منگل, ستمبر 1, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

نئی دلی کو کشمیریوں کے احساسات کو سمجھنا ہوگا:فاروق

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-12-14
in مقامی خبریں
A A
FAROOQ-ABDULLAH
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

 آئندہ۲۴سے۴۸ گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کا امکان

واتھورہ میں ٹرک کی زد میں  آکر۱۷ سالہ لڑکا جاں بحق

سرینگر//
نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے بدھ کے روز کہا کہ نئی دلی نے جموں وکشمیر کو اپنے غلط اور غیر سنجیدی پالیسی سے جہنم بنا ڈالا ہے اور حکومت کو اس تاریخی ریاست کے عوام کے احساسات اور جذبات کا کوئی خیال نہیں ہے ۔
ان باتوں کا اظہار انہوں نے لوک سبھا کے احاطے میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے کیا۔
آرٹیکل۳۷۰کی منسوخی پر سپریم کورٹ کے فیصلے کے بارے میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے اپنی مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ’’جموں و کشمیر کیلئے کچھ نہیں چھوڑا گیا ہے ، آپ (مرکزی حکومت) واقعی اسے جہنم میں لے جا رہے ہیں‘جنت کے لئے کچھ نہیں کیا جا رہا۔مجھے بتائیں کہ جنت کے کے کیا کیا جا رہا ہے ؟ ہر جگہ الیکشن ہو رہے ہیں، ہمارا کیا قصور ہے کہ یہاں نہیں ہو رہا؟ اور کون سی ریاست؟ اسے یوٹی میں تبدیل کر دیا گیا؟ کیا آپ نے اسے جہنم نہیں بنا دیا؟ آپ کہتے ہیں کہ ملی ٹنسی کو ختم کر دیا گیا ہے ، لیکن کیا ایسا ہے ؟آپ ہمارا دل نہیں جیت رہے ہیں‘‘۔
وزیر اعظم مودی کے ساتھ اپنی پچھلی ملاقات کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مرکز کو کشمیریوں کے دل جیتنے کی کوشش کرنی چاہئے تاکہ مرکز اور جموں و کشمیر کے لوگوں کے درمیان اعتماد پیدا ہو۔
ڈاکٹر فاروق نے کہا’’ میں نے وزیر اعظم سے صاف کہہ دیا کہ آپ کو ہم پر بھروسہ نہیں ہے اور ہمیں آپ پر بھروسہ نہیں ہے ۔ تو ہم یہ اعتماد کیسے قائم کریں گے ‘‘؟
سابق وزیر اعلیٰ نے کہا’’ وزیر اعظم نے جواب دیا کہ دل کی دوری اور دلی کی دوری کو دور کرنا ہے‘‘۔لیکن اس میں فاصلہ ہے جو آج تک کم کیا گیا؟یہ ہمارا قصور نہیں ہم کھڑے ہیں اور اس ملک کے ساتھ کھڑے ہیں ہم کسی دوسرے ملک کے ساتھ نہیں کھڑے ہوں گے لیکن کم از کم جموں وکشمیر کے عوام کی عزت تو کرو، کشمیری عوام کے دل جیتنے کی کوشش کرو۔اگر انہیں (مرکز) کو جہنم سے جنت بنانا ہے ، تو انہیں لوگوں کو سمجھنا ہوگا۔
وزیر داخلہ کی طرف دفعہ۳۷۰کے اطلاق کیلئے جواہر لعل نہرو کو ذمہ دار قرار دینے سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ جب جموں وکشمیر کو خصوصی درجہ دینے دفعہ کا اطلاق عمل میں لایا گیا اُس وقت جواہر لعل نہرو امریکہ میں تھے اور مرکزی وزیر داخلہ سردار ولبھ بھائی پٹیل اور بھگوا نظریہ رکھنے والے اور بھارتیہ جن سنگھ کے بانی سیاما پرساد مکھرجی سابقہ ریاست کو خصوصی آئینی مراعات کے عمل میں شامل تھے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کٹھوعہ سڑک حادثے میں سکوٹی سوار کی موت

Next Post

راجیہ سبھا نے۷۶پرانے قوانین کو منسوخی کی منظوری

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

بالائی علاقوں میں تازہ برفباری‘ میدانی علاقوں میں بارش
اہم ترین

 آئندہ۲۴سے۴۸ گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کا امکان

2026-09-01
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

واتھورہ میں ٹرک کی زد میں  آکر۱۷ سالہ لڑکا جاں بحق

2026-09-01
جموں اورپنچاب کے سرحدی علاقوں میں ڈرون کی بڑھتی سرگرمیاں فورسز کیلئے چیلنج
اہم ترین

پونچھ میں ایل او سی کے قریب مشتبہ پاکستانی ڈرون کی پرواز

2026-08-30
کشمیر:بارش نہ ہونا درجہ حرارت معمول سے زیادہ ریکارڈ ہونے کی وجہ:ماہر موسمیات
اہم ترین

آئندہ۱۰ روز کے دوران موسم گرم  اور مرطوب رہنے کا امکان: محکمہ موسمیات

2026-08-29
نوجوان کی پولیس تھانے میں موت‘عدالت کی پولیس اہلکار کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت
اہم ترین

دھوکہ دہی اور فراڈ: بی جے پی ضلع اننت کے جنرل سیکریٹری کیخلاف مقدمہ درج

2026-08-29
موقف واضح ہے‘ ریاستی درجہ بحال ہونے تک کانگریس کابینہ میں شامل نہیں ہوگی: طارق کرہ
اہم ترین

موقف واضح ہے‘ ریاستی درجہ بحال ہونے تک کانگریس کابینہ میں شامل نہیں ہوگی: طارق کرہ

2026-08-28
عید الفطر آج منائی جا رہی ہے
اہم ترین

عید میلاد النبی کشمیر بھر میں مذہبی عقیدت کے ساتھ منائی گئی

2026-08-27
جموں و کشمیر میں بڑا ردوبدل‘۸۲پولیس افسران تبدیل
اہم ترین

سونے کے زیورات چوری کے متعدد مقدمات حل، دو افراد گرفتار

2026-08-27
Next Post
لوک سبھا میں اپوزیشن کاحکومت سے جموں کشمیر میں اسمبلی انتخابات کامطالبہ

راجیہ سبھا نے۷۶پرانے قوانین کو منسوخی کی منظوری

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.