جمعہ, جولائی 24, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

تلنگانہ میں آج ووٹنگ‘ انتظامات مکمل

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-11-30
in قومی خبریں
A A
بانڈی پورہ میونسپل کونسل کے صدر کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک کامیاب
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سرحدی علاقوں میں امن اور استحکام ہندوستان اور چین کے درمیان معمول کے تعلقات کی پہلی شرط: جے شنکر

جنتر منتر واقعہ: خاطی پولیس افسران کو نوکری سے نکالے حکومت: عآپ

حیدرآباد//ملک کی 29ویں ریاست تلنگانہ کی اسمبلی کے انتخابات 30نومبر کوہونے والے ہیں جس کے لئے تمام تر انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔ پولنگ کل صبح 7 بجے سے شام 6 بجے تک ہوگی۔ 3دسمبر کو ووٹوں کی گنتی ہوگی۔جنوبی ہند کی اہم ریاست تلنگانہ جس کو 2جون 2014کوریاست کا درجہ دیاگیا تھا، کی اسمبلی کے تیسری مرتبہ ہونے والے انتخابات میں قومی،علاقائی اور دیگر جماعتوں کے جملہ2290 امیدوار میدان میں ہیں۔ ان میں 221 خواتین اور ایک زنخہ شامل ہے ۔
ریاست میں تقریباً 3 کروڑ 20 لاکھ ووٹر ہیں، ریاست بھر میں 35 ہزار 655 پولنگ مراکز قائم کیے گئے ہیں۔رائے دہی کو آسان، آزادانہ اور منصفانہ بنانے کیلئے الیکشن کمیشن کی جانب سے مناسب انتظامات کئے گئے ہیں۔ نقدی اور شراب کی منتقلی کو روکنے کے لیے اضلاع میں کنٹرول روم 24 گھنٹے کام کررہے ہیں۔اس مرتبہ 27 ہزار 178 افرادنے گھر بیٹھے ووٹ کا استعمال کیا۔ان میں 15 ہزار سے زیادہ ضعیف افراد شامل ہیں۔پولنگ ڈیوٹی پر مامور ایک لاکھ 48 ہزار عملے نے پوسٹل بیلٹ کا استعمال کیا۔
94 پولنگ ا سٹیشنوں میں ویب کاسٹنگ کی کی جائے گی۔ 7,000 سے زیادہ پولنگ ا سٹیشنوں کے باہر کیمرے بھی لگے ہوئے ہیں۔ووٹ کے استعمال کیلئے رائے دہندگان کو اپنے ووٹر شناختی تصویری شناختی کارڈ ساتھ لانا ہوگا۔ پولنگ 106 حلقوں میں شام 5 بجے تک جاری رہے گی اور 13 مسائل سے دوچار حلقوں میں شام 4 بجے تک پولنگ جاری رہے گی۔ سرپور، چننور، بیلم پلی، منچیریال، آصف آباد، منتھنی، بھوپال پلی، ملگ، پیناپاکا، ایلندو، کوتہ گوڑم ، اشواراؤپیٹ اور بھدراچلم حلقوں کی شناخت مسائل سے دوچار حلقوں کے طور پر کی گئی ہے ۔ ان حلقوں میں پولنگ شام 4 بجے ختم ہو جائے گی۔ الکٹرانک ووٹنگ مشینیں، پولنگ کا دیگر سامان اور پولنگ عملہ پہلے ہی متعلقہ پولنگ سٹیشنوں پر منتقل کر دیا گیا ہے ۔
ریاست بھر میں 35 ہزار 655 پولنگ مراکز قائم کیے گئے ہیں۔ ان میں سے 12 ہزار 311 مراکز کی شناخت مسائل سے دوچار پولنگ مراکز کے طور پر کی گئی ہے ۔ پولنگ کے لیے 59 ہزار 779 بیلٹ یونٹ استعمال کیے جائیں گے ۔ زیادہ سے زیادہ4بیلٹ یونٹ ایل بی نگر میں استعمال کیے جائیں گے ۔اضلاع میں انتخابات کے سلسلہ میں مناسب انتظامات کئے گئے ہیں۔ کریم نگرضلع الیکشن آفیسر اور کلکٹر پامیلا ست پتی نے بتایا کہ کریم نگر ضلع میں 11,200 نوجوان ووٹرس کی شناخت کی گئی ہے اور انہیں انتخابی شناختی کارڈس دیئے گئے ہیں۔
ورنگل ضلع کلکٹر اور ضلع الیکشن آفیسر پی پروینیا نے کہا کہ رائے دہی کے لئے تمام انتظامات کئے گئے ہیں۔پولنگ کے پرامن انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے پولیس سخت حفاظتی انتظامات کر رہی ہے ۔ مسائل سے دوچار پولنگ اسٹیشنس پر سکیورٹی کے اضافی انتظامات کیے گئے ہیں۔ ریاپڈ رسپانس ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں تاکہ کسی بھی قسم کی پریشانی کی صورت میں پولنگ مراکز پر فوری پہنچ سکیں۔ پولنگ مراکز میں لگے کیمرے کمانڈ کنٹرول سنٹرس سے منسلک ہیں۔سوریا پیٹ ضلع کے ایس پی راہل ہیگڑے نے کہا کہ سوریا پیٹ ضلع میں انتخابات کو پرامن طریقہ سے منعقد کرنے کیلئے تمام انتظامات کئے گئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ پولنگ اسٹیشنوں پر سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔ کھمم ضلع کلکٹر وی پی گوتم نے کہا کہ کھمم ضلع میں انتخابی قواعد کے مطابق پولنگ کے تمام انتظامات کئے گئے ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

