پیر, مئی 12, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

’انڈیا‘:یہ آسان نہیں ہے

ہارون رشید شاہ by ہارون رشید شاہ
2023-10-23
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

آپریشن سندور!

آسان نہیں ہے ا ور بالکل بھی نہیں ہے … بی جے پی کیخلاف اپوزیشن جماعتوں کا اتحاد آسان نہیں ہے… یقینا ’انڈیا‘ نام کا اتحاد معرض وجود میں آگیا ہے اور… اور دو تین ماہ پہلے آگیا ہے… لیکن یہ اتحاد عملی طور پر کتنا متحد ہو گا … صاحب یہ آسان نہیں ہو گا… اور اس لئے نہیں ہو گا کیونکہ اس اتحاد میں شامل ہر ایک جماعت کے اپنے مفادات ہیں… ایسے مفادات جو ایک دوسرے سے متصادم ہیں… یہ ’انڈیا‘ میں شامل ہر ایک اکائی تو جانتی ہی ہے… لیکن بی جے پی بھی جانتی ہے… اسے بھی اس بات کا احساس ہے اور… اور خوب ہے… جس دن ’انڈیا ‘عملی طور پر متحد ہو گا… جس دن اس میں شامل اکائیاں اپنے مفادات پر ’انڈیا‘ کے مفادات کو ترجیح دیں گی… اُس دن بی جے پی کے اقتدار کی الٹی گنتی شروع ہو جائیگی… لیکن صاحب ‘ ایسا ہو …ضروری نہیں ہے اور اس لئے نہیں ہے کیوں کہ ہمیں ایسا ہو تا دکھائی نہیں دے رہا ہے اور… اور بالکل بھی نہیں دے رہا ہے ۔کہتے ہیں کہ اترپردیش کے راستے ہی دہلی تک پہنچا جاتا ہے اور… اور یو پی کی ایک اہم سیاسی جماعت ‘ جو ’انڈیا‘ کی ایک اکائی بھی ہے… سماج وادی پارٹی کی کانگریس ٹھن گئی ہے اور … اور سو فیصد ٹھن گئی ہے… مدھیہ پردیش میں الیکشن اور نشستوں کے معاملے پر ٹھن گئی ہے … دونوں جماعتیں ایک دوسرے کیخلاف کھلے عام بول رہی ہیں اور… اور پھر بی جے پی کوہرانے… آئندہ لوک سبھا الیکشن میں ہرانے کے خواب بھی دیکھ رہی ہیں… ایسا ہی کچھ حال ٹی ایم سی ‘ کانگریس اور بائیں بازوں کی جماعتوں کے مابین بھی ہے… کہ ان میں سے کوئی ایک جماعت قربانی تودور کی بات ہے‘ لچک دکھانے کیلئے بھی تیار نہیں ہے اور… اور بالکل بھی نہیں ۔اور یہ بھی خواب دیکھ رہی ہیں… آئندہ لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی کو ہرانے کا خواب… نہیں صاحب ایسا نہیں ہو تا… ایسا نہیں ہو گا اور… اور اس لئے نہیں ہو گا کیونکہ’انڈیا‘ میں شامل جماعتوں میں خلوص ہے اور نہ… نہ بی جے پی کو ہرانے کا کوئی منصوبہ موجود ہے… اور اگر کوئی منصوبہ موجود ہے بھی … لیکن ان اکائیوں کے اپنے اپنے مفادات اتنے گہرے ہیں کہ وہ انہیں فراموش کرنے… انہیں تیاگ دینے کیلئے بالکل بھی تیار نہیں ہیں …اسی لئے تو ہم کہہ رہے ہیں کہ … کہ آسان نہیں ہے‘ بی جے پی کو ہرانا… آئندہ لوک سبھا الیکشن میں ہرانا آسان نہیں… اور بالکل بھی نہیں ہے ۔ ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کشمیر کی سکیورٹی صورتحال میں بہتری آئی ہے :ایل جی سنہا

Next Post

کشمیر زرعی زمین سکڑ رہی ہے

ہارون رشید شاہ

ہارون رشید شاہ

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

2025-05-10
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

آپریشن سندور!

2025-05-08
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اقوام متحدہ: انسانیت کا دشمن ادارہ

2025-05-06
سچ تو یہ ہے

شرماجی قائد ثانی سے خوش… لیکن!

2025-05-04
سچ تو یہ ہے

پاکستانی میڈیا: کہ شرم تم کو مگر نہیں آتی !

2025-05-02
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

واضح جھکاؤ

2025-05-01
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

یہ بھی تو خود کشی ہی ہے !

2025-04-30
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

… لیکن جنگ نہیں !

2025-04-29
Next Post
آگ سے متاثرین کی امداد

کشمیر زرعی زمین سکڑ رہی ہے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.