ہفتہ, مئی 10, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

اونٹ رے اونٹ تیری…

ہارون رشید شاہ by ہارون رشید شاہ
2024-02-03
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

آپریشن سندور!

اونٹ رے اونٹ تیری کون سے کل سیدھی ہے ۔جی ہاں بات ٹیڑھے‘ میڑھے جانور اونٹ کی ہو رہی ہے…اور …اور اس لئے ہو رہی ہے کیونکہ ہمارا … ہم کشمیریوں کا حال اس جیسا ہی ہے… بالکل اونٹ جیسا کہ اللہ میاں کی قسم ہماری بھی کوئی کل سیدھی نہیں ہے… بالکل بھی نہیں ہے ۔روز گزشتہ اوڑی میں سڑک کے ایک حادثے میں دس لوگوں کی جان گئی… حادثے کی دیر تھی کہ سبھی نے حادثے کیلئے ڈرائیور کو ذمہ دار قراردیا اور… اور اس لئے قرار دیا کہ اس نے اپنی سومو گاڑی میں گنجائش سے کہیں زیادہ مسافروں کو چڑھادیا تھا… گاڑی میں مشکل سے گنجائش ڈرائیور سمیت دس کی تھی لیکن اس میں ۱۴ مسافر سوار تھے… یقینا غلطی ڈرائیور کی تھی… اسے ایسا نہیں کرنا چاہئے تھا … گنجائش سے زیادہ سواریوں کو گاڑی میں جانوروں کی طرح لاد کر اس نے مسافروں کی زندگیوں سے کھلواڑ کیا… لیکن صاحب بات یہیں پر ختم نہیں ہو تی ہے… بالکل بھی نہیں ہوتی ہے… اگر گاڑی کے ڈرائیور نے لالچ میں آکر زیادہ سے زیادہ مسافروں کو چڑھایا… گنجائش سے زیادہ مسافروں کو گاڑی میں سوار کیا تو… تو لوگ ‘ تو مسافر سوار کیوں ہو ئے … ڈرائیور بندوق کی نوک پر مسافروں کو گاڑی میں سوار تو نہیں کرتا ہے… مسافر اپنی مرضی سے گاڑی میں بیٹھ جاتے ہیں… یہ جاننے کے باوجود کہ گاڑی میں اتنی گنجائش نہیں ہے… وہ گنجائش سے زیادہ تعداد میں گاڑی میں سوار ہو تے ہیں… کہیں پہنچنے کی جلدی میں وہ گاڑیوں میں سوار ہو جاتے ہیں جہاں سے و ہ اپنی منزلوں کے بجائے اپنی آخری منزل کو پہنچ جاتے ہیں… ٹھہرئیے جناب !کہانی ابھی بھی ختم نہیں ہو ئی کہ … کہ اس کہانی میں ایک اور کردادر بھی ہے … ایک اہم کردار اور وہ ہے ٹریفک پولیس … مانتے ہیں کہ ٹریفک پولیس کا عملہ ہر جگہ موجود نہیں ہو سکتا ہے اور… اور اوڑی جیسے دور دراز علاقے میں موجود نہیں ہو گا… ہر وقت موجود نہیں ہو سکتا ہے… لیکن صاحب ایسا بھی نہیں ہے کہ اس علاقے میں گاڑیوں … مسافر گاڑیوں میں گنجائش سے زیادہ مسافروں کو سوار کیا جاتا ہو… یہ معمول بن گیا ہو ااور پولیس کو کانوں کان اس بات کی خبر نہ ہو… ایسا ممکن نہیں ہے… ڈرائیور کو زیادہ سواریاں چڑھانے کی لالچ ہے… لوگوں کو کہیں پہنچنے کی جلدی اور ٹریفک پولیس کی اپنی ذمہ داریوں اور فرائض کے تئیں غفلت اوڑی حادثے کی ہی نہیں بلکہ وادی کے دوسرے حصوں میں ہو رہے حادثوں کی وجوہات ہیں اور… اور اس لئے ہیں کہ اللہ میاں کی قسم ہم… ہم کشمیریوں کی کوئی کل سیدھی نہیں ہے… بالکل بھی نہیں ہے ۔ ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

تیسری باری میں تیسری بڑی معیشت بنیں گے :وزیر اعظم مودی

Next Post

یوٹی کیلئے عبوری بجٹ پیش

ہارون رشید شاہ

ہارون رشید شاہ

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

2025-05-10
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

آپریشن سندور!

2025-05-08
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اقوام متحدہ: انسانیت کا دشمن ادارہ

2025-05-06
سچ تو یہ ہے

شرماجی قائد ثانی سے خوش… لیکن!

2025-05-04
سچ تو یہ ہے

پاکستانی میڈیا: کہ شرم تم کو مگر نہیں آتی !

2025-05-02
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

واضح جھکاؤ

2025-05-01
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

یہ بھی تو خود کشی ہی ہے !

2025-04-30
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

… لیکن جنگ نہیں !

2025-04-29
Next Post
آگ سے متاثرین کی امداد

یوٹی کیلئے عبوری بجٹ پیش

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.