ہفتہ, جولائی 18, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

’ملک کو مودی کی ضمانت پر یقین‘:’ضمانتوں میں اس لئے طاقت ہے کیونکہ میں جو کہتا ہوں وہ کرتا ہوں‘

۲۲جنوری کا تاریخی لمحہ بڑی قسمت کے بعد ہماری زندگی میں آیا ہے:مودی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-12-31
in اہم ترین
A A
’ منی پور واقعات کے ذمہ داروں کو نہیں بخشیں گے‘
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’تیل بحران کے باوجود بھارت کی ترقی نہیں رکی ‘

۲۰جولائی کے سیکریٹریٹ گھیراؤ مارچ کی تیاریوں کا جائزہ

اجودھیا//
وزیر اعظم نریندر ومدی نے ہفتہ کو کہا کہ آج ملک کو مودی کی گارنٹی میں اتنا زیادہ بھروسہ ہے کیونکہ وہ جو بھی ضمانتیں دیتے ہیں اس کی تکمیل میں کوئی کسر باقی نہیں رکھتے ۔
مہارشی والمیکی انٹرنیشنل ائیر پورٹ اور۱۵۷۰۰کروڑ اخراجات والے ۴۶ پروجیکٹوں کے افتتاح کے بعد ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مودی نے کہا’’ان دنوں لوگ مجھ سے پوچھتے ہیں کہ مودی کی گارنٹی میں اتنی قوت کہاں سے آتی ہے ۔گارنٹیوں میں اتنی طاقت اس لئے ہوتی ہے مودی جو کہتا ہے وہ کرتا ہے اور ان کو پورا کرنے کیلئے کوئی کسر باقی نہیں رکھتا‘‘۔
مودی نے کہا کہ اجودھیا شہر اس کا گواہ ہے ۔’’میں نے اجودھیا باشندہ کو اس بات کا یقین دیا تھا کہ وہ اس مقدس شہر کی ترقی میں کوئی کور کسر باقی نہیں چھوڑیں گے‘‘۔
اجودھیا میں تعمیر شدہ نئے رام مندر میں پران پرتشٹھا تقریب کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ آج پوری دنیا۲۲جنوری کے تاریخی لمحے کا بے صبری سے انتظار کر رہی ہے ۔’’ایسے میں ایودھیا کے لوگوں میں یہ جوش و خروش بہت فطری ہے ، یہ تاریخی لمحہ بڑی قسمت کے بعد ہماری زندگی میں آیا ہے ‘‘۔
وزیر اعظم نے کہا کہ آج ایودھیا میں ترقی نظر آرہی ہے ، کچھ دنوں بعد وراثت کی شان و شوکت نظر آنے والی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ترقی اور ورثے کی مشترکہ طاقت ہی۲۱ویں صدی میں ہندوستان کو سب سے آگے لے جائے گی۔مودی نے کہا ’’۲۲جنوری کا تاریخی لمحہ ہماری زندگی میں بڑی خوش قسمتی کے ساتھ آنے والا ہے ‘‘۔
مودی نے۱۴۰کروڑ شہریوں سے اپیل کی کہ وہ۲۲جنوری کو ایودھیا آنے کی کوشش نہ کریں، اس کے بجائے جب بھگوان شری رام ایودھیا میں بیٹھے ہوں، ہر کوئی دیوالی منائے اور اپنے گھروں میں شری رام جیوتی روشن کرے ۔
وزیر اعظم نے اپیل کی کہ جب ہم ساڑھے پانچ سو سال انتظار کر چکے ہیں تو ہمیں مزید کچھ دن انتظار کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا’’سکیورٹی کے پیش نظر سے ، ایودھیا آنے میں جلدی نہ کریں کیونکہ اب شری رام کا مندر ہمیشہ کے لیے یہاں رہے گا‘‘۔
مودی نے ایودھیا کے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ شہر کو صفائی میں نمبر ایک بنائیں کیونکہ وہ ملک اور دنیا کے ان گنت مہمانوں کے استقبال کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا’’اب لاکھوں لوگ یہاں ابد تک آتے رہیں گے ، ایسی صورت حال میں ایودھیا کے لوگوں کو ایودھیا شہر کو ہندوستان کا صاف ترین شہر بنانے کا عزم کرنا ہوگا‘‘۔
اس کے ساتھ ہی انہوں نے ملک کے تمام مقدس مقامات اور تمام چھوٹے بڑے مندروں سے۱۴جنوری سے۲۲جنوری تک صفائی مہم چلانے کی اپیل کی۔انہوں نے کہا کہ بھگوان رام پورے ملک کے ہیں، جب وہ آئیں گے تو ہمارے مندروں یا زیارت گاہوں کے ارد گرد گندگی نہیں ہونی چاہیے ۔
وزیر اعظم نے کہا دنیا میں کوئی بھی ملک ہو اگر اسے ترقی کی نئی اونچائی پر پہنچنا ہے تو اسے اپنی وراثت کو سنبھالنا ہی ہوگا۔ ’’ہماری وراثت ہمیں ترغیب دیتی ہے ۔ہمیں صحیح راستہ دکھاتی ہے ۔ اس لئے آج کو کا ہندوستان جدید و قدیم دونوں کو لے کر آگے بڑھ رہا ہے ۔‘‘

