اتوار, جون 7, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

وادی ٔگریز کو ایک اہم سیاحتی مقام کے طور پر ابھرنے کیلئے ٹنل کی تعمیر کی سفارش

۲۰۲۲ میں انفراسٹرکچر کے بڑھاوے کیلئے۳۵ کروڑ روپے اور گریز میں سیاحت کے فروغ کیلئے۲۲ لاکھ رویے سرمایہ کاری کی گئی ہے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-01-25
in مقامی خبریں
A A
وادی ٔگریز کو ایک اہم سیاحتی مقام کے طور پر ابھرنے کیلئے ٹنل کی تعمیر کی سفارش
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ڈی آئی جی کا پونچھ کے  ایل او سی ملحقہ علاقوں کا دورہ

راجوری میں بڑے سرچ آپریشن کے دوران انکاؤنٹر شروع

سرینگر//
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں واقع خوبصورت وادی گریز کی سیاحتی وسعت و گنجائش کے فروغ کیلئے ایک اسٹیڈی (تحقیق) نے ایک ٹنل کی تعمیر کی سفارش کی ہے تاکہ یہ وادی ایک ہمہ موسمی سیاحتی مقام بن سکے۔
اسٹریٹجک لحاظ سے اہم وادی گریز کو، جو پیر پنجال رینج کی بلند چوٹیوں سے سے گھری ہوئی ہے، لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے قریب واقع ہونے کے باعث کئی برسوں تک پہنچ سے باہر رہنے کے بعد حکام نے گذشتہ کچھ برسوں سے سیاحوں کے لئے کھول دیا ہے۔
سرینگر سے۱۳۵ کلو میٹر دوری پر واقع وادی گریز میں امن سایہ فگن رہنے سے سیاحوں کی تعداد میں بے تحاشا اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔
ایک تحقیق کے مطابق سال۲۰۲۳میں سیاحوں کی تعداد بڑھ کر۴۶ ہزار۳۸ ہوگئی ہے جو سال ۲۰۲۲میں صرف۱۲ ہزار۴سو ۷۲ تھی جبکہ سال ۲۰۱۹۔۲۰۲۰میں ۵ہزار سیاح گریز کی سیر سے لطف اندوز ہوگئے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق سال گذشتہ روزانہ بنیادوں۲ہزار سے۲۲سو سیاح گریز کی سیر کرتے تھے۔
گریز میں سیاحوں کے بڑھتے ہوئے رش کے پیش نظر اس سرحدی علاقے میں سیاحوں کی سہولت کیلئے کئی ’ہوم سٹیز‘ ،کیمپنگ سائیٹس، ہوٹلوں اور ریستوران کو قائم کئے گئے ہین جس سے لوگوں کا روز گار بڑھ گیا۔
امپیکٹ اسٹیڈی نے گریز وادی کی زرعی اراضی کو تبدیل کرنے پر پابندی لگانے کی بھی سفارش کی ہے۔یہ نتائج اس وقت امنے آئے ہیں جب ضلع انتظامیہ بانڈی پورہ نے پالیسی ایڈوکیسی ریسرچ سینٹر (پی اے آر سی) کے تعاون سے وادی گریز میں سیاحت کے فروغ کے لئے مختلف حکومتی مداخلتوں کے اثرات کا مطالعہ کرنے کی پہل کی ہے۔
اسٹیڈی نے سفارش کی ہے کہ گریز کو ہمہ موسمی سیاحتی مقام بنانے کیلئے سال بھر کیلئے سڑک رابطے کی ضرورت ہے جس کیلئے بانڈی پورہ سے گریز تک ایک سرنگ تعمیر کرنا ناگزیز ہے۔
گریز کو بانڈی پورہ کے ساتھ جوڑنے والا واحد سڑک رابطہ راز دان پاس سے گذرتا ہے جو موسم سرما میں بھاری برف باری کے باعث بند رہتا ہے۔وادی گریز قدیم شاہراہ سلک روٹ پر پڑتی ہے جو کشمیر کو گلگت کے ساتھ جوڑتا ہے۔
تحقیق نے اتوتھو سے باگتور کے درمیان ایک روپ وے بنانے کی بھی سفارش کی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس سے نہ صرف شعبہ سیاحت کو فروغ ملے گا بلکہ علاقے میں رابطہ بڑ جائے گا نیز کرگل کی طرف وادی مشکی تک گریز ، دراس روڈ کو کھولنے کی بھی سفارش کی گئی ہے۔اسٹیڈی کے مطابق سال۲۰۲۲ میں انفراسٹرکچر کے بڑھاوے کیلئے۳۵ کروڑ روپے اور گریز میں سیاحت کے فروغ کیلئے۲۲ لاکھ رویے سرمایہ کاری کی گئی ہے۔
تحقیق سے یہ معلوم ہوا ہے کہ بانڈی پورہ، گریز روڈ پر سفر کرنے کیلئے سیاحوں کی طرف سے روزانہ ۱۶۰کالیں موصول ہوتی تھیں۔اسٹیڈی سے ظاہر ہوا ہے کہ دہلی، لکھنو، پونے، حیدر آباد، بنگلورو، گوہاٹی، تھروانن تھا پورم اور چنئی کے ٹور آپریٹروں نے گریز سیاح بھیجے ہیں۔
اسٹیڈی میں غیر ملکی سیاحوں کو بھی اجازت دینے کی سفارش کی گئی ہے اور جو بھی پالیسی اس میں مانع آتی ہے اس پر نظر ثانی کی جاسکتی ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پاکستان جموںکشمیر میں دہشت گردی کو دوبارہ زندہ کرنے کیلئے کوشاں: سوائن

