منگل, جولائی 1, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

کچھ ایک برسوں سے جموں کشمیر کے ہر شعبے میں بدلاؤ آرہا ہے :سنہا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-05-12
in اہم ترین
A A
’پنچایتی ممبران دیہی تعمیرو ترقی کی بنیاد‘

Monaj Sinha

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

حکومت ہنرمندوں کی دستکاری کو عالمی منڈی تک پہنچانے کیلئے پرعزم:وزیر اعلیٰ

۴ء۱۷ فیصد: جموںکشمیر میں بے روزگاری کی شرح قومی اوسط سے کہیں زیادہ

سرینگر/(ویب ڈیسک)
لیفٹیننٹ گورنر‘ منوج سنہا نے کہا ہے کہ جموں کشمیر ہر شعبہ میں آگے بڑھ رہاہے اور یہ بدلاؤ کچھ ایک برسوں سے دیکھنے میں آیا ہے ۔
لیفٹیننٹ گورنر آج اِسلامک یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ( آئی یو ایس ٹی ) میں نیشنل اکیڈمیا ۔ اِنڈسٹریل کنکلیو سے خطاب کررہے تھے۔
سنہا کاکہنا تھا’’جموں کشمیر ملک کی ہر فہرست میں اب دکھائی دے رہا ہے ۔ یہ بدلاؤ کچھ ایک برسوں میں آیا ہے ۔کسی بھی شعبے میں آپ دیکھئے ‘ میں تفاصیل میں نہیں جانا چاہتا ہوں ۔ہر شعبہ میں جموں کشمیر آگے بڑھ کر کام کررہا ہے‘‘ ۔
اپنے خطاب میں سنہا نے کہا کہ وزیراعظم مودی کی قیادت میں مرکزی حکومت جموں و کشمیر کی ہمہ جہت ترقی کیلئے کام کر رہی ہے اور اس ضمن میں ترقی کو نچلے پائیدان تک پہنچانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صنعتی یونٹس کھولنے والے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کے لیے یو ٹی انتظامیہ وعدہ بند ہے اور اس حوالے سے سرکاری سطح پر کوئی لیت ولعل نہیں کیا جائے گا۔
سنہا نے کہا کہ کشمیر میں اب تک۹۲۲۹ پروجیکٹ مکمل کیے گیے ہیں اور یہاں ہر سطح پر اب بدلاؤ نظر آ رہا ہے۔’’ تاہم کچھ عناصر کو یہ بدلاؤ راس نہیں آرہا ہے، کیونکہ ان کو عوامی مفادات کے بجائے ذاتی مفادات زیادہ عزیز ہیں لیکن ہماری سرکار ترقی کو نچلی سطح پر مضبوط کرنا چاہتی ہے‘‘۔
تقریب کے حوالے سے محکمہ اطلاعات کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ لیفٹیننٹ گورنر نے اَپنے خطاب میں کنکلیو کواکادمی اور صنعت کے درمیان خلیج کو ختم کرنے کے لئے ایک پہل قرار دیا۔ اُنہوں نے کہا کہ شراکت داروں کے ساتھ تعاون جموںوکشمیر یوٹی میں اختراع کے فروغ کے لئے ایک قابل ماحول بنانے میں مدد کر ے گا۔
سنہا نے مزید کہا کہ ایک مضبوط تعلیمی ۔ صنعتی تعاون نجی اور سرکاری شعبے میں ایک بامعنی تبدیلی لائے گا ۔ اِس کے علاوہ جدت طرازی کو فروغ دینے ،ضروریات کو پورا کرنے کے لئے نئے علم کی تعمیر ،آئی اِی سی کے نئے ماڈل پر کام کرنے کا موقعہ فراہم کرے گا۔
لیفٹیننٹ گورنر نے سٹارٹ اَپس کو معاشی ترقی کے لئے حقیقی گیم چینجر قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت شاندار خیالات اور حل کے لئے انکیو بیشن اور سیڈ فنڈنگ سپورٹ فراہم کرنے کے لئے پُر عزم ہے۔
سنہا نے کہا،’’ ہمارا مقصد جموں و کشمیر میں اختراعات اور سٹارٹ اپس کو فروغ دینے کے لئے ایک مضبوط ماحولیاتی نظام کی تعمیر کرنا ہے اور صنعتی اور تعلیمی اِداروں کے درمیان ہم آہنگی نوجوان اختراع کاروں کی حوصلہ افزائی اور انہیں بااِختیار بنائے گی اور سٹارٹ اپس میں نجی سرمایہ کاری کو فروغ دے گی۔‘‘
لیفٹیننٹ گورنر نے تمام شراکت داروں سے کہا کہ وہ نوجوان صنعت کاروں کی حوصلہ اَفزائی اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لئے سستی ، اِختراعی مصنوعات کی پائیداری ، اِنڈسٹری انوویشن کلسٹروں کی تشکیل پر توجہ دیں۔
سنہا نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی رہنمائی میں ہندوستان کے سٹارٹ اَپس عالمی مارکیٹ میں اَپنی جگہ بنار ہے ہیں ۔ اُنہوں نے مشاہدہ کیا کہ ہندوستان اَب امریکہ اور چین کے بعد اختراعات اور سٹارٹ اَپس کے لحاظ سے دُنیا میں تیسرے نمبرپر ہے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے صنعت اور تعلیمی اِداروں جیسے آئی یوایس ٹی ، کشمیر یونیورسٹی ، جموں یونیورسٹی ، این آئی ٹی ، آئی آئی ٹی کو اِختراع کے کلچر کی حوصلہ اَفزائی کرنے اور اُبھرتے ہوئے اِختراع کاروں اور محققین کو اِدارہ جاتی ہینڈ ہولڈنگ فراہم کرنے کی ذمہ داری سونپی ۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ تعلیمی ۔ صنعتی تعاون اور سی آئی اِی ڈی جیسے اِقدامات جدت کو فروغ دینے اور مارکیٹ کے ربط کو یقینی بنانے کا موقعہ فراہم کریں گے ۔اُنہوں نے کہا کہ صنعتی ترقی کے اَثرات جلد ہی دیگر شعبوں میں بھی نظر آئیں گے ۔
سنہا نے مزید کہا کہ ،’’ میں نوجوان اختراع کاروں کو یقین دِلاتا ہوں کہ اگر آپ کے آئیڈیا میں صلاحیت ہے تو حکومت آپ کے آئیڈیاز کو انٹرپرینیورشپ وینچروں میں تبدیل کرنے کے لئے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔‘‘
لیفٹیننٹ گورنر نے اِسلامک یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی( آئی یو ایس ٹی ) کو نئے سینٹر فار انوویشن اینڈ انٹر پرینیور شپ ڈیولپمنٹ ( سی آئی اِی ڈی ) کے لئے بھی مبارک باد دی جس کا مقصد خواتین کاروباریوں پر اوّلین توجہ کے ساتھ نوجوانوں میں اختراع ، انکیو بیشن ، انٹر پرینیور شپ کو تیز کرنا ہے۔
سنہا نے صنعت اور اکیڈمیا کے نمائندوں پر زور دیا کہ وہ نئے آئیڈیاز کی حوصلہ اَفزائی اور انعام کے لئے سالانہ وائس چانسلرز انوویشن چیلنج شروع کریں۔
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں و کشمیر کمبائنڈ مسابقتی امتحان (جے کے سی سی ای) کے لئے عمر کی حد میں رعایت کے حالیہ فیصلے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت لوگوں بالخصوص جموں و کشمیر کے نوجوانوں کی ضروریات اور اُمنگوں کے تئیں حساس ہے۔
تقریباً ۱۶ سٹارٹ اَپس کو دوبرس کی مدت کے لئے ۵ لاکھ روپے کی سیڈ کیپٹل فنڈنگ فراہم کی گئی۔ اس کے علاوہ مقامی فوڈ مینوفیکچرنگ، سروس اور ایگرو انڈسٹریل یونٹوں کے لئے تربیت اور ترقی کے پروگرام شروع کئے گئے۔بتایا گیا کہ جموںوکشمیر یوٹی کے زائد اَز ۱۲۵ صنعتی یونٹس فوڈ ٹیکنالوجی کی تربیت، ڈیجیٹل مارکیٹنگ، اُبھرتے ہوئے کاروباری افراد کے لئے لیڈر شپ ترقی میں حصہ لے رہے ہیں۔
اِس موقعہ پر لیفٹیننٹ گورنر نے اِنوویٹروں سے بھی بات چیت کی جنہوں نے انہیں سی آئی اِی ڈی ، آئی یو ایس ٹی کے زیر اہتمام تیار کئے گئے اَپنے سٹارٹ اَپس کے بارے میں بتایا۔ اُنہوں نے سٹارٹ اَپس کو منظور ی نامے بھی سونپے اور آئی یو ایس ٹی کا نیوز لیٹر بھی جاری کیا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

