سرینگر//
فوج کی سنو لیپرڈ برگیڈ سے تعلق رکھنے والی کیپٹن گیتکا کول پہلی خاتون میڈیکل افسر ہیں جنہیں دنیا کے سب سے اونچے محاذ سیاچن پر تعینات کیا گیا۔
دفاعی ترجمان نے ایکس پر جانکاری فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ سنو لیپرڈ بریگیڈ سے تعلق رکھنے والی کیپٹن گیتکا کول جس نے سیاچن بٹل اسکول میں کامیابی کے ساتھ تربیت مکمل کی کو دنیا کے بلند ترین محاذ سیاچن پر تعینات کیا گیا ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ گیتکا کول ایسی پہلی خاتون میڈیکل آفیسر ہیں جو دنیا کے سب سے بلند محاذ سیاچن پر اپنے فرائض انجام دے گی۔