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

نئی صف بند؟سجاد لون اور الطاف بخاری میں ملاقات

Next Post

وزیر اعظم کی ماتا ویشنو دیوی کٹرا ۔ نئی دہلی روٹ کیلئے دوسری وندے بھارت ٹرین کو ہری جھنڈی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’تیل بحران کے باوجود بھارت کی ترقی نہیں رکی ‘
اہم ترین

’تیل بحران کے باوجود بھارت کی ترقی نہیں رکی ‘

2026-07-18
۲۰جولائی کے سیکریٹریٹ گھیراؤ مارچ کی تیاریوں کا جائزہ
اہم ترین

۲۰جولائی کے سیکریٹریٹ گھیراؤ مارچ کی تیاریوں کا جائزہ

2026-07-18
’یاترا کے پہلے ۱۵ دنوں میں ۳ء۵لاکھ یاتریوں نے درشن کئے‘
اہم ترین

’یاترا کے پہلے ۱۵ دنوں میں ۳ء۵لاکھ یاتریوں نے درشن کئے‘

2026-07-18
 ریاستی درجے کی بحالی‘۲۰جولائی کےاحتجاج میں کانگریس شامل ہوگی:قرہ
اہم ترین

 ریاستی درجے کی بحالی‘۲۰جولائی کےاحتجاج میں کانگریس شامل ہوگی:قرہ

2026-07-18
آزادیٔ صحافت غیر ذمہ دارانہ صحافت کی ڈھال نہیں بن سکتی: دہلی ہائی کورٹ
اہم ترین

آزادیٔ صحافت غیر ذمہ دارانہ صحافت کی ڈھال نہیں بن سکتی: دہلی ہائی کورٹ

2026-07-18
فوج نے اوڑی سیکٹر میں در اندازی کی کوشش ناکام بنایا
اہم ترین

بھدرواہ میں فائرنگ کے  واقعے میں ایک شخص ہلاک  ایس او جی کے تین اہلکار زخمی

2026-07-18
سول انتظامیہ میں بڑے پیمانے پر تبادلے اور تقرریاں ‘ ۱۰۸ جے کے اے ایس افسران تبدیل
اہم ترین

 محکمۂ اطلاعات میں تبادلے‘۱۶ افسران  کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری

2026-07-18
مرکز بھرپائی کرے تو دو   منٹ میں شرب پر  پابندی لگ سکتی ہے :فاروق
اہم ترین

ڈاکٹر فاروق عبداللہ پر مبینہ قاتلانہ حملے کے ملزم کی ضمانت مسترد

2026-07-18
Next Post
وزیر اعظم کی ماتا ویشنو دیوی کٹرا ۔ نئی دہلی روٹ کیلئے دوسری وندے بھارت ٹرین کو ہری جھنڈی

وزیر اعظم کی ماتا ویشنو دیوی کٹرا ۔ نئی دہلی روٹ کیلئے دوسری وندے بھارت ٹرین کو ہری جھنڈی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.