جمعہ, مئی 9, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

کرکٹ ورلڈ کپ:پاکستان کا کام تمام

ہارون رشید شاہ by ہارون رشید شاہ
2023-11-11
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

آپریشن سندور!

اقوام متحدہ: انسانیت کا دشمن ادارہ

چلئے صاحب جو ہونا تھا وہی ہوا اور … اور ہمسایہ ملک کی ٹیم کا کرکٹ کے ایک روزہ عالمی کپ مقابلے سے پتہ کٹ گیا… جی ہاں جانتے ہیں کہ ابھی پاکستان کی کرکٹ ٹیم کو ایک میچ کھیلنا ہے… آج کھیلنا ہے اور انگلینڈ کیخلاف کھیلنا ہے… اُس انگلینڈ کیخلاف جو پوائنٹس ٹیبل پر نیچے نہیں بلکہ بہت نیچے ہے… لیکن… لیکن صاحب پاکستان جس صورتحال… مشکل صورتحال میں پھنس گیا ہے… اگر وہ انگلینڈ کیخلاف میچ جیت بھی جاتا ہے تو بھی… اسے سیمی فائنل میں داخلہ نہیں ملے گا… تو بھی یہ مقابلے کے دوسرے دور میں داخل نہیں ہو سکتا ہے اور… اور بالکل بھی نہیں ہو سکتا ہے۔پاکستان کو صرف انگلینڈ کو ہرانا ہی نہیں ہے بلکہ اگر اس نے پہلے بلے بازی کی اور ۳۰۰ رن بنائے تو… تو انگلینڈ کومحض ۱۳رنوں پر ڈھیر کرنا ہو گا جو پاکستان کیا کسی بھی ٹیم کیلئے کرنا مشکل ہی نہیں بلکہ نا ممکن ہو گا ۔اور اگر انگلینڈ نے پہلے بلے بازی کی اور اس نے ۳۰۰ رن بنائے تو… تو پاکستان کو یہ ہدف محض … جی ہاں محض ۱۶ گیندوں میں حاصل کرنا ہو گا… مختصر یہ کہ … کہ اب ایسا کوئی کرشمہ ‘ کوئی چمتکار‘ کوئی آندھی‘کوئی طوفان یا بارش پاکستان کو سیمی فائنل میں رسائی نہیں دلا سکتا ہے اور… اور بالکل بھی نہیں دلا سکتا ہے ۔سچ پو چھئے تو… توکسی کو افسوس بھی نہیں ہو نا چاہئے … اور بالکل بھی نہیں ہونا چاہئے کیونکہ صاحب یہ عالمی کپ کا مقابلہ ہے… عالمی کپ کا مقابلہ ! پاکستان میں رمضان المبارک میں گلی کوچوں کی ٹینس بال سے کھیلے جانے والا ٹی ۲۰ مقابلہ نہیں ہے اور… اور بالکل بھی نہیں ہے ۔ یہ مقابلہ جیتنے والا ورلڈ چیمپئن بن جائیگا اور… اور ورلڈ چیمپئن وہی ٹیم بن جائیگی جس نے کرکٹ ایک چیمپئن کی طرح کھیلی اور… اور صاحب اس بات سے تو آپ بھی اتفاق کریں گے اور… اور سو فیصد کریں گے کہ … کہ پاکستان نے اس عالمی مقابلے میں اپنی صلاحیت کے مطابق بھی کرکٹ نہیں کھیلی اور… اور بالکل بھی نہیں کھیلی… کیوں نہیں کھیلی؟…اجی جتنے منہ اتنی باتیں ۔پاکستان کی ٹیم اپنے ہم وطنوں اور حامیوں کو اپنی کرکٹ سے خوش تو نہیں کر سکی… لیکن… لیکن ہمیں امید سے زیادہ یقین ہے کہ بھارت میں ایک ڈیڑھ ماہ کے قیام کے دوران ٹیم بھارتی میزبانی اور لذیذ کھانوں سے ضرور خوش ہو ئی ہو گی کہ…کہ کرکٹ سے زیادہ اس کے کھلاڑیوں کو کھانے کی زیادہ فکر لاحق رہی اور… اور سو فیصد رہی ۔ ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کشمیر کے سیاحتی مقامات پر تازہ برف باری سے غیر مقامی سیاح خوش

Next Post

کنٹرول لائن ، جنگ بندی ٹوٹ گئی 

ہارون رشید شاہ

ہارون رشید شاہ

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

آپریشن سندور!

2025-05-08
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اقوام متحدہ: انسانیت کا دشمن ادارہ

2025-05-06
سچ تو یہ ہے

شرماجی قائد ثانی سے خوش… لیکن!

2025-05-04
سچ تو یہ ہے

پاکستانی میڈیا: کہ شرم تم کو مگر نہیں آتی !

2025-05-02
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

واضح جھکاؤ

2025-05-01
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

یہ بھی تو خود کشی ہی ہے !

2025-04-30
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

… لیکن جنگ نہیں !

2025-04-29
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

…ہم تو کہہ رہے تھے!

2025-04-27
Next Post
آگ سے متاثرین کی امداد

کنٹرول لائن ، جنگ بندی ٹوٹ گئی 

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.