کیپ ٹاؤن// جنوبی افریقہ کو دوسرے ٹیسٹ میچ سے قبل ایک اور بڑا جھٹکا لگا ہے اس کے تیز گیند باز جیرالڈ کوٹزی انجری کے باعث ٹیم سے باہرہوگئے ہیں اس سے قبل جنوبی افریقہ ٹیم کے کپتان ٹیمبا باوما پیر میں کھینچاؤ کے باعث ٹیم سے باہر ہو گئے تھے جنوبی افریقی کرکٹ نے ہفتہ کو سوشل میڈیا پر پوسٹ کرکے یہ معلومات دی۔ سی ایس اے نے کہا کہ کوٹزی کے پیلوک میں سوجن ہے۔ پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران انہیں یہ تکلیف تھی، لیکن انہیں دوسرے میچ سے باہر کر دیا گیا ہے اور انہیں ڈاکٹروں کی نگرانی میں رکھا گیا ہے۔ بورڈ نے یہ فیصلہ آئندہ سیریز کے پیش نظر کیا ہے۔
بورڈ نے بتایا کہ کوٹزی کا جمعہ کو اسکین کیا گیا جس سے ان کی چوٹ کی سنگینی کا پتہ چلا۔ آج آئی سی سی کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فاسٹ بولر کو احتیاطی اقدام کے طور پر ٹیم سے ڈراپ کیا گیا ہے۔
ٹیم کے ہیڈ کوچ شکری کونراڈ نے احتیاطی اقدام کے طور پر کوئٹزی کو ٹیم سے باہر رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کوئٹزی کی جگہ کسی اور کھلاڑی کے نام کا اعلان نہیں کیا ہے۔ قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ کوئٹزی کے باہر ہونے کی وجہ سے جنوبی افریقہ دوسرے ٹیسٹ کے لیے لونگی نگیڈی کو ٹیم میں شامل کر سکتا ہے۔
قبل ازیں سنچورین میں ایک اننگ اور 32 رنز سے شاندار جیت درج کرنے کے بعد جنوبی افریقہ دو میچوں کی آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ سیریز میں 1-0 سے آگے ہے۔
ڈبلیو ٹی سی 2023-25 اسٹینڈنگ میں جنوبی افریقہ 100 فیصد پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔
دریں اثنا، ہندوستان کو سنچورین ٹیسٹ میں اننگ اور 32 رن سے شکست کے ساتھ ساتھ دو اوور کم گیند کرنے پر دو اہم ڈبلیو ٹی سی پوائنٹس سے محروم ہونا پڑا تھا۔ اس وقت ہندوستان 38.89 فیصد نمبروں کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہے۔
دوسرے ٹیسٹ میچ کے لئے جنوبی افریقی کھلاڑیوں کے نام درج ذیل ہیں۔ اسکواڈ میں ڈین ایلگر (کپتان)، ڈیوڈ بیڈنگھم، نیندرے برجر، ٹونی ڈی جورزی، زبیر حمزہ، مارکو جانسن، کیشو مہاراج، ایڈن مارکرم، ویان مولڈر، لونگی نگیڈی، کیگن پیٹرسن، کاگیسو ربادا، ٹرسٹن اسٹبس اور کائل ویرین شامل ہیں۔