منگل, مئی 13, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

خبر…خبر نہیں رہتی ہے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-01-13
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ڈونالڈ ٹرمپ !

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

خبر زیادہ دیر کیلئے خبر نہیں رہتی ہے… پہلے پہلے یہ اخبار کے پہلے صفحے‘ پھر دوسرے اور پھر آہستہ آہستہ یہ خبر … خبر نہیں رہتی ہے… یہ خبر پھر باسی ہوجاتی ہے… بھلے وہ سب کچھ جاری ہو… بھلے ہی وہ سب ہوتا رہے‘ جس نے اس خبر کو خبر بنا دیا … لیکن …لیکن صاحب پھر یہ خبر ‘ خبر نہیں رہتی ہے… غزہ پر اسرائیل کا حملہ اس کی ایک مثال ہے… اسرائیل کی غزہ میں فوجی کارروائیاں چوتھے ماہ میں داخل ہو ئیں … یہ فوجی کارروائیاں جاری ہیں… غزہ میں اسرائیل ‘ عام شہریوں کو نشانہ بنا رہا ہے… ان کی املاک کو تباہ کررہا ہے… حماس کو ختم کرنے کے نام پر ہر روز عام فلسطینیوں کے جنازے اٹھائے جا رہے ہیں… عام فلسطینیوں کے گھروں کو مسمار کیا جا رہاہے… لیکن اب یہ خبر … خبر نہیں رہی ہے‘پہلے‘دوسرے اور نہ تیسرے صفحے پر غزہ میں اسرائیلی کارروائیوں کا کوئی تذکرہ ہو تا ہے… پہلے پہل دنیا کی کچھ زندہ قومیں فلسطینیوں کے حق میں سڑکوں پر نکل رہی تھیں… لیکن اب یہ سلسلہ بھی بند ہو گیا ہے… عرب ممالک نے پہلے دن سے جس بے حسی کا مظاہرہ کیا تھا … وہ بے حسی اب بھی پائی جاتی ہے… بیشتر عرب ممالک میں معمول کے مطابق زندگی چل رہی ہے… یہاں تک کہ سعودی عرب نے اعلان کیا ہے کہ غزہ پر اسرائیل کے حملوں کے باوجود وہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کا سلسلہ بحال کر دے گا…اقوام متحدہ اور نہ کوئی عرب یا مسلم ملک فلسطینیوں کی مدد کیلئے آگے آ رہا ہے… سب اپنے مفادات کے اسیر بنیں بیٹھے ہیں… مصلحت پسندی سے کام لے رہے ہیں… ایسے میں جو کام عرب اور مسلم ممالک کو کرنا تھا… جو کام ان ممالک کے ذمے تھا وہ کام جنوبی افریقہ کررہا ہے… جنوبی افریقہ نے عالمی عدالت انصاف میں اسرائیل کیخلاف ایک مقدمہ دائر کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ غزہ میں اسرائیل جو کچھ بھی کررہا ہے…وہ اس ملک کی اعلیٰ قیادت کے منصوبے کے تحت کررہا ہے …جنوبی افریقہ کے مطابق اسرائیل غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی میں مصروف ہے اور… اور نسل کشی کا یہ منصوبہ اسرائیل کی اعلیٰ قیادت نے مرتب دیا ہے… جنوبی افریقہ چاہتا ہے کہ عالمی عدالت انصاف یہ حملے رکوا دے اور اس لئے رکوا دے کیونکہ اسرائیل کسی کی نہیں سن رہا ہے … کسی کی بھی نہیں … صاحب یہ دوسری بات ہے کہ کوئی اسے حملے روکنے کیلئے بھی تو نہیں کہہ رہا ہے… بالکل بھی نہیں کہہ رہا ہے ۔ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جنگ بندی کی تو روس اس کو جنگ کی تیاریوں کے لیے استعمال کرے گا: زیلنسکی

Next Post

کشمیر پر امراض کو مسلط کردیاگیا ہے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ڈونالڈ ٹرمپ !

2025-05-13
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

2025-05-10
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

آپریشن سندور!

2025-05-08
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اقوام متحدہ: انسانیت کا دشمن ادارہ

2025-05-06
سچ تو یہ ہے

شرماجی قائد ثانی سے خوش… لیکن!

2025-05-04
سچ تو یہ ہے

پاکستانی میڈیا: کہ شرم تم کو مگر نہیں آتی !

2025-05-02
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

واضح جھکاؤ

2025-05-01
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

یہ بھی تو خود کشی ہی ہے !

2025-04-30
Next Post
آگ سے متاثرین کی امداد

کشمیر پر امراض کو مسلط کردیاگیا ہے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.