اتوار, مئی 11, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

مسجد اقصیٰ میں ایک بار پھر جھڑپیں شروع، 2 افراد زخمی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-05-07
in عالمی خبریں
A A
اسرائیلی فوج نے گزشتہ سال فلسطینی صحافیوں پر 260 سے زیادہ حملے کیے، رپورٹ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

مسجد اقصیٰ کے احاطے میں ایک بار پھر اسرائیلی فورسز اور فلسطینیوں میں جھڑپیں شروع ہوگئیں۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسیوں کی رپورٹ کے مطابق ایک اور پیش رفت میں اسرائیل کی سپریم کورٹ نے مقبوضہ مغربی کنارے کے ایک دیہی علاقے کے ایک ہزار سے زائد فلسطینی باشندوں کو ایک ایسے علاقے سے بے دخل کرنے کے خلاف درخواست کو مسترد کر دیا جسے اسرائیل نے فوجی مشقوں کے لیے مختص کیا ہے۔پولیس نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز پر پتھر اور دیگر چیزیں پھینکنے والے ’سیکڑوں افراد‘ کو پیچھے دھکیل دیا۔اے ایف پی کے نامہ نگار نے بتایا کہ مسجد اقصیٰ کے باہر بڑی تعداد میں پولیس نفری موجود تھی کیونکہ یہودی عبادت گزاروں کے گروپ رواں ماہ پہلی بار اس مقام پر واپس آئے تھے۔

تاہم۔ فلسطینی حلال احمر نے کہا کہ جھڑپوں میں 2 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

یہ جھڑپیں اسرائیل کی 1948 کی آزادی کے موقع پر اور مسلمانوں کے مقدس ماہ رمضان، یہودیوں کی عید فسح اور مسیحیوں کے ایسٹر کے تہوار کے بعد ہوئیں۔

متعلقہ

کم جونگ ان کا بیٹی کے ہمراہ روسی سفارتخانے کا غیر معمولی دورہ

ٹرمپ کی نو منتخب پوپ لیو چہاردہم کو مبارک باد

اے ایف پی سے بات کرتے ہوئے مسجد اقصیٰ کے شیخ عمر القصوانی نے کہا کہ تقریباً 600 یہودی انتہاپسند مسجد کے احاطے میں جمع ہوئے۔

فلسطین کی وزارت خارجہ نے اسرائیلی کارروائیوں کو ’مذہبی جنگ کا اعلان‘ قرار دیا جبکہ اردن نے اسرائیل کی طرف سے یہودی انتہا پسندوں کو مسجد کے احاطے میں جانے کی اجازت دینے کی مذمت کی۔

فلسطینی مسجد کے احاطے میں یہودیوں کے داخلے میں اضافے سے ناراض ہیں، جہاں تاریخی کنونشن کے تحت یہودی جاسکتے ہیں لیکن انہیں عبادت کرنے کی اجازت نہیں ہے۔

اسرائیل کے وزیر خارجہ یائر لاپِد نے کہا کہ اسرائیلی ریاست اس جمود کو ’تبدیل نہیں کرے گی‘۔

حالیہ کشیدگی پُرتشدد اپریل کے بعد سامنے آئی ہے جس میں الاقصیٰ میں پولیس اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپوں میں تقریباً 300 افراد زخمی ہوئے تھے، جبکہ اسرائیل میں حملوں اور اسرائیلی فوج کے چھاپوں کی لہر کے بعد مقبوضہ مغربی کنارے میں بھی تشدد بھڑک اٹھا تھا۔

اسی دوران 26 فلسطینی اور 3 اسرائیلی عرب مارے گئے تھے جن میں حملے کے مرتکب افراد اور وہ لوگ بھی شامل تھے جو مغربی کنارے میں آپریشنز کے دوران اسرائیلی فوج کے ہاتھوں جاں بحق ہوئے تھے۔

