بدھ, مئی 14, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

ٹھیلے والے صرف مخصوص جگہوں پر ہی اپنا کاروبار جاری رکھ سکتے ہیں:ایس ایم سی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-05-13
in مقامی خبریں
A A
ٹھیلے والے صرف مخصوص جگہوں پر ہی اپنا کاروبار جاری رکھ سکتے ہیں:ایس ایم سی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ہندوستان نے 70 ممالک کے سفارت کاروں کو آپریشن سندور سے آگاہ کیا

سرحدی کشیدگی سے عوام ذہنی تناؤ کا شکار، مستقل امن ناگزیر:ایم ایل اے سجاد شفیع

سرینگر//
سرینگر میونسپل کارپوریشن گرمائی راجدھانی سرینگر کے مختلف علاقوں میں غیر قانونی طور پر شاہراہوں پر قبضہ کرنے والوں کے خلاف اپنی کارروائیاں شد و مد سے جاری رکھے ہوئے ہے ۔
اسی سلسلے کی ایک کڑی کے طور پر جمعرات کو سرینگر کے گونی کھن علاقے سے لے کر لل دید ہسپتال تک ٹھیلے والوں کے خلاف کارروائیاں عمل میں لائی گئیں۔
ایس ایم سی کمشنر اطہر عامر خان کے مطابق ٹھیلے لگانے والوں کیلئے مخصوص جگہ کی نشاندہی گئی ہے جہاں پر وہ اپنا کاروبار جاری رکھ سکتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ سڑکوں پر ناجائز قبضہ کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
سری نگر میونسپل کارپوریشن نے جمعرات کے روز گونی کھن سے لے کر لل دید ہسپتال تک شاہراہوں کے اردگرد ٹھیلے لگانے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی اور اُن کا مال بھی ضبط کیا۔
ٹھیلے والوںکو متنبہ کیا گیا کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
اس موقع پر نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران میونسپل کمشنر نے بتایا ’’ہم نے تین مقامات کی نشاندہی کی ہے جہاں پر چھاپڑی فروش اپنا کاروبار جاری رکھ سکتے ہیں۔ ہری سنگھ ہائی اسٹریٹ میں خالصہ زون کے پاس جگہ چھاپڑی فروشوں کے لئے مخصوص رکھی گئی ہے ‘‘۔
اطہر کے مطابق لل دید ہسپتال کے ارد گرد ٹھیلے لگانے والوں کیلئے بھی جگہ کی نشاندہی کی گئی ہے جو دو چار دنوں کے دوران تیار ہوگا۔
کمشنر موصوف نے بتایا کہ بٹہ مالو میں بھی ایک جگہ کا انتخاب کیا گیا ہے جہاں پرچھاپڑی فروش لگانے والے اپنا کاروبار شروع کرسکتے ہیں۔
یہ سوال پوچھنے جانے پر کہ مہاراجہ بازار میں قائم دکاندار شاہراہوں پر مال رکھ کر قانون کی دھجیاں اُڑا رہے ہیں کے جواب میں ایس ایم سی کمشنر نے بتایا کہ اُنہیں متنبہ کیا گیا ہے کہ آگے سے وہ ایسا کرنے سے گریز کریں بصورت دیگر اُن کے خلاف بھی سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
اطہر نے بتایا کہ سڑکیں لوگوں کے چلنے پھرنے کیلئے مخصوص ہوتی ہیں لہذا ان پر قبضہ کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ سری نگر میونسپل کارپوریشن نے ٹھیلے لگانے والوں کے لئے مختلف مقامات پر جگہ کی نشاندہی کی ہے لہذا وہ وہیں پر اپنی ریڑھیاں لگا سکتے ہیں باقی کسی بھی جگہ اُنہیں ایسا کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

وادی میںسیاحتی سیزن جوبن پر:اپریل میں۲لاکھ ۶۰ہزار سیاح وارد ہو گئے

Next Post

آرمی چیف فوجی تیاریوں کا جائزہ لینے لداخ پہنچے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آپریشن سندور:’بھارتی حملوں میں 70 دہشت گرد مارے گئے
مقامی خبریں

ہندوستان نے 70 ممالک کے سفارت کاروں کو آپریشن سندور سے آگاہ کیا

2025-05-14
مقامی خبریں

سرحدی کشیدگی سے عوام ذہنی تناؤ کا شکار، مستقل امن ناگزیر:ایم ایل اے سجاد شفیع

2025-05-14
سرحدی عوام خوف و اضطراب میں مبتلا، روزمرہ کی زندگی مفلوج
مقامی خبریں

اوڑی کے رہائشیوں کا بنکروں کی تعمیر کی مانگ کا اعادہ

2025-05-14
پاکستانی گولہ باری سے بچنے کیلئے نقل مکانی کرنے والی ایل او سی کے رہائشیوں کی گھر واپسی شروع
مقامی خبریں

سرحدی علاقوں میں حالات معمول پر متاثرین کی بازآبادکاری پر توجہ مرکوز

2025-05-14
فلسطینیوں پر اسرائیلی حملہ قابل مذمت ہے: عرب پارلیمنٹ
مقامی خبریں

سعودی عرب کا ہندپاک جنگ بندی کا خیرمقدم

2025-05-14
مقامی خبریں

شوپیاں پہلگام حملے میں مشتبہ دہشت گردوں کے پوسٹر چسپاں

2025-05-14
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
مقامی خبریں

ڈوڈہ میں تیز رفتار ٹرک نے ایک چرواہے اور۶۰بھیڑ بکریوں کو کچل ڈالا

2025-05-13
سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل بحال
مقامی خبریں

سرینگر، جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک بحال

2025-05-13
Next Post
چین سرحدی تنازعات حل کرنے کو تیار نہیں:جنرل پانڈے

آرمی چیف فوجی تیاریوں کا جائزہ لینے لداخ پہنچے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.