ہفتہ, جولائی 5, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

سینٹرل یونیورسٹیز (ترمیمی) بل کو پارلیمنٹ کی منظوری

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-12-14
in قومی خبریں
A A
نئے پارلیمنٹ ہاؤس میں پیر سے شروع ہونے والے خصوصی اجلاس میں قانون سازی کا کام شروع ہوگا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

وزیر اعظم مودی کو ترینداد اور ٹوباگو کے اعلیٰ ترین اعزاز سے نوازا جائے گا

کھرگے نے وویکانند کو ان کی برسی پر خراج عقیدت پیش کیا

نئی دہلی// راجیہ سبھا نے بدھ کوسنٹرل یونیورسٹیز (ترمیمی) بل 2023 اپوزیشن کے واک آؤٹ کے درمیان صوتی ووٹ سے منظور کر لیا۔
لوک سبھا اس بل کو پہلے ہی منظور کر چکی ہے ، جس سے اس پر پارلیمنٹ کی مہر لگ گئی ہے ۔ یہ مختلف ریاستوں میں تدریس اور تحقیق کے لیے مرکزی یونیورسٹیاں قائم کرنے والے سنٹرل یونیورسٹیز ایکٹ 2009 میں ترمیم کرتا ہے ۔
اس بل میں تلنگانہ میں ایک سنٹرل ٹرائبل یونیورسٹی کے قیام کا التزام کیا گیا ہے ۔ اس قبائلی یونیورسٹی کا نام ‘سمکاّ سرکاّ سنٹرل ٹرائبل یونیورسٹی’ رکھا جائے گا۔ اس کا علاقائی دائرہ اختیار تلنگانہ تک پھیلے گا۔ یہ بنیادی طور پر ملک کی قبائلی آبادی کے لیے اعلیٰ تعلیم اور تحقیقی سہولیات کی راہ ہموار کرے گا۔ آندھرا پردیش ری آرگنائزیشن ایکٹ، 2014 میں یہ التزام کیاگیا تھا کہ مرکزی حکومت ریاست تلنگانہ میں ایک قبائلی یونیورسٹی قائم کرے گی۔
وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان نے تقریباً ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہنے والی بل پر بحث کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ میں ٹرائبل یونیورسٹی کا قیام قبائلی برادری کے تئیں حکومت کی وابستگی کو ظاہر کرتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اسے قومی ادارے کا درجہ ملے گا اور یہ ہر کسی کو قبائلی موضوعات پر خصوصی مطالعہ اور تحقیق کا موقع فراہم کرے گا۔ انہوں نے ارکان کے اس الزام کی بھی تردید کی کہ حکومت تاریخ کو دوبارہ لکھ رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ اطمینان کی بات ہے کہ تمام ریاستیں تعلیم کے معاملے میں قومی تعلیمی پالیسی کی 90 فیصد التزامات کو اپنا رہی ہیں۔
ان کے جواب کے بعد ایوان نے بل کو صوتی ووٹ سے منظور کردیا۔
قبل ازیں اپوزیشن ارکان نے لوک سبھا میں آڈینس گیلری سے ایوان میں دو لوگوں کے کودنے کا معاملہ اٹھایا اور ایوان کی کارروائی ملتوی کرنے کا مطالبہ کیا۔ اپوزیشن ارکان نے اپنے مطالبے پر شور شرابہ کیا اور بعد ازاں ایوان سے واک آؤٹ کر گئے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پرتھ ٹیسٹ؛ سرفراز یا رضوان کس کو کھلائیں! فیصلہ بہت مشکل تھا، کپتان

Next Post

آئی آئی ٹی میں کھیل کوٹہ دینے پر غور

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

پولیس کووزیر اعظم کی جان لینے کی کوشش کا دھمکی آمیز پیغام موصول
قومی خبریں

وزیر اعظم مودی کو ترینداد اور ٹوباگو کے اعلیٰ ترین اعزاز سے نوازا جائے گا

2025-07-05
بی جے پی حکومت کی انارکی کا متحد ہوکر منہ توڑ جواب دیں گے:کھڑگے
قومی خبریں

کھرگے نے وویکانند کو ان کی برسی پر خراج عقیدت پیش کیا

2025-07-05
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
قومی خبریں

سپریم کورٹ نے نِیٹ-یو جی 2025 کے نتائج کو چیلنج کرنے والی عرضی کو خارج کر دیا

2025-07-05
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

بہار میں حق رائے دہی کو چوٹ پہنچانے کے لیے سازشی اقدامات کیے جا رہے ہیں: کانگریس

2025-07-04
بی جے پی کے لوگ اگر میرے خلاف بولیں گے تو انہیں پارٹی میں اونچا مقام ملے گا : نتیش
قومی خبریں

نتیش نے گنگا ندی کی بڑھتی آبی سطح کا معائنہ کیا

2025-07-04
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
قومی خبریں

سپریم کورٹ میں شیوسینا انتخابی نشان کے تنازعہ کی سماعت 14 جولائی کو

2025-07-03
ایل جی سکسینہ عام آدمی پارٹی کے لیڈروں کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے
قومی خبریں

بی جے پی نے لوگوں کو پریشان کرنے کا کوئی موقع نہیں چھوڑا: اے اے پی

2025-07-03
جموں و کشمیر کا ریاستی درجہ بحال کرنے کے لئے دباوڈالیں گے: راہل گاندھی
قومی خبریں

غیر ملکی انحصار کی وجہ سے کسانوں کی کمر جھکتی جارہی ہے : راہل

2025-07-03
Next Post
پردھان کے ہاتھوں ہندوستانی علمی روایت پر مبنی نصابی کتاب کا اجرا

آئی آئی ٹی میں کھیل کوٹہ دینے پر غور

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.