ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

استاد طالبہ کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے جرم میں قید سے بری

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-11-04
in مقامی خبریں
A A
’فہد شاہ کے نیوز پورٹل پر اچھی حکمرانی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ہائی کورٹ کی ڈل جھیل میں موٹر بوٹس چلانے پر پابندی

گیانیش کمار کو استعفیٰ دینا ہوگا: نائب وزیر اعلیٰ چودھری

سرینگر//
ہائی کورٹ آف جموں کشمیر اینڈ لداخ نے جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع کے ایک استاد محمد مقبول گنائی کو ایک طالبہ کی عصمت دری میں سنائی گئی بیس سال کی قید سے بری کر دیا۔
محمد مقبول گنائی ساکنہ ڈی کے پورہ شوپیاں کو ضلع کے پرنسپل اینڈ سیشن جج نے ایک طالبہ کی مبینہ طور عصمت ریزی کے الزام میں بیس برس قید کی سزا سنائی تھی اور ملزم پر دس لاکھ روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا تھا۔
یہ معاملہ ستمبر۲۰۱۵ میں ڈی کے پورہم ہرمین، شوپیان میں پیش آیا تھا۔ مذکورہ استاد، جو گورمنٹ ہائی اسکول ہرمین میں تعینات تھے، پر ایک آٹھویں جماعت کی طالبہ نے الزام عائد کیا تھا کہ انہوں نے انکے گھر میں ٹیویشن کے دوران اسے عصمت دری کا نشانہ بنایا تھا۔
پولیس نے محمد مقبول گنائی کو حراست میں لے کر ان پر عصمت ریزی کے مقدمے عائد کئے تھے۔ اس واقعہ پر ضلع شوپیاں میں کافی تشویش پیدا ہوئی تھی، وہیں مذکورہ استاد کی بھی کافی تنقید کی گئی تھی۔
شوپیان عدالت نے ستمبر سنہ۲۰۲۲میں مذکورہ استاد کو عصمت دری کیس میں مجرم قرار دیکر بیس برس قید کی سزا سنائی تھی اور ان پر دس لاکھ روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا تھا۔ تاہم محمد مقبول گنائی نے شوپیاں عدالت کے فیصلے کے خلاف عدالت عالیہ کا دروازہ کھٹکھٹایا اور وہاں اس سزا کے خلاف عرضی دائر کی۔
عدالت عالیہ نے کیس کی سماعت کے دوران اپنے حتمی فیصلے میں مشاہدہ کیا کہ پراسیکیوشن یعنی پولیس نے اس مقدمے کی تحقیقات میں کافی کوتاہی برتی ہے جس کی وجہ سے ٹھوس ثبوت جمع نہیں کئے گئے ہیں۔
عدالت نے کہا کہ پراسیکیوشن نے کمزور دلائل اور ثبوت پیش کیے ہیں جن سے ملزم کو سزا کا مستحق نہیں بنایا جا سکتا ہے۔ عدالت نے مزید کہا ’’کمزور ثبوت اور ناقابل قبول دلیل پر ملزم کو سزا دینا قانون کے لیے خطرناک ہوگا۔ اسلئے عدالت اس کیس کو خارج کر کے استاد کو سزا سے بری کر رہی ہے‘‘۔
مقبول گنائی فی الوقت ڈسٹرکٹ جیل پلوامہ میں قید تھے اور عدالت کے احکامات کے بعد ان کو سبھی الزامات سے بری اور سزا سے رہا کیا جائے گا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

۲۱ویں صدی میں بھی غذائی تحفظ ایک چیلنج: مودی

Next Post

پیپر گیس لیک ہونے کی وجہ سے طالبہ بے ہوش

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

کشمیر میں فروری کی ریکارڈ توڑ گرمی
اہم ترین

ہائی کورٹ کی ڈل جھیل میں موٹر بوٹس چلانے پر پابندی

2026-10-16
جموں کشمیر کو بجٹ میں خصوصی پیکیج ملنا چاہئے:چودھری
مقامی خبریں

گیانیش کمار کو استعفیٰ دینا ہوگا: نائب وزیر اعلیٰ چودھری

2026-10-15
ٹی ای ٹی سے متعلق سپریم کورٹ  میں نظرثانی درخواست دائر: ایتو
اہم ترین

’نجی تعلیمی ادارے مخصوص کتاب فروش سے کتابیں خریدنے کی ہدایت نہیں دے سکتا‘

2026-10-15
سوشل میڈیا پر سرکارکی تنقید
اہم ترین

حکومت نے بلدیاتی اداروں کے عارضی ملازمین  کی مستقلی کے لیے قواعد اپنائے

2026-10-15
بالائی علاقوں میں برفباری‘سونمرگ لداخ شاہراہ عارضی طور بن
اہم ترین

وادی کے بالائی علاقوں  میں تازہ برف باری  میدانی علاقوں میں بارش

2026-10-14
جنتر منتر پر احتجاج :’اجازت کے منتظر ہیں‘
اہم ترین

وزیر اعلیٰ کی امتحانات سے آگے بڑھ کر مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیمی نظام کی وکالت

2026-10-11
پونچھ میں لائن آف کنٹرول کے   قریب پانچ بارودی سرنگیں برآمد
اہم ترین

سوپور کے جنگلات سے اسلحہ گولہ بارود اور دھماکہ  خیز مواد کا بڑا ذخیرہ برآمد

2026-10-11
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
اہم ترین

اعلیٰ قیادت سے مبینہ بد سلوکی کانگریس کا جموںاور سرینگر میں احتجاج

2026-10-09
Next Post
پیپر گیس لیک ہونے کی وجہ سے طالبہ بے ہوش

پیپر گیس لیک ہونے کی وجہ سے طالبہ بے ہوش

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.