بدھ, جولائی 2, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

۲۰۲۳:گزرنے والا سال جموں و کشمیر میں سیاحتی اعتبار سے تاریخی سال ثابت ہوا

سیاحوں کی تعداد ۲کروڑ سے تجاوز کرگئی ‘ سیاحوں میں غیر ملکیوں کی اچھی تعداد شامل رہی:حکام

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-12-30
in مقامی خبریں
A A
جموں و کشمیر میں’ہوم سٹے‘ کی سہولیات سیاحوں کو ایک دور دراز علاقوں کی طرف راغب کررہی ہے
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

اودھم پور میں شراب فروش گرفتار، غیر قانونی شراب بر آمد

چنار کور کمانڈر کا شمالی کشمیرمیں آپریشنل تیاریوں اور سیکورٹی صورتحال کا جائزہ

سرینگر//
یوں تو جموں وکشمیر قدرتی حسن و جمال سے مالا مال ہونے کے باعث ہر سال دنیا بھر کے سیاحوں کے لئے انتہائی پُر کشش ہے لیکن سال۲۰۲۳میں ریکارڈ توڑ تعداد میں سیاحوں کی آمد کو سیاحتی طور تاریخی قرار دیا جا رہا ہے ۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق سال۲۰۲۳کے دوران جموں وکشمیر میں سیاحوں کی تعداد ۲کروڑ سے تجاوز کرگئی جس سے گذشتہ برسوں کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے ۔
سال گذشتہ ایک کروڑ۸۸لاکھ سیاح جموں وکشمیر کے سیاحوں مقامات سے محظوظ ہوئے تھے ۔
محکمہ سیاحت کے عہدیداروں کا ماننا ہے کہ سال۲۰۲۳شعبہ سیاحت کے لئے ایک غیر معمولی اور مثالی سال رہا۔انہوں نے کہا’’اس سال کے دوران دو کروڑ سے زیادہ سیاحوں نے جموں وکشمیر کے مختلف صحت افزا مقامات کی سیر کی ان سیاحوں میں غیر ملکی سیاحوں کی اچھی تعداد شامل تھی‘‘۔
ان کا کہنا تھا کہ سال۲۰۲۳کے دوران نہ صرف ملکی بلکہ غیر ملکی سیاحوں کی آمد کی تعداد میں بھی اضافہ دیکھا گیا۔
حکام کا ماننا ہے کہ سری نگر میں ماہ مئی میں منعقدہ جی ٹونٹی ٹورزم سربراہی اجلاس سیاحوں کے بے تحاشا رش کا ایک بڑا محرک ہے ۔انہوں نے کہا کہ جی ٹونٹی ٹورزم سر براہی اجلاس ہر لحاظ سے انتہائی کامیاب رہا ہے اس سے سیاحتی شعبے کو کافی دوام ملا۔
ان کا کہنا ہے کہ اس اجلاس کے انعقاد سے جموں وکشمیر میں غیر مقامی سیاحوں کی آمد میں۵۹فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
سرکاری ذرائع کے مطابق سیاحوں کے ریکارڈ توڑ آمد سے جموں وکشمیر میں روز گار کے بسیارمواقع پیدا ہونے سے یہاں کی معیشت کو استحکام مل گیا۔انہوں نے کہا کہ سال۲۰۲۳کے دوران شعبہ سیاحت میں نوجوںوں کو بالواسطہ یا بلا واسطہ ۲ء۲ملین نوکریاں فراہم کی گئیں۔
۲۰۲۳کے دوران جموں وکشمیر میں متعدد نئے سیاحتی مقامات کو متعارف کیا گیا جہاں سال بھر سیاحوں کی آمد و رفت کا سلسلہ جاری رہا۔
سرکاری ذرائع کے مطابق جموں وکشمیر لگ بھگ۷۵نئے سیاحتی مقامات کو متعارف کیا گیا جہاں انفراسٹرکچر اور دیگر سہولیات کو دستیاب رکھا جا رہا ہے تاکہ شعبہ سیاحت مضبوط سے مضبوط تر ہو کر زیادہ سے زیادہ لوگوں کے روز گار کا موجب بن سکے ۔
جھیل ڈل کے کناروں پر واقع ایشیا کے سب سے بڑے باغ گل لالہ ۱۹مارچ۲۰۲۳کو سیاحوں کے لئے کھول دیا گیا۔
سرکاری اعداد شمار کے مطابق سال۲۰۲۳کو۳لاکھ۳۵ہزار سیاح اس باغ کے دلکش و دلآویز نظاروں سے محظوظ ہوئے جن میں مقامی و غیر مقامی سیاح شمال تھے ۔ سال گذشتہ۳لاکھ۶۰ہزار سیاحوں نے باغ گل لالہ کی سیر کی تھی۔انہوں نے کہا کہ سال۲۰۲۳میں زائد از تین لاکھ مقامی اور۳ہزار سے زیادہ غیر ملکی سیاح باغ گل لالہ کے حسین نظاروں سے لطف اندوز ہوئے ۔
اس باغ میں سیاحوں کی دلچسپی کے لئے امسال زائد از ۶۸؍اقسام کے ۱۶لاکھ گل لالہ اگئے گئے تھے ۔
وادی کے دیگر سیاحتی مقامات خاص طور پر شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں وینٹر ٹورزم کے پیش نظر سیاحوں کی آمد سلسلہ زوروں سے جاری ہے ۔
شعبہ سیاحت کے علاوہ جموں وکشمیر میں سال ۲۰۲۳شری امرناتھ جی یاترا اور شری ماتا ویشنو دیوی یاترا کے لئے بھی شاندار اور تاریخی سال رہا۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق سال۲۰۲۳کے دوران۶۲دنوں پر محیط شری امرناتھ جی یاترا کے دوران قریب ساڑھے چار لاکھ یاتریوں نے پوتر گھپا کا درشن کیا۔سال گذشتہ۳لاکھ۶۵ہزار یاتریوں نے پوتر گھپا کا درشن کیا۔
ضلع ریاسی کے کٹرہ علاقے کی ترکوٹہ پہاڑیوں میں واقع شری ماتا ویشنو دیوی مندر میں سال۲۰۲۳کے دوران ریکارڈ تعداد میں یاتریوں کی آمد ریکارڈ ہوئی۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق سال۲۰۲۳کے دوران۶۸ء۹۳لاکھ یاتریوں نے پوتر گھپا کا درشن کیا جو گذشتہ دس برسوں میں سب سے زیادہ تعداد ہے ۔
حکام کا کہنا یہ سال رواں کے اختتام تک یہ تعداد ۹۶لاکھ تک پہنچنے کی توقع ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

