نئی دہلی//) وزیر مملکت برائے خزانہ پنکج چودھری نے بدھ کو راجیہ سبھا میں رواں مالی سال کے لیے 129348.85 کروڑ روپے کی گرانٹ کی پہلی ضمنی مطالبات پیش کئے ۔
مسٹر چودھری نے کہا کہ گرانٹس کے لیے یہ پہلا ضمنی مطالبہ 79 گرانٹس اور چار تخصیصات پر مشتمل ہے جس میں 129348.85 کروڑ روپے کے مجموعی اضافی اخراجات کو منظور کرنے کے لیے پارلیمنٹ کی منظوری طلب کی گئی ہے ۔
وزیرمملکت نے کہا کہ اس میں 58378.21 کروڑ روپے کے کل خالص نقد اخراجات سے متعلق تجاویز شامل ہیں۔ اس کے ساتھ وزارتوں اور محکموں کی کل 70968.15 کروڑ روپے کی وصولیاں بھی اس میں شامل کی گئی ہیں، اس کے علاوہ 2.49 کروڑ روپے کے ٹوکن پروویژن بنائے گئے ہیں جس میں نئی [؟][؟]خدمات یا خدمات سے متعلق اخراجات کی مانگ کی گئی ہے ۔