جمعہ, جولائی 24, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

راجناتھ نے ایشیائی کھیلوں میں مسلح افواج کے تمغے جیتنے والوں کو اعزاز سے نوازا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-10-18
in قومی خبریں
A A
میزائل نظام محفوظ ہے‘ہتھیاروں کے نظام کے آپریشنز کا از سرِ نو جائزہ لیا جا رہا ہے:راج ناتھ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سرحدی علاقوں میں امن اور استحکام ہندوستان اور چین کے درمیان معمول کے تعلقات کی پہلی شرط: جے شنکر

جنتر منتر واقعہ: خاطی پولیس افسران کو نوکری سے نکالے حکومت: عآپ

نئی دہلی//وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے چین کے ہانگزو میں حال ہی میں ختم ہونے والے 19ویں ایشیائی کھیلوں میں تمغہ جیتنے والوں اور مسلح افواج کے معاون عملے کو آج اعزاز سے نوازا اور ان کے لیے نقد انعامات کا اعلان کیا۔
مسٹر سنگھ نے منگل کو یہاں ایک تقریب میں ایشیائی کھیلوں میں حصہ لینے والے 76 کھلاڑیوں اور عملے سے بات چیت کی اور انہیں کھیلوں میں بہترین کارکردگی کے لیے مبارکباد دی۔
اس موقع پر وزیر دفاع نے وزارت کی جانب سے اعلان کیا کہ طلائی تمغہ جیتنے والے کو 25 لاکھ روپے ، چاندی کا تمغہ جیتنے والے کو 15 لاکھ روپے اور کانسہ کا تمغہ جیتنے والے کو 10 لاکھ روپے کا نقد انعام دیا جائے گا۔ مسلح افواج کے جوانوں نے ان کھیلوں میں سونے کے 02، چاندی کے 03 اور کانسہ کے 03 تمغے جیتے ہیں۔
مسٹر سنگھ نے ان کھلاڑیوں کی بھی تعریف کی جنہوں نے اپنی بہترین کارکردگی دکھائی لیکن تمغہ نہیں جیت سکے ۔
انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ یہ تمغے اور پرفارمنس ملک کے نوجوانوں کو کھیلوں میں آگے آنے کی ترغیب دیں گے ۔ انہوں نے کھلاڑیوں سے کہا، "آپ صرف ایک تمغے کی نمائندگی نہیں کر رہے ہیں، بلکہ ہندوستانی معاشرے کی بہترین کارکردگی کی کہانی بھی ہیں۔ آپ نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کا ایک بہترین ذریعہ ہیں۔
وزیر دفاع نے مختلف کھیلوں میں تمغے جیتنے پر مسلح افواج کے جوانوں کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ میدان جنگ ہو یا کھیل کا میدان، ایک سپاہی ہمیشہ لگن، نظم و ضبط، محنت اور ملک کے لیے کچھ کرنے کے جذبے کی وجہ سے کارکردگی کا مظاہرہ کرتا ہے ۔ یہ خوبیاں کھیلوں میں تمغے جیتنے میں ہماری مدد کرتی ہیں۔ سپاہی کے اندر ایک کھلاڑی ہوتا ہے ۔ ہر کھلاڑی کے اندر ایک سپاہی ہوتا ہے ۔”
اعزازی تقریب میں چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان، چیف آف ایئر اسٹاف ایئر چیف مارشل وی آر چودھری، چیف آف آرمی اسٹاف جنرل منوج پانڈے ، ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف وائس ایڈمرل سنجے جسجیت سنگھ اور سینئر افسران موجود تھے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ہوا مترا کے خلاف لوک سبھا اسپیکر نے ایتھکس کمیٹی کو جانچ کرنے کی ہدایت دی

Next Post

غزہ پر اسرائیلی حملے جاری، 5500 خواتین کے ہاں اسی مہینے ولادت متوقع

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

چین کے ساتھ تعلقات معمول پر نہیں ہیں :وزیر خارجہ
قومی خبریں

سرحدی علاقوں میں امن اور استحکام ہندوستان اور چین کے درمیان معمول کے تعلقات کی پہلی شرط: جے شنکر

2026-07-24
ایل جی سکسینہ عام آدمی پارٹی کے لیڈروں کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے
قومی خبریں

جنتر منتر واقعہ: خاطی پولیس افسران کو نوکری سے نکالے حکومت: عآپ

2026-07-24
وزیر اعلیٰ عمرعبداللہ کو بی جے پی کا نوٹس
قومی خبریں

احتجاج ملتوی کرنے کا یقین دلانے کے بعد پیچھے ہٹے مظاہرین: بی جے پی

2026-07-24
کاکروچ جنتا پارٹی کے نمائندوں سے خوشگوار ماحول میں بات چیت ہوئی: نڈا
قومی خبریں

سی جے پی نے وانگچک سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی اپیل کی

2026-07-24
 ’نوجوانوں کی فلاح حکومت کی اولین ترجیح‘
اہم ترین

 ’نوجوانوں کی فلاح حکومت کی اولین ترجیح‘

2026-07-24
ملک کل۶۷واں ےوم آزادی منا رہا ہے
قومی خبریں

مرمو نے مالدووا کی صدر کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کی، کئی اہم شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

2026-07-21
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
قومی خبریں

ہائی کورٹ کے ججوں کو ریٹائرمنٹ کے بعد سہولیات پر یکساں قوانین بنانے کے لیے مرکزی حکومت تشکیل دے کمیٹی: سپریم کورٹ

2026-07-21
کاکروچ جنتا پارٹی کے نمائندوں سے خوشگوار ماحول میں بات چیت ہوئی: نڈا
قومی خبریں

کاکروچ جنتا پارٹی کے نمائندوں سے خوشگوار ماحول میں بات چیت ہوئی: نڈا

2026-07-21
Next Post
اسرائیل کی غزہ پر وحشیانہ بمباری، 5سالہ بچی سمیت 15 فلسطینی شہید

غزہ پر اسرائیلی حملے جاری، 5500 خواتین کے ہاں اسی مہینے ولادت متوقع

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.