چھترپور// مدھیہ پردیش کے چھتر پور ضلع کے نوگاؤں تھانہ علاقے میں واقع ایک شراب فیکٹری کے دو مزدوروں کی آج مبینہ طور پر دم گھٹنے سے موت ہو گئی، جب کہ تین مزدوروں کو علاج کے لیے ضلع اسپتال بھیجا گیا ہے ۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ نوگاؤں میں واقع شراب کی فیکٹری کے پانچ کارکن قریب ہی واقع ایک کمرے میں سو رہے تھے ۔ لیکن آج صبح جب کارکن بیدار نہ ہوئے تو پولیس کو اطلاع دی گئی اور کمرے کا دروازہ توڑا گیا۔ جہاں وہ بے ہوش پائے گئے ۔ اس حادثے میں پون رائے اور پرکاش جو بہار کے رہنے والے بتائے جاتے ہیں کی موت ہو گئی ہے ۔ تین افراد کو علاج کے لیے مقامی اسپتال لے جایا گیا۔ جہاں اسپتال کے ڈاکٹروں نے انہیں ابتدائی طبی امداد دی اور بہتر علاج کے لیے ضلع اسپتال بھیجا گیا۔ پولیس کی ابتدائی تفتیش میں مزدوروں کی موت کی وجہ مبینہ طور پر دم گھٹنا بتایا گیا ہے ۔ پولیس اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے ۔