غداری قانون پرسپریم کورٹ کی روک

Next Post

پاکستان:پی ایم ایل(این) کے رہنماؤں کا قبل از وقت انتخابات نہ کرانے کا فیصلہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

عمر عبداللہ وندے بھارت ٹرین سے کٹرا رپہنچ گئے
اہم ترین

حکومت ہنرمندوں کی دستکاری کو عالمی منڈی تک پہنچانے کیلئے پرعزم:وزیر اعلیٰ

2025-07-01
۴ء۱۷ فیصد: جموںکشمیر میں بے روزگاری کی شرح قومی اوسط سے کہیں زیادہ
اہم ترین

۴ء۱۷ فیصد: جموںکشمیر میں بے روزگاری کی شرح قومی اوسط سے کہیں زیادہ

2025-07-01
جموں و کشمیر میں انتخابات منعقد کرانے کا صحیح وقت ہے :کول
اہم ترین

بی جے پی کا پی اے سی کا۳۷۰ کی بحالی کا مطالبہ مسترد

2025-07-01
غزہ:سلامتی کونسل میں جنگ بندی کی قرار داد منظور
اہم ترین

’ایران کے پاس یورینیئم کو دوبارہ افزودہ کرنے کی صلاحیت موجود ہے‘

2025-06-30
سرحدی بنکروں کی تعمیر کیلئے مرکزی فنڈز کا نصف حصہ ابھی استعمال ہی نہیں ہوا
اہم ترین

سرحدی بنکروں کی تعمیر کیلئے مرکزی فنڈز کا نصف حصہ ابھی استعمال ہی نہیں ہوا

2025-06-30
اہم ترین

امر ناتھ یاترا:سنہا کا ننون بیس کیمپ کا دورہ، سیکورٹی انتظامات کا جائزہ

2025-06-30
بسنت گڑھ : تیسرے روز بھی دہشت گردوں کی تلاش جاری
اہم ترین

بسنت گڑھ : تیسرے روز بھی دہشت گردوں کی تلاش جاری

2025-06-29
اہم ترین

’ایمرجنسی کے دوران آئین کی تمہید میں جن الفاظ کا اضافہ ہوا وہ ایک زخم ہے‘

2025-06-29
Next Post
پاکستان:پی ایم ایل(این) کے رہنماؤں کا قبل از وقت انتخابات نہ کرانے کا فیصلہ

پاکستان:پی ایم ایل(این) کے رہنماؤں کا قبل از وقت انتخابات نہ کرانے کا فیصلہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.