Next Post

تین ماہ پہلے سڑک حادثے میں زخمی نوجوان چل بسا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

جموں کے سامبا میں بین الاقوامی   سرحد پر پاکستانی درانداز گرفتار
اہم ترین

ڈی آئی جی کا پونچھ کے  ایل او سی ملحقہ علاقوں کا دورہ

2026-06-05
’راجوری پونچھ میں دہشت گردی نیٹ ورک کیخلاف کارروائیاں تیز کی جائیں‘
اہم ترین

راجوری میں بڑے سرچ آپریشن کے دوران انکاؤنٹر شروع

2026-05-24
برنہ وار چرار شریف میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص ہلاک
اہم ترین

پہلگام میں آسمانی بجلی گرنے سے۶۰ سے زائد بھیڑ بکریاں ہلاک

2026-05-22
بارہمولہ میں دریائے جہلم سے تین دنوں سے لاپتہ شخص کی لاش بر آمد
اہم ترین

 پونچھ میں دراندازی کی  کوشش میں دہشت گرد ہلاک

2026-05-13
چین کے وزیر خارجہ کا دعویٰ بھی مسترد:’’کسی تیسرے فریق کی مداخلت نہیں‘‘
اہم ترین

 پاکستان میں کوئی بھی دہشت گرد پناہ گاہ محفوظ نہیں:فوج

2026-05-08
جموں کے سامبا میں بین الاقوامی   سرحد پر پاکستانی درانداز گرفتار
اہم ترین

ایل او سی پر انسدادِ دراندازی کا جائزہ‘ اعلیٰ فوجی افسر کا اکھنور سیکٹر کا دورہ

2026-04-14
پونچھ شہری ہلاکتیں:’قانونی کارروائی شروع‘
اہم ترین

دہشت گردوں کی نقل و حرکت کے بعد کٹھوعہ میں تلاشی مہم

2026-04-14
جموں کے سامبا میں بین الاقوامی   سرحد پر پاکستانی درانداز گرفتار
اہم ترین

جموں کے سامبا میں بین الاقوامی  سرحد پر پاکستانی درانداز گرفتار

2026-03-26
Next Post
ہندوارہ:ریت کے ٹیلے میں دھنس جانے سے شہری کی موت‘ دوسرا زخمی

تین ماہ پہلے سڑک حادثے میں زخمی نوجوان چل بسا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.