جمعرات, مئی 15, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

 لوک سبھا کے اسپیکر کی قیادت میں ممبران پارلیمنٹ نے نیتا جی سبھاش چندر بوس کو گلہائے عقیدت پیش کئے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-01-24
in کھیل
A A
سرحد پار سے دہشت گردی ایک عالمی چیلنج بن گئی ہے : لوک سبھا اسپیکر
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف آئندہ سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کیا

مشکل ترین دوروں میں سے ایک: جنوبی افریقہ کی کھلاڑی لوس کا سری لنکا سہ رخی سیریز پر تبصرہ

نئی دہلی//وزیر اعظم نریندر مودی اور لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا کی قیادت میں اراکین پارلیمنٹ نے آج نیتا جی سبھاش چندر بوس کے یوم پیدائش کے موقع پر ایوانِ دستور کے سینٹرل ہال میں نصب ان کی تصویر پر پھول چڑھائے ۔
اس موقع پر مرکزی وزرائ، راجیہ سبھا میں قائد حزب اختلاف ملک ارجن کھڑگے ، راجیہ سبھا کے ڈپٹی چیئرمین ہری ونش، اراکین پارلیمنٹ اور سابق اراکین پارلیمنٹ نے بھی نیتا جی سبھاش چندر بوس کو خراج عقیدت پیش کیا۔
لوک سبھا کے سکریٹری جنرل اُتپل کمار سنگھ اور راجیہ سبھا کے سکریٹری جنرل پی سی مودی نے بھی نیتا جی سبھاش چندر بوس کو خراج عقیدت پیش کیا۔
اس موقع پر نوجوان شرکاء نے پارلیمنٹری ڈیموکریسی ریسرچ اینڈ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ (پرائڈ) کے زیر اہتمام ‘اپنے لیڈروں کو جانیں’ پروگرام کے تحت نیتا جی سبھاش چندر بوس کو خراج عقیدت بھی پیش کیا۔
بہت سے نوجوانوں نے جدوجہد آزادی میں نیتا جی کے اہم رول پر اپنے خیالات کا اظہار کیا اور ان کی زندگی کے متاثر کن نظریات کو یاد کیا۔
اس موقع پر نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر اوم برلا نے قوم کی تعمیر میں نیتا جی کے تعاون کا ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ نیتا جی سبھاش چندر بوس ہندوستان کی ہمت و جرات اور تحریک کی حقیقی علامت ہیں جنہوں نے اپنی ہمت اور تنظیمی طاقت سے ہندوستانی جدوجہد آزادی کو نئی طاقت دی۔ مسٹر برلا نے مزید کہا کہ نیتا جی نے ملک کی نوجوان طاقت کو اپنی قائدانہ طاقت کے ساتھ نامساعد حالات میں منظم کیا، جس نے نوآبادیاتی حکومت کو ایک سنگین چیلنج پیش کیا۔
آئین ساز اسمبلی کے سینٹرل ہال کے بارے میں بات کرتے ہوئے مسٹر برلا نے کہا کہ سینٹرل ہال میں آئین کو نیتا جی کے نظریات کے مطابق بنایا گیا تھا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ نیتا جی سبھاش چندر بوس جیسے عظیم انسانوں کی تحریک نوجوانوں کے لیے ہندوستان کی ترقی کے سفر میں قرارداد سے کامیابی تک کی راہ ہموار کرتی رہے گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ نیتا جی کا راستہ ہمت و جرات کا راستہ اور جدوجہد کے ذریعے تبدیلی لانے کا راستہ تھا۔ آج کے ہندوستان کو نیتا جی کے نظریات سے سیکھنے کی ضرورت ہے ۔
مسٹر برلا نے یقین ظاہر کیا کہ ہندوستانی نوجوان اپنی محنت، اختراع، تحقیق اور ٹیکنالوجی کے ذریعے ترقی یافتہ ہندوستان کے خواب کو شرمندہ تعبیر کریں گے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ دور ہندوستان کے مضبوط مستقبل کی بنیاد رکھے گا۔ نوجوانوں کو ترغیب دیتے ہوئے مسٹر برلا نے کہا کہ انہیں وزیر اعظم نریندر مودی کے ترقی یافتہ ہندوستان کے ویژن کو پورا کرنا ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

حج 2024 کے لیے دہلی سے 4046 حج درخواستیں موصول ہوئیں: کوثر جہاں

Next Post

غزہ میں حماس کیخلاف کارروائی کے دوران دھماکہ؛ 21 اسرائیلی فوج ہلاک

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آئی پی ایل کی منی نیلامی میں کھلاڑیوں کی نیلامی نے شائقین کو کیا حیران ،بروک کو ملے13.25 کروڑ ، نیشام سمیت 73 کھلاڑیوں فروخت نہ ہوسکے
کھیل

انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف آئندہ سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کیا

2025-05-15
جنوبی افریقہ کی ویمن کرکٹ ٹیم ستمبر میں پاکستان کا پہلا دورہ کرے گی
کھیل

مشکل ترین دوروں میں سے ایک: جنوبی افریقہ کی کھلاڑی لوس کا سری لنکا سہ رخی سیریز پر تبصرہ

2025-05-15
ہندوستانی فٹ بال کو بہتر بنانا ہم سب کا فرض- کوئل
کھیل

برونی کافٹ بال انقلاب: دل کی چوٹ بن گئی جیت کی وراثت

2025-05-15
وراٹ کوہلی پر ہوں گی سب کی نظریں
کھیل

ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد وراٹ پریمانند کی پناہ میں پہنچے

2025-05-15
بی جے پی حکومت کی انارکی کا متحد ہوکر منہ توڑ جواب دیں گے:کھڑگے
کھیل

مودی کو کرنل صوفیہ پر تبصرہ کرنے والے ایم پی وزیر کو برطرف کرنا چاہئے: کھڑگے

2025-05-14
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے ڈونالڈ کے معاہدے میں توسیع کی
کھیل

بی سی بی نے شان ٹیٹ کو فاسٹ باؤلنگ کوچ مقرر کیا

2025-05-14
2022 ویمنز ورلڈ کپ فائنل کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان
کھیل

آئی سی سی خاتون ایک روزہ بلے بازی رینکنگ میں اسمرتی مندھانا نے دوسری پوزیشن حاصل کی

2025-05-14
کوہلی کی سنچری، ہندوستان 352 رن سے آگے
کھیل

کوہلی کا نام ہندوستانی کرکٹ کی تاریخ میں لکھا جائے گا: ریونت

2025-05-14
Next Post
اسرائیل کی غزہ پر وحشیانہ بمباری، 5سالہ بچی سمیت 15 فلسطینی شہید

غزہ میں حماس کیخلاف کارروائی کے دوران دھماکہ؛ 21 اسرائیلی فوج ہلاک

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.