مودی نے ملک میں کھیلوں کی ایک نئی ثقافت کو جنم دیا: یوگی

Next Post

مودی جمعرات کو مہیلا کسان ڈرون سینٹر کا افتتاح کریں گے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

چین کے ساتھ تعلقات معمول پر نہیں ہیں :وزیر خارجہ
قومی خبریں

سرحدی علاقوں میں امن اور استحکام ہندوستان اور چین کے درمیان معمول کے تعلقات کی پہلی شرط: جے شنکر

2026-07-24
ایل جی سکسینہ عام آدمی پارٹی کے لیڈروں کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے
قومی خبریں

جنتر منتر واقعہ: خاطی پولیس افسران کو نوکری سے نکالے حکومت: عآپ

2026-07-24
وزیر اعلیٰ عمرعبداللہ کو بی جے پی کا نوٹس
قومی خبریں

احتجاج ملتوی کرنے کا یقین دلانے کے بعد پیچھے ہٹے مظاہرین: بی جے پی

2026-07-24
کاکروچ جنتا پارٹی کے نمائندوں سے خوشگوار ماحول میں بات چیت ہوئی: نڈا
قومی خبریں

سی جے پی نے وانگچک سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی اپیل کی

2026-07-24
 ’نوجوانوں کی فلاح حکومت کی اولین ترجیح‘
اہم ترین

 ’نوجوانوں کی فلاح حکومت کی اولین ترجیح‘

2026-07-24
ملک کل۶۷واں ےوم آزادی منا رہا ہے
قومی خبریں

مرمو نے مالدووا کی صدر کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کی، کئی اہم شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

2026-07-21
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
قومی خبریں

ہائی کورٹ کے ججوں کو ریٹائرمنٹ کے بعد سہولیات پر یکساں قوانین بنانے کے لیے مرکزی حکومت تشکیل دے کمیٹی: سپریم کورٹ

2026-07-21
کاکروچ جنتا پارٹی کے نمائندوں سے خوشگوار ماحول میں بات چیت ہوئی: نڈا
قومی خبریں

کاکروچ جنتا پارٹی کے نمائندوں سے خوشگوار ماحول میں بات چیت ہوئی: نڈا

2026-07-21
Next Post
۲۲؍اکتوبر سے روز گار میلہ ‘۱۰ لاکھ نوکریاں فراہم ہوں گی

مودی جمعرات کو مہیلا کسان ڈرون سینٹر کا افتتاح کریں گے

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.