جمعہ, جولائی 4, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

گوتم گھمبیر نے فخر زمان کی بے خوف بیٹنگ کا کریڈٹ بابر اعظم کو دیدیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-11-07
in کھیل
A A
آر پی ایس جی گروپ نے گمبھیر کوعالمی مینٹور مقرر کیا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

درخت آنے والی نسلوں کے زندہ محافظ ہیں: ریکھا

گل ایک عظیم کپتان اور عظیم بلے باز ہیں: جیسوال

نئی دہلی//
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 6 نومبر 2023ء ) پاکستان نے فخر زمان کی سنچری کی بدولت ہفتے کے روز بارش سے متاثرہ ورلڈ کپ میچ میں نیوزی لینڈ کو ڈی ایل ایس میتھڈ کے ذریعے 21 رنز سے شکست دیکر سیمی فائنل میں رسائی کی اپنی امید برقرار رکھی ہے۔ ہائی اسٹیکس کا مقابلہ جیتنے کے لیے 402 رنز کا تعاقب کرتے ہوئے، پاکستان نے نیوزی لینڈ پر چڑھائی کی اور فخر نے 63 گیندوں پر سنچری بنائی جبکہ بابر اعظم اپنی ففٹی تک پہنچ گئے جب بارش کے باعث 21.3 اوورز میں 160-1 کے سکور پر کھیل روک دیا گیا۔
پاکستان کو 41 اوورز میں 342 رنز کا نظرثانی شدہ ہدف ملا اور فخر نے 8 چوکوں اور 11 چھکوں کی مدد سے ناٹ آؤٹ 126 رنز بنائے جب کہ بابر نے ناقابل شکست 66 رنز بنائے ، بارش کی واپسی سے قبل پاکستان نے اگلے 4 اوورز میں مجموعی اسکور میں 40 کا اضافہ کیا۔
پاکستان کی جارحانہ بیٹنگ کا مطلب یہ تھا کہ وہ ڈی ایل ایس کے سکور سے 21 رنز آگے تھے جب میچ ختم کیا گیا جس نے انہیں چوتھے نمبر پر موجود نیوزی لینڈ کے پوائنٹس کے برابر پہنچا دیا۔
گوتم گمبھیر نے فخر زمان کی نڈر بلے بازی کی تعریف کرتے ہوئے بابر اعظم کی حمایت میں اہم کردار ادا کرنے پر زور دیا۔ گمبھیر کا خیال ہے کہ فخر کو جارحانہ انداز سے کھیلنے کا لائسنس اس لیے ملا کیوں کہ بابر دوسرے اینڈ پر موجود تھا۔ گوتم گمبھیر نے سٹار اسپورٹس پر کہا کہ "آپ فخر زمان کی جتنی بھی تعریف کریں کم ہے، جس طرح سے انہوں نے بلے بازی کی لیکن بابر اعظم نے بھی ان کا شاندار ساتھ دیا۔
فخر اس طرح بیٹنگ کر سکتا تھا کیونکہ بابر دوسرے سرے پر تھا”۔ اگر بابر اعظم آؤٹ ہو جاتے یا ایک یا دو وکٹیں مزید گر جاتیں تو فخر زمان کو دفاعی انداز اپنانا پڑتا، یہ ایک غیر معمولی شراکت داری تھی۔ ایک سرے پر یقین اور دوسرے پر جارحیت، ہر کھلاڑی کی اپنی طاقت ہوتی ہے۔ بابر اعظم فخر زمان کی طرح نہیں کھیل سکتے اور فخر بابر کی طرح نہیں کھیل سکتے، اس لیے پارٹنرشپ کی طرف دیکھیں، وہ آپ کو میچ جیتوائیں گی۔
انگلینڈ کے خلاف پاکستان کے آخری گروپ مرحلے کے میچ کو دیکھتے ہوئے گوتم گمبھیر نے بابر اعظم کے کردار کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ان کی اننگز کو اینکر کرنے کی صلاحیت پاکستان کی کامیابی کے لیے اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ” پاکستان کے لیے اگر فخر زمان افتخار احمد اور محمد رضوان کو آزادانہ بیٹنگ کرنی ہے تو بابر کو ایک سرے پر کھڑے ہونے کی ضرورت ہے۔ اگلا میچ پاکستان کے لیے جیتنا ضروری ہے۔ بابر نے اب تک ہندوستان میں سنچری نہیں بنائی ہے۔ وہ سیٹ ہوگئے تو ہوسکتا ہے کہ ہمیں سنچری دیکھنے کو ملے لیکن پاکستان کے لیے جیتنا زیادہ اہم ہے۔‘‘

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

افغانستان کیخلاف میچ سے قبل اسٹیو اسمتھ کی طبیعت ناساز

Next Post

سری لنکائی حکومت نے ملک کے کرکٹ بورڈ کو برطرف کر دیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

صاحب سنگھ ورما کے خوابوں کی دہلی بنانے کے لیے پرعزم: ریکھا گپتا
کھیل

درخت آنے والی نسلوں کے زندہ محافظ ہیں: ریکھا

2025-07-04
یشسوی ٹیسٹ بلے بازی کی درجہ بندی میں 12ویں نمبر پر پہنچ گئے
کھیل

گل ایک عظیم کپتان اور عظیم بلے باز ہیں: جیسوال

2025-07-04
ویسٹ انڈیز نے بنگلہ دیش کو چار وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں کیا کلین سویپ
کھیل

ویسٹ انڈیز کے لیے بریتھویٹ100 ٹیسٹ کھیلنے والے کھلاڑیوں کے خصوصی کلب میں شامل ہوں گے

2025-07-04
ایشیا کپ سے پہلے سری لنکن ٹیم کو فٹنس مسائل نے گھیر لیا، اعلان کردہ ٹیم کے دو کھلاڑی انجریز کی وجہ سے ٹیم سے باہر
کھیل

سری لنکا نے بنگلہ دیش کو 77 رن سے ہرایا

2025-07-04
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
کھیل

سبھی سیاحتی مقامات کو کھول دیجئے صاحب!

2025-07-04
بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان تیسرا ٹی 20 میچ (کل) کھیلا جائے گا
کھیل

کیشومہاراج کی چوٹ کے بعد ویان ملڈر جنوبی افریقہ کے نئے کپتان

2025-07-03
رشبھ پنت پر سست اوور ریٹ کے لیے 30 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد
کھیل

رشبھ پنت ہیڈنگلے میں دو سنچریاں بنا کر رینکنگ میں چھٹے نمبر پر پہنچے

2025-07-03
آر سی بی نے ممبئی انڈینز کو 11 رنز سے شکست دی، دہلی کیپٹلس فائنل میں
کھیل

بنگلورو بھگدڑ: آر سی بی نے پیشگی اجازت کے بغیر اچانک بد نظمی پیدا کردی

2025-07-03
Next Post
سری لنکا نے پہلے ٹی۔ٹوئنٹی کے لیے ٹیم کا اعلان کیا

سری لنکائی حکومت نے ملک کے کرکٹ بورڈ کو برطرف کر دیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.