جمعہ, مئی 9, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

ایرانی آرٹ ورک کی آمیزش مقامی پیپر ماشی کی مصنوعات میں نئی روح پھونک رہی ہے 

امسال ہمیں ۸۰فیصد آرڈرس مشرق وسطیٰ جبکہ یورپی ممالک سے پہلی بار صرف ۲۰ فیصد آرڈر ملے ہیں:کاریگر

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-12-10
in مقامی خبریں
A A
ایرانی آرٹ ورک کی آمیزش مقامی پیپر ماشی کی مصنوعات میں نئی روح پھونک رہی ہے 

Srinagar, Dec 9 (UNI) Kashmir papier- mache art is seeing a ray of hope for revival. To make the papier- mache art more attractive the artisans are mixing Iranian or Persian art work in their products which is adding a new life to these treasured handicraft varieties of Kashmir with people around the globe showing keen interest in buying these products.UNI PHOTO-9AU

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ناری شکتی نے فوجی کارروائی میں بھی بہادری کی مثال قائم کی

کشمیر یونیورسٹی نے۱۰مئی تک کے تمام امتحانات کو موخر کر دیا

سرینگر//
وادی کشمیر کی روایتی دستکاری پیپر ماشی کی شان رفتہ کی بحالی کیلئے اس منفرد آرٹ کے کاریگر ایرانی آرٹ ورک کو ملا کر اس کی جان میں نئی روح پھونک رہے ہیں جس کے نتیجے میں دنیا بھر کے خریدار پیپرماشی کی مصنوعات خریدنے میں گہری دلچسپی ظاہر کر رہے ہیں۔
دستکاروں کا یہ نیا تجربہ انتہائی ثمر آور ثابت ہو رہا ہے جس سے جہاں اس آرٹ کی بحالی کی امیدیں جاگزیں ہوئی ہیں وہیں اس کی متعدد نئی اقسام سامنے آنے سے اس کا مارکیٹ بھی وسیع تر ہو رہا ہے ۔
سرینگر کے جڈی بل علاقے سے تعلق رکھنے والے۳۲سالہ دستکار نعیم میر جو ’اختر میر اینڈ بردرس‘نامی پیپر ماشی کارخانہ چلا رہے ہیں‘کا کہنا ہے کہ پہلے یہ آرٹ کچھ ڈیزائنوں تک ہی محدود تھا لیکن ایرانی آرٹ ورک کی آمیزش سے اس کے ڈیزائنوں کا دائرہ وسیع ہوا ہے ۔
نعیم نے یو این آئی کے ساتھ اپنی گفتگو کے دوران کہا’’پہلے پیپر ماشی کچھ ڈیزائنوں جیسے ہزاراں (ہزار پھول)، گل اندر گل وغیرہ تک ہی محدود تھا لیکن اب ایرانی آرٹ ورک کی آمیزش سے اس کے ڈیزاینوں کا دائرہ کافی وسیع ہوا ہے ‘‘۔
نعیم ‘جنہوں نے ایم بی اے کی ڈگری حاصل کی ہے ، نے کہا کہ اب پیپر ماشی کا مارکیٹ بھی وسیع تر ہوا ہے ۔انہوں نے کہا’’کرسمس تہوار کے دوران کشمیر کی پیپر ماشی پہلے صرف یورپی ممالک تک ہی محدود تھی لیکن ایرانی آرٹ ورک کی آمیزش کے بعد اب پہلی بار مشرق وسطیٰ کے ممالک بھی اس کی خریداری میں دلچسپی لے رہے ہیں‘‘۔
ان کا کہنا تھا’’سال گذشتہ سے ہمیں مشرق وسطیٰ کے ممالک سے بھی آرڈرس موصول ہو رہے ہیں لیکن امسال تو مختلف ڈیزائنوں کے لئے آرڈرس بڑی تعداد میں آ رہے ہیں‘‘۔انہوں نے کہا کہ اس سال ہمیں۸۰فیصد آرڈرس مشرق وسطیٰ سے ہی حاصل ہوئے ہیں جبکہ یورپی ممالک سے پہلی بار صرف ۲۰فیصد آرڈر ملے ہیں۔
کاریگر نے کہا کہ ہم نے مختلف قسم کی پیپر ماشی مصنوعات مشرق وسطیٰ بر آمد کی ہیں۔انہوں نے کہا’’ہم نے ان کی ضرورت کے مطابق پیپر ماشی کی مختلف مصنوعات جیسے بال، ستارے ، چاند، اونٹ جن کے پس منظر میں صحرا کا آرٹ ورک ہے ، کو مشرق وسطیٰ بر آمد کیا ہے‘‘۔
ان کا کہنا تھا کہ ہندوستان میں بھی اس آرٹ کا مارکیٹ دوبارہ بڑھنے لگا ہے اور ملک کے لوگ بھی گھروں کی آرائش و زیبائش کے لئے چینی مصنوعات کے بجائے کشمیری پیپر ماشی کی مصنوعات کو استعمال کرنے لگے ہیں۔انہوں نے کہا کہ لوگ پیپر ماشی کے مصنوعات کو زیادہ خوبصورت اور ماحولیات کے لئے بہتر تصور کر رہے ہیں۔
نعیم نے کہا کہ کشمیر میں گذشتہ پانچ برسوں سے ایک نیا رجحان شروع ہوا ہے کہ لوگ شادی بیاہ کی تقریبات کے دوران مہمانوں کیلئے میوہ ڈبوں کے طور پر پیپر ماشی کے خوبصورت ڈبوں کا استعمال کرتے ہیں جس سے اس دستکاری مزید فروغ ملا ہے ۔
کاریگر نے کہا’’پہلے پیپر ماشی دستکار مشکل سے ہی دو وقت کی روٹی کی سبیل کر سکتے تھے لیکن اب ان کا کام بڑھ گیا ہے اور اچھی خاصی آمدنی ہو رہی ہے‘‘۔
پیپر ماشی کے قومی ایوارڈ یافتہ کاریگر اقبال خان کا کہنا ہے کہ وادی میں پیپر ماشی کا آرٹ ترقی پذیر ہے ۔انہوں نے کہا کہ کرسمس کے تہوار کے پیش نظر نہ صرف یورپی ممالک بلکہ دوسرے ممالک سے بھی کافی تعداد میں آرڈرس موصول ہو رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا’’ہمیں کشمیر میں رہائشی مکانوں کی’ختمبن‘چھتوں پر پیپر ماشی کرنے کے آرڈر موصول ہو رہے ہیں جس سے اس آرٹ کو نئی زندگی ملی ہے ‘‘۔انہوں نے کہا’’تاہم ہمیں افرادی قوت کی قلت کا سامنا ہے کیونکہ نئی نسل میں اس آرٹ کے تئیں عدم دلچسپی پائی جا رہی ہے ‘‘۔
محکمہ ہینڈی کرافٹس کے ڈائریکٹر محمود شاہ کا کہنا ہے کہ پیپر ماشی اب یہاں کے ہوٹلوں کے کمروں میں بھی کی جا رہی ہے تاکہ وہ زیادہ سے زیادہ خوبصورت اور پر کشش نظر آ سکیں۔انہوں نے کہا کہ بیرون وادی کے سیاح بھی پیپر ماشی کے مصنوعات کی خریداری میں دلچسپی دکھا رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت اس آرٹ کے کاریگروں کو سپورٹ کرنے کے لئے مالی مدد فراہم کر رہی ہے ۔
تاریخی اعتبار سے پیپر ماشی کی دستکاری کو۱۴ویں صدی میں معروف صوفی بزرگ حضرت میر سید علی ہمدانیؒنے کشمیر لایا تھا۔اس دستکاری کا شمار بھی کشمیر کی اہم اور رواہتی دستکاریوں میں ہوتا ہے ۔اس کے عمل میں لکڑی کے سانچوں پر کاغذ کے گودے کا استعمال اور پھر بھر پور رنگوں کے ساتھ حتمی شکل کو احتیاط سے پینٹ کیا جاتا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ShareTweetSendShareSend
Previous Post

