جمعہ, جون 5, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

حکومت سیکورٹی فورسز کو جدید ترین ٹیکنالوجی فراہم کر رہی ہے: شاہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-05-10
in قومی خبریں
A A
’صدر راج جاری رکھنے کا شوق نہیں ‘

National

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مودی گجرات، دادرا اور نگر حویلی، دمن اور دیو میں 21,700 کروڑ روپے سے زیادہ کے پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگِ بنیاد رکھیں گے

مودی حکومت میں تعلیمی نظام ہوا تباہ، آکانکشا کی موت اسی ناکامی کا نتیجہ: راہل گاندھی

نئی دہلی//مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے پیر کو کہا کہ مرکزی حکومت سرحدی علاقوں کی ترقی کو یقینی بنانے کیلئے وقف ہے۔ انہوںنے کہا کہ حکومت سرحدی علاقوں کی ترقی کو یقینی بنانے کیلئے مسلسل کوششیں کر رہی ہے۔
وزیر داخلہ نے آسام کا دورہ کرکے وہاں تعمیراتی پروجیکٹوںکا افتتاح کرنے کے علاوہ مانکاچار سیکٹر سے بنگلہ دیش کی سرحد کے ساتھ صورتحال کا جائزہ لیا اور آپریشنل حکمت عملیوں پر بی ایس ایف کے سینئر عہدیداروں کے ساتھ بند کمرے میں میٹنگ کی۔
وزیر داخلہ نے زور دے کر کہا کہ سرحدی علاقوں میں ترقی کا فقدان ہے جس کی وجہ سے لوگ نقل مکانی کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی ان علاقوں میں ترقی لانے کی مسلسل کوششیں کر رہے ہیں۔
انہوں نے ٹویٹ کیا کہ سرحدی علاقوں میں تعینات بی ایس ایف اہلکاروں کو سیکورٹی بڑھانے کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجی فراہم کی جائے گی۔شاہ اپنے دورے کے دوران شمال مشرقی ریاست میں کئی تقریبات میں شرکت کرنے والے ہیںجن میں ہمنتا بسوا سرما کی زیر قیادت حکومت کی پہلی سالگرہ کی تقریبات بھی شامل ہیں۔
مرکزی وزیر داخلہ اتوار کی رات دیر گئے گوہاٹی پہنچے تھے۔ وہ تمول پور ضلع کے کیلینچی میں سینٹرل آرمڈ پیرا ملٹری فورس (سی اے پی ایف) کے لیے سینٹرل ورکشاپ اور اسٹور کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔
اس کے بعد امیت شاہ کامروپ ضلع کے امینگاؤں میں مردم شماری کے دفتر اور گوہاٹی میڈیکل کالج اور اسپتال میں سپر اسپیشلٹی کارڈیوتھوراسک اینڈ نیورو سائنسز سینٹر کا افتتاح کریں گے۔وہ منگل کو گوہاٹی میں ایک تقریب میں آسام پولیس کو ‘صدر کا رنگ پیش کریں گے اور فورس کے افسران اور اہلکاروں سے بات چیت بھی کریں گے۔ اہم بات یہ ہے کہ آسام یہ کارنامہ انجام دینے والی دسویں ریاست بن جائے گی۔ یہ اعزاز آسام پولیس کو شورش کا مقابلہ کرنے، جرائم پر قابو پانے، امن و امان برقرار رکھنے اور شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانے میں اس کی غیر معمولی کارکردگی کے لیے دیا جائے گا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

حکومت کی معاشی پالیسیوں کے فقدان کی وجہ سے ہر طرف مہنگائی کا راج: کانگریس

Next Post

یوکرین میں اسکول پر بمباری، 60 افراد ہلاک

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’مغربی بنگال میں یکساں سول کوڈ نافذ کریں گے‘
قومی خبریں

مودی گجرات، دادرا اور نگر حویلی، دمن اور دیو میں 21,700 کروڑ روپے سے زیادہ کے پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگِ بنیاد رکھیں گے

2026-06-05
انڈیا بلاک جموں و کشمیر کو ریاست کا درجہ بحال کرنے کو یقینی بنائے گا: راہل گاندھی
قومی خبریں

مودی حکومت میں تعلیمی نظام ہوا تباہ، آکانکشا کی موت اسی ناکامی کا نتیجہ: راہل گاندھی

2026-06-05
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
قومی خبریں

سپریم کورٹ نے ڈبلیو ایف آئی کے خلاف دہلی ہائی کورٹ کے ریمارکس کو ہٹانے سے کیا انکار

2026-06-05
پنجاب میں ہم نے اپنا پہلا وعدہ پورا کیا: کیجریوال
قومی خبریں

تعلیم کے شعبے میں پنجاب بنا ملک میں نمبر ون : کیجریوال

2026-06-05
قصوروا روں کو بخشا نہیں جائیگا ‘دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی:مودی
قومی خبریں

مودی نے ڈنمارک کی وزیر اعظم فریڈرکسن کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی

2026-06-04
وقف ترمیمی قانون پر عدالت عظمی کا حکم اپوزیشن پارٹیوں کی جیت ہے : کانگریس
قومی خبریں

دھرمیندر پردھان کو بچانے کی وجہ بتائیں مودی: کانگریس

2026-06-04
خواتین بل پر صدر کے دستخط :ناری شکتی وندن ادھینیم ہندوستان میں قانون بن گیا
قومی خبریں

صدرجمہوریہ، وزیر اعظم، وزیر اعلیٰ سمیت تمام اہم رہنماؤں نے مالویہ نگرآتش زدگی سانحہ پر گہرے دکھ کا اظہار کیا

2026-06-04
بی جے پی پنڈتوں کے درد کی ذمہ داری سے نہیں بچ سکتی: کانگریس
اہم ترین

 کانگریس کا مہنگائی بے روزگاری اور  پرچہ لیک ہونے کے خلاف احتجاج

2026-06-04
Next Post
یوکرین، ٹرین اسٹیشن میزائل حملے میں اموات 52 ہوگئیں

یوکرین میں اسکول پر بمباری، 60 افراد ہلاک

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.