فلسطینی بستیاں
دو دہائیوں کی غیر نتیجہ خیز قانونی چالوں کے بعد اسرائیل کی سپریم کورٹ نے بدھ کے روز (4 مئی کو) فلسطینی باشندوں کی بے دخلی کے خلاف درخواست پر اپنا فیصلہ جاری کیا، اس بےدخلی سے الخلیل کے قریب ایک چٹانی بنجر علاقے میں 8 چھوٹے دیہاتوں کو مسمار کرنے کی راہ ہموار ہو گئی تھی جسے فلسطینی مسافر یاٹا کے نام سے جانتے ہیں اور اسرائیلی اسے جنوبی الخلیل چٹانوں کے طور پر جانتے ہیں۔

اسرائیلی عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ اس علاقے میں فلسطینیوں کے موجود ہونے کا ثبوت ملتا ہے جن کے باشندوں نے نسلوں سے خانہ بدوش طرز زندگی گزاری ہے جس میں وہ کھیتی باڑی، گلہ بانی سے گزارہ کیا ہے اور وہ اس علاقے کے مستقل رہائشی نہیں تھے جب اسرائیلی فوج نے پہلی بار 1980 میں اس علاقے کو فائرنگ زون قرار دیا تھا۔

عدالت نے کہا کہ گاؤں والوں کے لیے زمین کے کچھ حصوں کو زرعی مقاصد کے لیے استعمال کرنے پر فوج کے ساتھ اتفاق کرنے کے لیے دروازہ اب بھی کھلا ہے اور فریقین پر زور دیا کہ وہ سمجھوتہ کریں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

دنیا اب ہندوستان کی طرف بڑے اعتماد سے دیکھ رہی ہے: مودی

Next Post

فرانس اور بھارت کا یوکرین میں مظالم فوری ختم کرنے کا مطالبہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

شمالی کوریا دھمکیوں کا جواب جوہری ہتھیاروں سے دے گا: کم جونگ ان
عالمی خبریں

کم جونگ ان کا بیٹی کے ہمراہ روسی سفارتخانے کا غیر معمولی دورہ

2025-05-10
امریکہ کو اسکول کے بچوں کے تحفظ کیلئے مزید سرمایہ کاری کرنی چاہیے: ٹرمپ
عالمی خبریں

ٹرمپ کی نو منتخب پوپ لیو چہاردہم کو مبارک باد

2025-05-10
کیتھولک مسیحیوں کے نئے روحانی پیشوا امریکی صدر کے ناقد
عالمی خبریں

کیتھولک مسیحیوں کے نئے روحانی پیشوا امریکی صدر کے ناقد

2025-05-10
راکٹ حملوں کے جواب میں اسرائیل کی غزہ پر بمباری
عالمی خبریں

اسرائیل کے جنوبی لبنان پر شدید فضائی حملے۔ شہریوں میں خوف و ہراس

2025-05-10
غزہ؛ اسرائیل کی بمباری میں تاریخی مسجد ’العمری الکبیر‘ شہید
عالمی خبریں

غزہ جنگ کی توسیع کا مطلب ہے یرغمالوں کی قربانی: حماس

2025-05-08
محمدبن سلمان کی یمنی صدارتی لیڈرشپ کونسل کے سربراہ اور ارکان سے ملاقات
عالمی خبریں

ولی عہد کی حجاج کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کی ہدایت

2025-05-08
عالمی خبریں

خالدہ ضیاء کی بنگلہ دیش واپسی، ہزاروں کارکنان کا شاندار استقبال

2025-05-08
شام داعش رہنما نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا
عالمی خبریں

شام میں طبی قافلے پر حملے میں دو افراد ہلاک

2025-05-08
Next Post
مودی نے ڈانڈی مارچ کی برسی پرمہاتما گاندھی اوردیگران کو خراج عقیدت پیش کیا

فرانس اور بھارت کا یوکرین میں مظالم فوری ختم کرنے کا مطالبہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.