امریکہ سے ملکر جنگ کے بعد غزہ کا انتظام سنبھالنے پر کام کر رہے ہیں: فلسطینی وزیراعظم

Next Post

کرگل جنگ کی مخالفت پر اقتدار سے ہٹایا گیا:نواز

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

مقامی خبریں

ناری شکتی نے فوجی کارروائی میں بھی بہادری کی مثال قائم کی

2025-05-08
مقامی خبریں

کشمیر یونیورسٹی نے۱۰مئی تک کے تمام امتحانات کو موخر کر دیا

2025-05-08
مقامی خبریں

‘سوشل میڈیا پر ہندوستانی لڑاکا طیارے کے حادثے کی تصاویر پرانی ’

2025-05-08
’سرینگر ہوائی اڈے پر معمول کا رش پنڈتوں کا اخراج کا دعویٰ صحیح نہیں ‘
مقامی خبریں

سری نگر ہوائی اڈے پر سول پروازیں بند

2025-05-08
630 عازمین حج کا پہلاقافلہ آج 2 پروازوں میں سرینگر پہنچ رہا ہے
مقامی خبریں

جموں وکشمیرحج کمیٹی نے 2 حج پروازوں کو ملتوی کر دیا

2025-05-08
حج کے خواہشمندوں کے ساتھ دھوکہ دہی‘ دو افراد کے خلاف چارج شیٹ دائر
مقامی خبریں

سوشل میڈیا پر سیکورٹی تعیناتی کی ویڈیوز شیئر کرنے سے گریز کریں: سائبر پولیس کشمیر

2025-05-08
ہندوارہ:ریت کے ٹیلے میں دھنس جانے سے شہری کی موت‘ دوسرا زخمی
مقامی خبریں

گلمرگ میں کیرالا کا سیاح مردہ پایا گیا، جنگلی جانور کے حملے کا شبہ

2025-05-07
جموںکشمیر:مختلف علاقوں میں ندی نالے خشک ہونے سے زرعی اور باغبانی شعبہ متاثر
مقامی خبریں

رام بن میں بگلیہار ڈیم کے گیٹ بند۔ چناب میں پانی کی سطح میں نمایاں کمی

2025-05-07
Next Post
کرگل جنگ کی مخالفت پر اقتدار سے ہٹایا گیا:نواز

کرگل جنگ کی مخالفت پر اقتدار سے ہٹایا گیا:نواز

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.