جمعہ, جون 5, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

کشمیر©:سری نگر اور دیگر میدانی علاقوں میں رواں سیزن کی پہلی برف باری

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-02-01
in تازہ تریں
A A
کشمیر:برف باری کے بعد موسم خشک، گلمرگ میں رواں سیزن کی سرد ترین رات ریکارڈ

SRINAGAR, JAN 14 (UNI):-A view of snow covered Nishat garden after snowfall, in Srinagar on Saturday. UNI PHOTO-51U

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

سرینگر/ یکم فروری

گرمائی دارلحکومت سرینگر اور وادی کشمیر کے دوسرے میدانی علاقوں میں رواں سیزن کی پہلی برف باری ہوئی جس سے لوگوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

متعلقہ

’بھارت کثرت میں وحدت کے اصول پر قائم‘

گاندربل غیر قانونی ذخیرہ اندوزی کے خلاف کریک ڈاؤن

وادی کے میدانی علاقوں میں بدھ کی شام بارشوں کے ساتھ برف باری شروع ہوئی جو جمعرات کی صبح تک جاری رہی اور جب سری نگر اور دوسرے میدانی علاقوں میں لوگ صبح کے وقت گھروں سے باہر نکلے تو برف کی چادر بچھی ہوئی تھی۔

محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق سرینگر میں 2 انچ برف جمع ہوئی ہے جبکہ قصبہ اننت ناگ میں 4 انچ، قاضی گنڈ میں 9 انچ، پہلگام میں 10 انچ، قصبہ پلوامہ میں 2 انچ، قصبہ کولگام میں 3 انچ، قصبہ شوپیاں میں 4 انچ، قصبہ بارہمولہ میں 3 انچ، قصبہ کپوارہ میں 4 انچ اور گلمرگ میں 14 انچ برف جمع ہوئی ہے ۔

ترجمان نے کہا کہ وادی کے پہاڑی علاقوں میں بھاری برف باری ہوئی ہے ۔

سرکاری ذرائع کے مطابق یہ سری نگر میں رواں سیزن کی پہلی برف باری ہے گرچہ قبل ازیں سری نگر میں ہلکی بارشیں ہوئیں۔

سری نگر اور دیگر اضلاع کے میدانی علاقوں میں برف باری سے لوگوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے خاص طور پر کسانوں کی جان میں جان آگئی ہے ۔

اعجاز احمد نامی ایک باغ مالک نے بتایا”یہ برف باری نہیں بلکہ ہماری زندگی ہے ، ہمارے باغ زندہ ہوئے ہیں اور یہ ہمارے لئے باعث خوشی ہے “۔انہوں نے کہا کہ موسم سرما میں برف باری نہیں ہوگی تو اس کے کئی شعبوں پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

احمد کا کہنا تھا کہ کشمیر برف باری کے لئے بھی دنیا میں اپنی منفرد شناخت رکھتی ہے اور برف باری سے اس کی خوبصورتی مزید نکھرتی ہے ۔

سرینگر کے فیاض احمد نامی ایک شہری نے بتایا”بالآخر لوگوں کی دعائیں اور نمازیں رنگ لائیں اور برف باری ہوئی جس سے ہر سو خوشی کا ماحول چھا گیا“۔انہوں نے کہا کہ موسم سرما میں برف باری کے بغیر کشمیر میں مزہ ی کیا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ اب پانی کی قلت بھی دور ہوگی اور ہمارے سیاحتی مقامات پر سیاحوں کا رش بھی بڑھ جائے گا جس سے مختلف شعبہ ہائے حیات سے وابستہ لوگوں کا روز گار بڑھ جائے گا۔

وادی میں رواں سیزن کا ٹھٹھرتی سردیوں کے لئے مشہور چالیس روزہ چلہ کلان کا بیشتر حصہ خشک رہا گرچہ اس کے آخری ایام کے دوران پہاڑی علاقوں میں برف باری ہوئی تاہم میدانی علاقوں میں ہلکی بارشیں ہی ہوئیں۔

دریں اثنا محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق وادی میں جمعرات کو دوپہر کے بعد موسم میں بتدیرج بہتری واقع ہوگی تاہم اس دوران موسم ابر آلود رہے گا اور پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی برف باری کا بھی امکان ہے ۔انہوں نے کہا کہ وادی میں 2 فروری کو موسم مجموعی طور پر خشک رہے گا تاہم پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی برف باری متوقع ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ بعد ازاں 3 اور 4 فروری کو بھی پہاڑی علاقوں مین کہین کہیں برف باری کا امکان ہے ۔

ترجمان نے کہا کہ وادی میں 5 سے 12 فروری تک موسم خشک رہنے کا امکان ہے ۔ادھر سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت 0.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارد کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت 2.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی7.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی3.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

وادی کے ایک اور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی4.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت 0.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی0.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت 1.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارد ہوا تھا۔

قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی0.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت 0.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جموں کشمیر سول انتظامیہ میں بڑا پھیر بدل‘230افسران تبدیل

Next Post

بابراعظم، رضوان کی اوپننگ جوڑی پر عماد کا موقف سامنے آگیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’بھارت کثرت میں وحدت کے اصول پر قائم‘
اہم ترین

’بھارت کثرت میں وحدت کے اصول پر قائم‘

2026-06-05
گاندربل غیر قانونی ذخیرہ اندوزی کے خلاف کریک ڈاؤن
اہم ترین

گاندربل غیر قانونی ذخیرہ اندوزی کے خلاف کریک ڈاؤن

2026-06-05
’ڈرامہ بازی نہیں بلکہ تسلسل اور سنجیدگی ضروری ہے ‘
اہم ترین

’ڈرامہ بازی نہیں بلکہ تسلسل اور سنجیدگی ضروری ہے ‘

2026-06-05
 مشن یووا کے تحت۶ مستفیدین میں۱ء۱۲کروڑ روپے کے منظوری نامے تقسیم
اہم ترین

 مشن یووا کے تحت۶ مستفیدین میں۱ء۱۲کروڑ روپے کے منظوری نامے تقسیم

2026-06-05
پالی تھین کا بے دریغ استعمال، سکڑتی آبی گاہیں، درختوں کی کٹائی اور بڑھتی آلودگی کشمیر کے ماحول کیلئے سنگین خطرہ
اہم ترین

پالی تھین کا بے دریغ استعمال، سکڑتی آبی گاہیں، درختوں کی کٹائی اور بڑھتی آلودگی کشمیر کے ماحول کیلئے سنگین خطرہ

2026-06-05
سرینگر میں منشیات فروش کی  دو کروڑ روپے مالیت کی   تین منزلہ رہائشی عمارت منہدم
اہم ترین

سرینگر میں منشیات فروش کی دو کروڑ روپے مالیت کی  تین منزلہ رہائشی عمارت منہدم

2026-06-05
بی جے وائی ایم کا بے روزگاری کے  مسئلے پر این سی حکومت کے خلاف احتجاج
اہم ترین

بی جے وائی ایم کا بے روزگاری کے مسئلے پر این سی حکومت کے خلاف احتجاج

2026-06-05
جموں کے سامبا میں بین الاقوامی   سرحد پر پاکستانی درانداز گرفتار
اہم ترین

ڈی آئی جی کا پونچھ کے  ایل او سی ملحقہ علاقوں کا دورہ

2026-06-05
Next Post
کرکٹ شائقین نے بابر اعظم پر تنقید کرنیوالے شاہد آفریدی کی کلاس لے ڈالی

بابراعظم، رضوان کی اوپننگ جوڑی پر عماد کا موقف سامنے آگیا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.