منگل, ستمبر 15, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

ممتا نے مودی سے ملاقات کی، بقایاجات کے حل کے لئے مرکزی اور ریاستی عہدیدارمیٹنگ کریں گے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-12-21
in قومی خبریں
A A
بی جے پی ملک کی معیشت کو نقصان پہنچارہی ہے :ممتا بنرجی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

حافظ سعید کیخلاف ایک اور ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری

برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور

نئی دہلی// مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے بدھ کو یہاں وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کے بعد کہا کہ وزیر اعظم نے مرکز سے ریاست کی مختلف اسکیموں میں بقایا فنڈز کے معاملے کے حل کرنے کے لیے حکام کی مشترکہ میٹنگ کی تجویز دی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت کا مرکز پر مختلف اسکیموں کا 1.16 لاکھ کروڑ روپے بقایا ہوگیا ہے ۔ مغربی بنگال کے عہدیدارمرکزی حکام کے ساتھ اس معاملے پر سو سے زیادہ میٹنگیں کرچکے ہیں لیکن اس کا کوئی حل نہیں نکلا ہے ۔
وزیر اعظم کے دفتر نے اس میٹنگ کے بارے میں سوشل میڈیا ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ میں کہا، "مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے اراکین پارلیمنٹ کے ایک وفد کے ساتھ وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔” اس پوسٹ کے ساتھ ملاقات کی تصاویر بھی شیئر کی گئی ہیں۔
محترمہ بنرجی نے پارلیمنٹ ہاؤس کمپلیکس میں وزیر اعظم کے دفتر میں منعقدہ اس میٹنگ کے بعد نامہ نگاروں کو بتایا کہ مرکز پرمغربی بنگال میں مختلف اسکیموں کا 1 لاکھ 16 ہزار کروڑ روپے کا بقایا ہے ۔ انہوں نے کہا، ‘پیسے نہیں مل رہے ہیں۔ جن غریبوں نے (منریگا کے تحت) کام کیا ہے انہیں بھی پیسہ نہیں مل رہا ہے ۔ یہ ادائیگی آئین کے مطابق لازمی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ 2022-23 میں دیہی روزگار اسکیم کے تحت لوگوں کو اضافی کام فراہم کرنے کے لیے ریاستوں کو دی گئی رقم بھی ان کی ریاست کو نہیں ملی ہے ۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ریاست میں غریبوں کے لیے ہاؤسنگ اسکیم روک دی گئی ہے ، دیہی ترقی اور صحت کی اسکیموں کو روک دیا گیا ہے ، اس کے لیے رقم روک دی گئی ہے اور مالیاتی کمیشن کی سفارشات کے تحت ملنے والی خصوصی رقم – یہ سب بند کر دیا گیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ اگر کوئی غلطی ہوئی ہے تو یقیناً رقم روکیں، لیکن 155 ٹیموں نے مغربی بنگال کا دورہ کیا ہے ، جو بھی وضاحت طلب کی گئی وہ ہمارے حکام نے دی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ وہ اس سے قبل بھی خود اس موضوع پر تین بار وزیراعظم سے مل چکی ہیں۔
محترمہ بنرجی نے کہا، ”وزیراعظم (مسٹر مودی) نے آج کہا کہ ان کے عہدیداروں اور ہمارے عہدیداروں کی مشترکہ میٹنگ ہوگی۔ اس طرح کے اجلاسوں میں پہلے بھی وضاحتیں دی جا چکی ہیں۔ لیکن اگر ضرورت ہو تو مزید وضاحتیں دی جا سکتی ہیں۔ انہیں وفاقی نظام کے تحت مسئلہ حل کرنا چاہیے ۔ ہمیں اسکیموں کے لیے مرکز کے حصے کی رقم نہیں مل پارہی ہے ۔”
وزیراعظم نے تحمل سے ہماری بات سنی اور کہا کہ دونوں اطراف کے عہدیداروں کی ٹیمیں مل بیٹھ کر مسئلہ حل کریں گی۔
وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کئی بار کہہ چکی ہیں کہ ضوابط کے مطابق ریاستوں کو مختلف اسکیموں کے لیے اخراجات کی رقم مرکز سے اس وقت جاری کی جاتی ہے جب وسائل کے پیشگی استعمال کا سرٹیفکیٹ حاصل ہوجاتا ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

یوتھ کانگریس نے پارلیمنٹ کا گھیراؤ کیا

Next Post

امریکا میں نئی سیاسی تاریخ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

بھارت کا پاکستان سے ممبئی حملوں کے ’ ماسٹر مائنڈ ‘حافظ سعید کی حوالگی کا مطالبہ
اہم ترین

حافظ سعید کیخلاف ایک اور ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری

2026-09-13
برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور
اہم ترین

برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور

2026-09-13
برکس بات چیت میں پوتن اور مودی تجارت، دفاع اور یوکرین پر توجہ مرکوز کریں گے
قومی خبریں

برکس بات چیت میں پوتن اور مودی تجارت، دفاع اور یوکرین پر توجہ مرکوز کریں گے

2026-09-13
اناج کے انتظام کو بہتر بنانے کے لیے شعبہ برائے خوراک و عوامی تقسیم اور فوڈ کارپوریشن کے درمیان معاہدہ
قومی خبریں

اناج کے انتظام کو بہتر بنانے کے لیے شعبہ برائے خوراک و عوامی تقسیم اور فوڈ کارپوریشن کے درمیان معاہدہ

2026-09-13
سہارنپور کی قدیم مسجد کا انہدام، غیر قانونی و غیر دستوری،مسلم پرسنل لا بورڈ کی شدید مذمت
قومی خبریں

سہارنپور کی قدیم مسجد کا انہدام، غیر قانونی و غیر دستوری،مسلم پرسنل لا بورڈ کی شدید مذمت

2026-09-13
جموں و کشمیر میں چار نئے ویدر ریڈار نصب ہوں گے؛ ڈاکٹر جتندر سنگھ کا اعلان
قومی خبریں

ملک بھر میں کینسر کے علاج کی سہولیات کی توسیع ضروری: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

2026-09-13
قومی خبریں

وکست بھارت کی تعمیر میں اپنا تعاون دیں نوجوان: وجیندر

2026-09-13
قومی خبریں

خواتین کمیشن کی کانفرنس خواتین کی آواز دبانے اور بی جے پی کی تعریف پر مرکوز رہی: کانگریس

2026-09-13
Next Post
امریکہ کو اسکول کے بچوں کے تحفظ کیلئے مزید سرمایہ کاری کرنی چاہیے: ٹرمپ

امریکا میں نئی سیاسی تاریخ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.