اتوار, جولائی 26, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

عام آدمی پارٹی نے چنڈی گڑھ کے میئر کے اعلان پر روک لگانے کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-02-02
in قومی خبریں
A A
ایل جی سکسینہ عام آدمی پارٹی کے لیڈروں کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سرحدی علاقوں میں امن اور استحکام ہندوستان اور چین کے درمیان معمول کے تعلقات کی پہلی شرط: جے شنکر

جنتر منتر واقعہ: خاطی پولیس افسران کو نوکری سے نکالے حکومت: عآپ

نئی دہلی/// عام آدمی پارٹی کے کونسلر کلدیپ کمار نے جمعرات کے روز سپریم کورٹ میں پنجاب اور ہریانہ ہائی کورٹ کی طرف سے میئر انتخابی نتائج پر فوری روک لگانے سے انکار کیے جانے کے بعد سپریم کورٹ میں خصوصی عرضی (SLP) دائر کی جس میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے امیدوار کو چنڈی گڑھ میونسپل کارپوریشن کا میئر اعلان کرنے پر روک لگانے کی درخواست کی گئی۔
سپریم کورٹ میں دائر عرضی میں میونسپل کارپوریشن، چنڈی گڑھ کے نئے میئر کے طور پر منوج سونکر کی تقرری کے لیے جاری کردہ نوٹیفکیشن پر روک لگانے کی درخواست کی گئی ہے ۔
بی جے پی کے منوج سونکر منگل کے روز ہونے والے الیکشن میں میئر منتخب ہوئے تھے جس میں انہیں کانگریس-اے اے پی امیدوار کمار کو حاصل ہونے والے 12 ووٹوں کے مقابلے میں 16 ووٹ حاصل ہوئے ۔ جبکہ الیکشن میں آٹھ ووٹوں کو غلط قرار دے کر مسترد کر دیا گیا۔
اس کے بعد کونسلر کلدیپ کمار نے الیکشن کے خلاف پنجاب اور ہریانہ ہائی کورٹ سے رجوع کیا اور نتیجہ پر روک لگانے کی درخواست کی۔ مگر ہائی کورٹ کے جسٹس سدھیر سنگھ اور جسٹس ہرش بنگر کی ڈویژن بنچ نے عرضی گزار اور جواب دہندگان کی عرضداشتوں کو سننے کے بعد نوٹس جاری کیا اور معاملے کو تین ہفتوں کے بعد سماعت کے لیے درج فہرست کیا۔
عآپ کے کونسلر نے ہائی کورٹ کے ریٹائرڈ جج کی نگرانی میں آزادانہ اور منصفانہ طریقے سے الیکشن کرانے کی درخواست کی تھی۔ درخواست گزار نے الزام لگایا کہ مقررہ طریقہ کار اور قواعد کو مکمل طور پر نظر انداز کرتے ہوئے پریزائیڈنگ آفیسر انل مسیح نے پارٹیوں کے نامزد نمائندوں کو ووٹوں کی گنتی کا مشاہدہ کرنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔
"پریزائیڈنگ آفیسر نے انتہائی گھٹیا انداز میں ایوان سے مخاطب ہو کر کہا کہ انہیں الیکشن میں شامل جماعتوں کے نامزد نمائندوں سے کوئی مدد نہیں چاہئے اور وہ ووٹوں کی گنتی خود کرلیں گے ۔ عام آدمی پارٹی اور کانگریس کی طرف سے آواز اٹھائی گئی لیکن ان کی درخواستوں پر دھیان نہیں دیا گیا۔
یہ معاملہ جمعہ کے روز سپریم کورٹ کے سامنے آنے کا امکان ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سنٹرل حج کمیٹی کی تشکیل کے سلسلے میں سپریم کورٹ کی مرکزی حکومت کو سخت ہدایت جاری

Next Post

عبوری بجٹ کسانوں کے لیے وقف ہے : شاہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

چین کے ساتھ تعلقات معمول پر نہیں ہیں :وزیر خارجہ
قومی خبریں

سرحدی علاقوں میں امن اور استحکام ہندوستان اور چین کے درمیان معمول کے تعلقات کی پہلی شرط: جے شنکر

2026-07-24
ایل جی سکسینہ عام آدمی پارٹی کے لیڈروں کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے
قومی خبریں

جنتر منتر واقعہ: خاطی پولیس افسران کو نوکری سے نکالے حکومت: عآپ

2026-07-24
وزیر اعلیٰ عمرعبداللہ کو بی جے پی کا نوٹس
قومی خبریں

احتجاج ملتوی کرنے کا یقین دلانے کے بعد پیچھے ہٹے مظاہرین: بی جے پی

2026-07-24
کاکروچ جنتا پارٹی کے نمائندوں سے خوشگوار ماحول میں بات چیت ہوئی: نڈا
قومی خبریں

سی جے پی نے وانگچک سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی اپیل کی

2026-07-24
 ’نوجوانوں کی فلاح حکومت کی اولین ترجیح‘
اہم ترین

 ’نوجوانوں کی فلاح حکومت کی اولین ترجیح‘

2026-07-24
ملک کل۶۷واں ےوم آزادی منا رہا ہے
قومی خبریں

مرمو نے مالدووا کی صدر کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کی، کئی اہم شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

2026-07-21
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
قومی خبریں

ہائی کورٹ کے ججوں کو ریٹائرمنٹ کے بعد سہولیات پر یکساں قوانین بنانے کے لیے مرکزی حکومت تشکیل دے کمیٹی: سپریم کورٹ

2026-07-21
کاکروچ جنتا پارٹی کے نمائندوں سے خوشگوار ماحول میں بات چیت ہوئی: نڈا
قومی خبریں

کاکروچ جنتا پارٹی کے نمائندوں سے خوشگوار ماحول میں بات چیت ہوئی: نڈا

2026-07-21
Next Post
ڈانگری میں دونوں واقعات کی تحقیقات این آئی اے کو سپرد :وزیر داخلہ

عبوری بجٹ کسانوں کے لیے وقف ہے : شاہ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.