ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

پانڈے نے چنار کور کی کمان لیفٹیننٹ جنرل اے ایس اوجلا کو سونپی

’ پانڈے نے۲۰۲۱کے انتہائی نازک دور میں کور کی سربراہی کی‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-05-10
in مقامی خبریں
A A
کشمیر:لیفٹیننٹ جنرل ڈی پی پانڈے نے چنار کور کی کمان لیفٹیننٹ جنرل اے ایس اوجلا کو سونپی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ہائی کورٹ کی ڈل جھیل میں موٹر بوٹس چلانے پر پابندی

گیانیش کمار کو استعفیٰ دینا ہوگا: نائب وزیر اعلیٰ چودھری

سرینگر//
لیفٹیننٹ جنرل دیویندر پرتاب پانڈے نے پیر کے روز یہاں ہیڈ کوارٹر پر فوج کی پندرہویں کور کی کمان لیفٹیننٹ جنرل امردیپ سنگھ اوجلا کو سونپی۔
سرینگر نشین ایک دفاعی ترجمان کے مطابق پانڈے نے اپنے الوداعی پیغام میں چنار کور کے جملہ افسروں و اہلکاروں کی کام کے تئیں لگن و محنت کیلئے ان کی ستائش کی۔انہوں نے جموں وکشمیر میں امن و ترقی کے قیام کیلئے جموں و کشمیر پولیس، سینٹرل آرمڈ پولیس فورسز اور سول انتظامیہ کی کاوشوں کی بھی سراہنا کی۔
لیفٹیننٹ جنرل نے کشمیری عوام اور چنار کور کی جملہ برادری کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
دفاعی ترجمان نے اپنے بیان میں کہا’’لیفٹیننٹ جنرل پانڈے نے سال۲۰۲۱کے انتہائی نازک دور میں چنار کور کی سربراہی کی جب کشمیر ایک طرف دہشت گردی اور دوسری طرف کورونا کی دوسری لہر سے نبر آزما تھا‘‘۔
ترجمان نے کہا’’پانڈے کا مدت کار لائن آف کنٹرول اور اندرونی علاقوں میں سیکورٹی ماحول میں بہتری سے عبارت ہے ‘‘۔بیان میں کہا گیا کہ سول انتظامیہ اور سیکورٹی فورسز کشمیر میں حالات کو معمول پر لانے کیلئے ہم آہنگی سے کوشاں ہیں اور ملی ٹنسی رو بہ زوال ہے ۔
دفاعی ترجمان نے کہا کہ لیفٹیننٹ جنرل پانڈے کے مدت کار کے دوران ایل او سی پر ٹیکنیکی انٹلی جنس اور موثر در اندازی مخالف گرڈ کے قیام سے در اندازی کی کوششوں میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ جنگ بندی معاہدے پر عمل در آمد سے ملنے والے موقعے سے ایل او سی کے پاس رہنے والی آبادی کو مدد فراہم کرنے کی نئی کوششیں کی گئیں۔
بیان میں کہا گیا’’وادی کے اندرونی علاقوں میں تشدد کی لہر کو توڑنے کیلئے سیکورٹی فورسز کی تمام ایجنسیاں ہم آہنگی سے کام کر رہی ہیں اور جموں و کشمیر پولیس اور سینٹرل آر مڈ پولیس فورسز کے ساتھ مل کر ٹھوس انٹلی جنس بنیادوں پر جنگجوؤں کو کیفر کردار تک پہنچانے کیلئے آپریشنز کئے گئے اور اس بات کو یقینی بنایا گیا کہ اس دوران کم سے کم نقصان ہو سکے اور صفر شہری ہلاکتیں ہوسکیں‘‘۔
بیان کے مطابق جنگجوؤں کے کنبوں تک پہنچنے کی بھی کوشش کی گئی تاکہ بھرتی عمل کم تر کیا جائے اور جنگجوؤں کو سرنڈر کرنے کیلئے مائل کیا جائے ۔موصوف ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ لیفٹیننٹ جنرل پانڈے کے مدت کار کے دوران غلط راستہ اختیار کرنے والے کشمیری نوجوانوں کو راہ راست پر لانے کے لئے مختلف پروگرام کئے گئے ۔انہوں نے کہا کہ ان ہی کاوشوں کے باعث جنگجوؤں کی تعداد میں سب سے زیادہ کمی درج ہوئی۔
ان کا بیان میں کہنا تھا کہ موصوف لیفٹیننٹ جنرل نے اپنے مدت کار کے دوران فوجی و شہری کے درمیان رشتے کو مزید بہتر بنا دیا اور ان کے سوپور، شوپیاں، درد پورہ، ترہگام کے دوروں سے اس میں مزید استحکام ہوا۔
دفاعی ترجمان نے کہا کہ لیفٹیننٹ جنرل پانڈے کی کشمیر میں امن و سلامتی کی بحالی کے لئے کی جانے والی کاوشوں کو تسلیم کیا گیا اور اس کے لئے انہیں صدر جمہوریہ ہند شری رام ناتھ کووند نے ملک کے ممتاز اعزاز اوتم یودھ سیوا میڈیل سے نوازا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پٹن گھریلو تشدد معاملہ: پولیس نے خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی

Next Post

پونچھ میں تیندوے نے سات بھیڑ بکریوں کو اپنا نوالہ بنایا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

کشمیر میں فروری کی ریکارڈ توڑ گرمی
اہم ترین

ہائی کورٹ کی ڈل جھیل میں موٹر بوٹس چلانے پر پابندی

2026-10-16
جموں کشمیر کو بجٹ میں خصوصی پیکیج ملنا چاہئے:چودھری
مقامی خبریں

گیانیش کمار کو استعفیٰ دینا ہوگا: نائب وزیر اعلیٰ چودھری

2026-10-15
ٹی ای ٹی سے متعلق سپریم کورٹ  میں نظرثانی درخواست دائر: ایتو
اہم ترین

’نجی تعلیمی ادارے مخصوص کتاب فروش سے کتابیں خریدنے کی ہدایت نہیں دے سکتا‘

2026-10-15
سوشل میڈیا پر سرکارکی تنقید
اہم ترین

حکومت نے بلدیاتی اداروں کے عارضی ملازمین  کی مستقلی کے لیے قواعد اپنائے

2026-10-15
بالائی علاقوں میں برفباری‘سونمرگ لداخ شاہراہ عارضی طور بن
اہم ترین

وادی کے بالائی علاقوں  میں تازہ برف باری  میدانی علاقوں میں بارش

2026-10-14
جنتر منتر پر احتجاج :’اجازت کے منتظر ہیں‘
اہم ترین

وزیر اعلیٰ کی امتحانات سے آگے بڑھ کر مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیمی نظام کی وکالت

2026-10-11
پونچھ میں لائن آف کنٹرول کے   قریب پانچ بارودی سرنگیں برآمد
اہم ترین

سوپور کے جنگلات سے اسلحہ گولہ بارود اور دھماکہ  خیز مواد کا بڑا ذخیرہ برآمد

2026-10-11
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
اہم ترین

اعلیٰ قیادت سے مبینہ بد سلوکی کانگریس کا جموںاور سرینگر میں احتجاج

2026-10-09
Next Post
بارہمولہ میں آتشزدگی‘ کم سے کم چار مکان خاکستر‘آگ رہائشی مکان سے نمودار

پونچھ میں تیندوے نے سات بھیڑ بکریوں کو اپنا نوالہ بنایا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.