اتوار, مئی 11, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

بانڈی پورہ معرکہ میں مقامی جنگجو ہلاک‘دو کی تلاش جاری:آئی جی پی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-05-12
in مقامی خبریں
A A
کولگام معرکہ میں ۲ جنگجو ہلاک

encounter

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سندھ طاس معاہدے میں عالمی بینک کا کردار ثالث کا نہیں ہے :اجے بنگا

غلط آن لائن معلومات کیخلاف قانونی کارروائیاں شروع:پولیس

سرینگر//
جموں کشمیر کے شمالی ضلع بانڈی پورہ کے جنگلی علاقے میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ گولیوں کے تبادلے میں ایک مقامی جنگجومارا گیا۔
آئی جی کشمیر وجے کمار نے بتایا کہ جاں بحق جنگجو اور اُس کے ساتھی حال کے ایام میں دراندازی کے ذریعے اس طرف آنے میں کامیاب ہوئے تھے ۔
پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ منگل کے روز ۱۴آر آر اورجموں وکشمیر پولیس نے بانڈی پورہ کے جنگلی علاقے سرندر کو محاصرے میں لے کر جوں ہی تلاشی آپریشن شروع کیا تو وہاں پر موجود جنگجووں نے حفاظتی عملے پر اندھا دھند فائرنگ شروع کی۔
ترجمان نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے بھی پوزیشن سنبھال کر جوابی کارروائی کا آغاز کیا جس دوران ایک جنگجو مارا گیا‘جس کی شناخت ‘گلزار احمد گنائی ساکنہ ووسن پٹن کے طور ہوئی ہے ۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ پولیس اور فوج نے آس پاس علاقوں کو محاصرے میں لے کر فرار ہونے کے سبھی راستوں پر پہرے بٹھا دئے ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ اضافی کمک کو جنگلی علاقے کی اور روانہ کیا گیا جبکہ ڈرون کیمروں کے ذریعے جنگل کی نگرانی کا عمل بھی تیز کیا گیا ہے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکورٹی فورسز کو جنگلی علاقے میں دو سے تین ملی ٹینٹوں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہوئی ہے ۔
دریں اثنا آئی جی کشمیر وجے کمار نے بتایا کہ بانڈی پورہ کے جنگلی علاقے میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ تصادم میں ایک ملی ٹینٹ ہلاک ہوا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ تصادم کی جگہ ایک اے کے رائفل اور تین میگزین برآمد کئے گئے ہیں۔
کمارکے مطابق جاں بحق جنگجو اُس ملی ٹینٹ گروپ میں شامل تھا جو حال کے ایام میں دراندازی کے ذریعے اس طرف آنے میں کامیا ب ہوئے تھے ۔ انہوں نے بتایا کہ جاں بحق جنگجو کے دو ساتھیوں کی تلاش جاری ہے ۔
دریں اثنا جنوبی ضلع اسلام آباد کے مرہامہ بجبہاڑہ علاقے میں سیکورٹی فورسز اورجنگجووں کے مابین گولیوں کا تبادلہ ہوا ہے ۔
بتادیں کہ یہ اس ضلع میں چوبیس گھنٹوں کے دوران یہ دوسرا تصادم ہے ۔
پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ جنوبی ضلع اننت ناگ کے مرہامہ بجبہاڑہ علاقے میں بدھ کی سہ پہر کو سیکورٹی فورسز نے مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد جنگجو مخالف آپریشن شروع کیا۔
ترجمان نے کہاکہ سیکورٹی فورسز کے اہلکار تلاشی کارروائی میں مصروف تھے کہ اسی اثنا میں وہاں پر موجود جنگجووں نے سلامتی عملے پر اندھا دھند فائرنگ شروع کی۔انہوں نے بتایا کہ حفاظتی عملے نے بھی پوزیشن سنبھال کر جوابی کارروائی کا آغاز کیا جس دوران دوبدو گولیوں کا تبادلہ کئی منٹوں تک جاری رہا۔
ذرائع کے مطابق سیکورٹی فورسز نے ایک وسیع علاقے کو محاصرے میں لے کر لوگوں کے چلنے پھرنے پر مکمل طورپر پابندی عائد کی۔
واضح رہے کہ منگل کی شام کو سیکورٹی فورسز نے جنوبی ضلع اننت ناگ کے ڈورو علاقے میں مختصر تصادم آرائی کے دوران دو مقامی جنگجووں کو مار گرانے کا دعویٰ کیا تھا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

لاپتہ ماں بیٹے کو چھ گھنٹوں کے اندرا ندر باز یاب کیاگیا

Next Post

یاسین ملک کیس:عدالت کا کوئی بھی فیصلہ قبول ہو گا:ورما

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

حکومتی پینل کاآئی ڈبلیو ٹی کے جاری ترمیمی عمل کا جائزہ
مقامی خبریں

سندھ طاس معاہدے میں عالمی بینک کا کردار ثالث کا نہیں ہے :اجے بنگا

2025-05-10
ہمہامہ معاملہ: فوجی جوان مقامی لڑکیوں کو جانتے نہیں تھے : پولیس
مقامی خبریں

غلط آن لائن معلومات کیخلاف قانونی کارروائیاں شروع:پولیس

2025-05-10
سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک رواں دواں رہنا چاہئے ‘مہتا کی ہدایت
مقامی خبریں

سرینگر ،جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک بحال

2025-05-10
سری نگر ہوائی اڈے پر بین الاقوامی کورئیر آپریشنز کے لئے نوٹیفکیشن جاری
مقامی خبریں

جموں کشمیر حج کمیٹی نے ۱۰ مئی کی حج پرواز ملتوی کر دی

2025-05-10
مقامی خبریں

ناری شکتی نے فوجی کارروائی میں بھی بہادری کی مثال قائم کی

2025-05-08
مقامی خبریں

کشمیر یونیورسٹی نے۱۰مئی تک کے تمام امتحانات کو موخر کر دیا

2025-05-08
مقامی خبریں

‘سوشل میڈیا پر ہندوستانی لڑاکا طیارے کے حادثے کی تصاویر پرانی ’

2025-05-08
’سرینگر ہوائی اڈے پر معمول کا رش پنڈتوں کا اخراج کا دعویٰ صحیح نہیں ‘
مقامی خبریں

سری نگر ہوائی اڈے پر سول پروازیں بند

2025-05-08
Next Post
یاسین ملک کیس:عدالت کا کوئی بھی فیصلہ قبول ہو گا:ورما

یاسین ملک کیس:عدالت کا کوئی بھی فیصلہ قبول ہو گا:ورما

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.