ہرارے// زمبابوے نے سری لنکا کے خلاف 6 جنوری سے شروع ہونے والی ون ڈے اور ٹی 20 سیریز کے لیے اپنی 15 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔
زمبابوے کے اسٹار بلے باز کریگ ایرون کی جہاں ٹیم میں واپسی ہوئی، وہیں آل راؤنڈر سکندر رضا ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں ٹیم کی قیادت کریں گے۔ ڈومیسٹک کرکٹ میں مسلسل شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اسپنر تاپیوا مفودزا کو ایک روزہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ فراز اکرم کو ایک روزہ ٹیم میں بلایا گیا ہے۔ تاکودزواناشے کیٹانو، تیناشے کامونہوکاموے، ملٹن شمبا اور ٹونی منیونگا کو ایک روزہ میچوں کے لئے سری لنکا جانے کی منظوری مل گئی ہے۔
زمبابوے نے ٹی ٹوئنٹی کے لیے ٹیم میں تین تبدیلیاں کرتے ہوئےکیٹانو، مفودزا اور اکرم کی جگہ برائن بینیٹ، آئنزلے اینڈلوو اور کارل ممبا کو شامل کیا ہے۔
اینٹی ڈوپنگ ضوابط کی خلاف ورزی پرزمبابوے کرکٹ کی جانب سے معطل کیے جانے کے بعد آل راؤنڈر ویسلے مدھویر کو ٹیم میں جگہ نہیں ملی ہے۔ زمبابوے کے دورہ سری لنکا کے لئے والٹر چاواگوٹا عبوری ہیڈ کوچ ہوں گے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان 6، 8 اور 11 جنوری کو تین ون ڈے میچز کھیلے جائیں گے، اس کے بعد 14 سے 18 جنوری تک تین ٹی ٹوئنٹی میچ ہوں گے۔
ون ڈے اسکواڈ: کریگ ایرون (کپتان)، تیناشے کامونہوکاموے، کلائیو مڈاندے، ویلنگٹن مساکادزا، تاپیوا مفودزا، ٹونی منیونگا، بلیسنگ مزاربانی، فراز اکرم، ریان برل، جویلورڈ گیمبی، لیوک جونگوے، تاکودزواناشے کیٹانو، رچرڈ نگاروا، سکندر رضا اور ملٹن شمبا شامل ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ: سکندر رضا (کپتان)، کریگ ایرون، جویلورڈ گیمبی، لیوک جونگوے، تیناشے کامونہوکاموے، کلائیو مڈانڈے، ویلنگٹن مساکڈزا، کارل ممبا، برائن بینیٹ، ریان برل، ٹونی منیونگا، بلیسنگ مزارابانی، آئنزلے اینڈلوو، رچرڈ نگاروا اور ملٹن شمبا کو جگہ ملی ہے۔