جی سمپت کمار کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت میں مدراس ہائی کورٹ کی جانب سے سمپت کمار کو سنائی گئی 15 دن کی قید کی سزا پر پیر کو روک لگا دی۔
جسٹس ابھے ایس اوکا اور اجل بھویان کی بنچ نے سابق آئی پی ایس افسر کمار کی درخواست پر ان کی سزا پر عبوری روک لگانے کا حکم دیا۔
بنچ نے مسٹر کمار کی درخواست پر دھونی کو نوٹس جاری کیا جس میں ہائی کورٹ کے فیصلے کی صداقت کو چیلنج کیا گیا تھا اور عبوری راحت مانگی گئی تھی۔
مدراس ہائی کورٹ نے ‘میچ فکسنگ’ کے مبینہ معاملے کی تحقیقات سے متعلق کچھ مواد کی اشاعت کے بعد دھونی کی طرف سے دائر سول سوٹ اور توہین عدالت کی درخواست پر اپنا حکم جاری کیا تھا۔ عدالت نے دسمبر 2023 میں دھونی کی طرف سے دائر توہین عدالت کی درخواست پر ریٹائرڈ آئی پی ایس کمار کو 15 دن کی قید کی سزا سنائی تھی۔
عدالت نے سابق پولیس افسر کو اپنے فیصلے کے خلاف اپیل کرنے کے لیے 30 دن کا وقت دیا اور تب تک سزا ملتوی کر دی گئی۔
دھونی نے ابتدائی طور پر 2014 میں تمل ناڈو پولیس کے سی آئی ڈی ڈپارٹمنٹ کے ایک پولیس افسر کمار کے خلاف 100 کروڑ روپے کا ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا تھا اور ایک ٹیلی ویژن چینل نے ان کے خلاف انڈین پریمیئر لیگ سٹے بازی کیس میں میچ فکسنگ کے الزامات لگائے تھے ۔
دھونی نے بعد میں پولیس افسر کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی تھی، جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ پولیس افسر کمار نے سپریم کورٹ اور مدراس ہائی کورٹ کے خلاف توہین آمیز ریمارکس دیے تھے ۔
مسٹر کمار نے 2013 میں آئی پی ایل سٹے بازی کیس کی ابتدائی تحقیقات کی قیادت کی تھی اور بعد میں انہیں تحقیقات سے ہٹا دیا گیا تھا۔ رشوت ستانی کے الزامات کے بعد انہیں معطل کر دیا گیا تھا۔
ٹرائل کورٹ نے ٹھوس شواہد کی کمی کا حوالہ دیتے ہوئے مسٹر کمار کو 2019 میں الزامات سے بری کر دیا تھا۔ عدالت کے سامنے مسٹر کمار نے دعویٰ کیا تھا کہ انہیں میچ فکسنگ اسکیم کو بے نقاب کی وجہ سے انہیں پھنسایا گیا تھا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

اچھا عوامی مالیاتی انتظامی نظام اچھی حکمرانی کی بنیاد : مرمو

Next Post

کمیشن نے بچوں کو انتخابی کام میں نہ لگانے کی ہدایت کی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

دہلی میں ایک لاکھ بزرگوں کو پانچ ماہ کی زیر التواء پنشن ملی: آتشی
قومی خبریں

پاکستان نے جنگ بندی کا مطالبہ کیا تو امریکہ نے اعلان کیوں کیا: اے اے پی

2025-05-14
آئین میں ترمیم کرنا پارلیمنٹ کا حق ہے : دھنکھر
قومی خبریں

خواتین کے آگے آنے سےسماجی و اقتصادی ترقی ممکن: دھنکھڑ

2025-05-14
صاحب سنگھ ورما کے خوابوں کی دہلی بنانے کے لیے پرعزم: ریکھا گپتا
قومی خبریں

ہماری فوج ہندوستان کی طرف میلی آنکھ دیکھنے والوں کو منہ توڑ جواب دینے کے لیے تیار ہے: ریکھا گپتا

2025-05-14
Amit shah
قومی خبریں

پڈوچیری میں جلد ہی تین نئے فوجداری قوانین نافذ کیے جانے چاہئیں: شاہ

2025-05-14
قصوروا روں کو بخشا نہیں جائیگا ‘دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی:مودی
قومی خبریں

مودی نے رائے پور سڑک حادثہ کے متاثرین کو امدادی رقم دینے کا اعلان کیا

2025-05-13
ایل جی سکسینہ عام آدمی پارٹی کے لیڈروں کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے
قومی خبریں

بی جے پی نے دہلی کے لوگوں کو مہنگی بجلی کا تحفہ دیا ہے : اے اے پی

2025-05-13
بھارت نے چین کے ساتھ سرحدی تنازع میں تیسرے فریق کا رول مسترد کیا
قومی خبریں

خارجہ سکریٹری وکرم مسری اور ان کے اہل خانہ کو سوشل میڈیا پر ٹرول کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے ۔ سوشلسٹ پارٹی

2025-05-13
’ہر گھر جھنڈ‘:’۱۵؍اگست کو لوگوں کو اپنے گھروں پر ترنگا لہرانے کی تلقین کی جائیگی ‘
قومی خبریں

’امریکہ-چین ٹیرف کی کٹوتی ہندوستان کے لیے موقع بھی، چیلنج بھی’ہے ‘

2025-05-13
Next Post
انتخابی فہرستوں کا مسودہ اگست میں تیار ہوگا

کمیشن نے بچوں کو انتخابی کام میں نہ لگانے کی ہدایت کی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.