جمعرات, جون 4, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

شان مسعود کی قیادت میں دورہ آسٹریلیا کیلئے 18 رکنی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-11-21
in کھیل
A A
شان مسعود کو نائب کپتان بنا کر غلطی کی گئی: عاقب جاوید
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

عاقب نبی اور ذیشان انصاری سمیت چھ کھلاڑی بطور نیٹ بولرز ہندوستانی ٹیم میں شامل

آئی پی ایل فائنل میں بدتمیزی: ٹم ڈیوڈ پر میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ، ایک میچ کی پابندی عائد

پاکستانی ٹیم کے چیف سلیکٹر وہاب ریاض نے 3 ٹیسٹ میچوں پر مشتمل دورہ آسٹریلیا کے لیے شان مسعود کی قیادت میں 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔
لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران چیف سلیکٹر وہاب ریاض نے ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کیا، جس میں صائم ایوب اور فاسٹ باؤلر خرم شہزاد کو شامل کیا گیا ہے۔
صائم ایوب نے قائد اعظم ٹرافی کے رواں سیزن میں شان دار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک ڈبل سنچری سمیت 3 سنچریوں کی مدد سے 553 رنز بنائے تھے۔
نوجوان بلے باز 22 سالہ صائم ایوب نے پاکستان کپ میں بھی اچھی کارکردگی دکھائی تھی اور ایک روزہ ٹورنامنٹ کے بہترین بلے باز قرار پائے تھے۔
ٹیم دورہ آسٹریلیا میں 14 دسمبر سے 7 جنوری کے دوران 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی اور 34 سالہ شان مسعود پہلی بار پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کریں گے، جنہیں بابراعظم کی جگہ ذمہ داری سونپ دی گئی ہے۔ٹیسٹ اسکواڈ میں فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے دائیں ہاتھ کے 23 سالہ فاسٹ باؤلر خرم شہزاد کو بھی پہلی مرتبہ شامل کیا گیا ہے، جنہوں نے رواں برس قائداعظم ٹرافی میں 20.31 کی اوسط سے سب سے زیادہ 36 وکٹیں حاصل کی تھی اور ایک روزہ ٹورنامنٹ ’پاکستان کپ‘ میں بھی عمدہ باؤلنگ کرتے ہوئے 13 وکٹیں حاصل کیں۔
دورہ آسٹریلیا کے لیے آل راؤنڈر فہیم اشرف کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے، انہوں نے آخری مرتبہ دورہ انگلینڈ میں ٹیسٹ میچ کھیلا تھا۔
ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کی نمائندگی کرنے والے محمد وسیم جونیئر اور میر حمزہ کی بھی ٹیسٹ ٹیم میں واپسی ہوئی ہے، دونوں باؤلرز نے گزشتہ برس دسمبر میں نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں پاکستانی نمائندگی کی تھی۔
دورہ آسٹریلیا کے لیے پاکستان کی 18 رکنی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔
شان مسعود ( کپتان )، عامر جمال، عبداللہ شفیق، ابرار احمد، بابر اعظم، فہیم اشرف، حسن علی، امام الحق، خرم شہزاد، میر حمزہ، محمد رضوان، محمد وسیم جونیئر، نعمان علی، صائم ایوب، سلمان علی آغا، سرفراز احمد، سعود شکیل، شاہین شاہ آفریدیچیف سلیکٹر وہاب ریاض نے ٹیم کے انتخاب کے حوالے سے کہا کہ آسٹریلیا کی چیلنجنگ کنڈیشنز مدنظر رکھتے ہوئے ٹیم منتخب کی گئی ہے اور فاسٹ باؤلرز زیادہ رکھے گئے ہیں تاکہ تین ٹیسٹ میچوں میں کامبینیشن تیار کرنے میں آسانی رہے۔
انہوں نے کہا کہ صائم ایوب کو ڈومیسٹک کرکٹ میں شان دار کارکردگی پر ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، انہوں نے قائداعظم ٹرافی اور پاکستان کپ دونوں میں متاثرکن کارکردگی دکھائی۔
وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم نے آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ کا آغاز رواں برس سری لنکا میں جیت کے ساتھ کیا تھا اور امید ہے کہ ٹیم آسٹریلیا میں بھی یہی رجحان برقرار رکھے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم نے کوشش کی ہے کہ سلیکشن میں وہ تمام ضروری وسائل شامل کیے جائیں، جن سے آسٹریلیا میں کامیابی حاصل کرنے میں مدد مل سکے۔
پی سی بی کے مطابق پاکستان کا ٹیسٹ اسکواڈ 22 نومبر کو تربیتی کیمپ کے لیے راولپنڈی میں جمع ہوگا جہاں 23 سے 28 نومبر تک پنڈی اسٹیڈیم میں کیمپ میں جاری رہے گا، جس کے بعد 30 نومبر کو قومی اسکواڈ لاہور سےآسٹریلیا روانہ ہوگا۔
اعلامیے کے مطابق تربیتی کیمپ کے لیے ارشد اقبال، کاشف علی، شاداب خان، شاہنواز دھانی، محمد نواز، عثمان قادر اور اسامہ میر کو بھی شامل کیا گیا ہے۔
آسٹریلیا میں ٹیسٹ سیریز کا شیڈول:
پہلا ٹیسٹ: 14 سے 18 دسمبر، پرتھ
دوسرا ٹیسٹ: 26 سے 30 دسمبر، میلبرن
تیسرا ٹیسٹ: 3 سے 7 جنوری، سڈنی
ShareTweetSendShareSend
Previous Post

نتیجہ ہمارے حق میں نہیں تھا لیکن مجھے اپنی ٹیم پر فخر ہے: روہت شرما

Next Post

بہنیں قربانی نہ دیتیں تو آج کرکٹر نہ ہوتا، شعیب ملک

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

بارہمولہ سے آئی پی ایل تک:۴۰ء۸ کروڑ میں بکے عاقب نبی کی غیر معمولی اْڑان
کھیل

عاقب نبی اور ذیشان انصاری سمیت چھ کھلاڑی بطور نیٹ بولرز ہندوستانی ٹیم میں شامل

2026-06-03
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

آئی پی ایل فائنل میں بدتمیزی: ٹم ڈیوڈ پر میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ، ایک میچ کی پابندی عائد

2026-06-03
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

وراٹ کوہلی کی نصف سنچری سے آر سی بی مسلسل دوسری بار چیمپئن بن گئی

2026-06-02
سعودی عرب نے آسٹریلیا کو شکست دیکر فیفا ورلڈکپ کیلئے براہ راست کوالیفائی کرلیا
کھیل

فیفا ورلڈکپ 2026 میں کیا نئی چیزیں متعارف ہوں گی؟

2026-06-02
آسٹریلیا۔پاکستان سیریز کے پروگرام میں تبدیلی
کھیل

پاکستان کی مہمان نوازی ہمیشہ متاثر کرتی ہے، آسٹریلوی کپتان

2026-05-31
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

انڈین اوپن آف سرفنگ: مینس اوپن کے سیمی فائنلسٹ کا فیصلہ

2026-05-31
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو یکطرفہ مقابلے میں ہرا کر ٹی 20 سیریز جیت لی

2026-05-27
آسٹریلیا۔پاکستان سیریز کے پروگرام میں تبدیلی
کھیل

آسٹریلوی کپتان مچل مارش پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز سے باہر

2026-05-27
Next Post
شعیب ملک نے شاہد آفریدی اور شعیب اختر کی دلچسپ کہانی سنادی

بہنیں قربانی نہ دیتیں تو آج کرکٹر نہ ہوتا، شعیب ملک

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.