شہریوں کی ہلاکت کے ذمہ داروں کو سزا دی جائے گی:رویندر رینا

Next Post

سنہا سڑک حادثے میں ہلاک فورسز اہلکار کے اہل خانہ سے ملاقی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

شوپیاں گرینیڈ حملے میں ملوث تین افراد گرفتار، اسلحہ بر آمد:پولیس
مقامی خبریں

اودھم پور میں شراب فروش گرفتار، غیر قانونی شراب بر آمد

2025-07-02
مقامی خبریں

چنار کور کمانڈر کا شمالی کشمیرمیں آپریشنل تیاریوں اور سیکورٹی صورتحال کا جائزہ

2025-07-02
شوپیاں گرینیڈ حملے میں ملوث تین افراد گرفتار، اسلحہ بر آمد:پولیس
مقامی خبریں

بالتل میں جعلی یاترا کارڈ استعمال کرنے والا شخص کوگرفتار

2025-07-02
کولگام میں سابق فوجی کی ہلاکت‘500گرفتار
مقامی خبریں

سرینگر:این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت غیر منقولہ جائیداد ضبط

2025-07-01
اہم تنصیبات کی تصاویرجموں میں ڈرون ضبط
مقامی خبریں

ضلع میںاننت ناگ:ڈرون اڑنے پر عارضی پابندی عائد:پولیس

2025-07-01
بڈگام میں خود کو آئی اے افسر ظاہر کرنے والا گرفتارـپولیس
مقامی خبریں

جموں میں خاتون منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس

2025-06-30
ہندواڑہ سڑک حادثے میں ڈرائیور ہلاک
مقامی خبریں

سری نگر کے شالہ ٹینگ میں سڑک حادثہ، ایک کی موت دوسرا زخمی

2025-06-30
مقامی خبریں

پانپور میں معاون دہشت گرد کے گھر پر پولیس کا چھاپہ

2025-06-30
Next Post
’زیرو ویسٹ یاترا ہمارا عزم ‘:ایل جی کا امر ناتھ یاترا کیلئے دیہی ترقی کے محکمے کے اختراعی اقدامات کا آغاز

سنہا سڑک حادثے میں ہلاک فورسز اہلکار کے اہل خانہ سے ملاقی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.