جموں //
لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے اقلیتی ملازمین کی فلاح و بہبود کیلئے جموں و کشمیر انتظامیہ کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ قائم شدہ ادارہ جاتی میکانزم کے ذریعہ ان کے تمام خدشات کو فوری طور پر دور کیا جائیگا ۔
لیفٹیننٹ گورنر ابھینو تھیٹر میں آل مائنارٹی ایمپلائیز ایسوسی ایشن آف کشمیر کے زیر اہتمام ابھینندن سمرہ میں شرکت کر رہے تھے۔
اس موقع پر لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ انتظامیہ سماج کے ہر طبقے کی ضروریات اور امنگوں کے تئیں حساس ہے۔
سنہا نے کہا کہ ہمارا مقصد عام آدمی کے خوابوں کو پورا کرنا ہے ، لوگوں کی امنگوں کو کامیابی کی نئی بلندیاں فراہم کرنا ہے اور ہر شخص کو ترقی یافتہ ہندوستان میں حصہ ڈالنے کے لئے بااختیار بنانے کی ضرورت ہے۔
ایل جی نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں یو ٹی انتظامیہ دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے اور لوگوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ دہشت گردی اپنی آخری سانس یں لے رہی ہے اور ہم جلد ہی جموں و کشمیر کی سرزمین سے دہشت گردی کے ماحولیاتی نظام کو ختم کردیں گے۔ امن اور ترقی نے لوگوں کی زندگی اور معیار زندگی میں معیاری تبدیلی لائی ہے۔