پیر, مئی 12, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

ہندوستانی خواتین کی ہاکی ٹیم سیمی فائنل میں چین سے ہاری

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-10-06
in کھیل
A A
پہلا بین علاقائی ہاکی ٹورنامنٹ 19مارچ سے
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

جوکووچ نے فرنچ اوپن سے قبل لی جنیوا اوپن میں وائلڈ کارڈ انٹری

روہت شرما کے بعد وراٹ کوہلی بھی ٹیسٹ کرکٹ کو الوداع کہنے کے خواہاں، بی سی سی آئی کو کیا مطلع!

ہانگزو//ہندوستانی خواتین ہاکی ٹیم کو جمعرات کے روز خواتین ہاکی کے سیمی فائنل میں چین کے خلاف 4-0 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
آج کے میچ میں شروع میں ہندوستانی ٹیم دفاعی انداز میں کھیلتی نظر آئی۔ کوئی بھی ہندوستانی کھلاڑی گول نہ کرسکا۔ جبکہ چین کی جانب سے جیاکی ژونگ نے 25ویں منٹ میں، زیو میرونگ نے 40ویں منٹ، مییو لیانگ نے 55ویں منٹ اور بنگفینگ گو نے 60ویں منٹ میں گول کئے۔
میچ کا پہلا کوارٹر بغیر کسی گول کے رہا اور اس طرح دونوں ٹیمیں گول کرنے میں کامیاب نہ ہو سکیں۔ ہندوستانی ٹیم زیادہ مواقع پیدا کرنے میں کامیاب نہیں ہوئی۔ ساتھ ہی چین اپنے تین پنالٹی کارنرز کو گول میں تبدیل کرنے میں ناکام رہا۔
دوسرے کوارٹر میں دونوں ٹیمیں پہلے گول کی تلاش میں میدان میں آئیں۔ چین نے ہندوستانی دفاع پر دباؤ جاری رکھا اور 17ویں منٹ میں پنالٹی کارنر حاصل کیا لیکن گول کیپر سویتا پونیا نے گول روک دیا۔
اس کے بعد ہندوستان نے مسلسل حملے کیے لیکن ٹیم گول کرنے میں کامیاب نہ ہو سکی۔ وہیں 25ویں منٹ میں جیاکی ژونگ نے پنالٹی کارنر کے ذریعے چین کو برتری دلادی۔ پہلے ہاف کے اختتام پر چین نے 1-0 کی برتری حاصل کر لی۔ 1-0 کی برتری کو برقرار رکھتے ہوئے چین نے تیسرے کوارٹر میں ہندوستانی ٹیم پر دباؤ بنایا اور حملے جاری رکھے۔ 40ویں منٹ میں زو میرونگ نے پنالٹی کارنر کو گول میں تبدیل کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی برتری (2-0) دوگنی کر دی۔
اس کے بعد ہندوستان نے 44ویں منٹ میں پنالٹی کارنر حاصل کیا لیکن ٹیم اپنا کھاتہ کھولنے میں ناکام رہی۔
چوتھے کوارٹر میں کھیل کے آغاز میں ہندوستانی ٹیم نے لگاتار تین پنالٹی کارنر حاصل کیے لیکن ایک بار پھر برتری حاصل کرنے میں ناکام رہی۔ 55ویں منٹ میں مییو لیانگ نے فیلڈ گول کر کے اسکور کو 3-0 کر دیا اور 60ویں منٹ میں بنگفینگ گو نے پنالٹی کارنر کو گول میں بدل کر4-0 سے جیت حاصل کی۔
ہندوستان اب کانسے کے تمغے کے لئے سیمی فائنل-2 میں ہارنے والی ٹیم کے خلاف ہفتہ کو میچ کھیلے گی۔ جب کہ چین کا مقابلہ ہفتے کو ہونے والے فائنل میں جاپان اور جنوبی کوریا کے درمیان ہونے والے دوسرے سیمی فائنل کے فاتح سے ہوگا۔
ہانگزو میں اولمپک کوٹہ گنوانے کے بعد ہندوستانی خواتین ٹیم کے پاس اب پیرس 2024 میں جگہ حاصل کرنے کا موقع اگلے سال ایف آئی ایچ اولمپک کوالیفائنگ ٹورنامنٹ میں ہوگا۔

 

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

اگر اللہ میاں بھی…

Next Post

شیکھر دھون نے اپنی اہلیہ سے طلاق لے لی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

جوکووچ اوگر الیسیم کو شکست دے کر پہلی پوزیشن پر لوٹے
کھیل

جوکووچ نے فرنچ اوپن سے قبل لی جنیوا اوپن میں وائلڈ کارڈ انٹری

2025-05-12
کوہلی کی سنچری، ہندوستان 352 رن سے آگے
کھیل

روہت شرما کے بعد وراٹ کوہلی بھی ٹیسٹ کرکٹ کو الوداع کہنے کے خواہاں، بی سی سی آئی کو کیا مطلع!

2025-05-12
بمراہ اور رانا کو آئی پی ایل کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ
کھیل

جسپریت بمراہ کو روہت شرما کی جگہ ہندوستان کا ٹیسٹ کپتان بنانا چاہیے: مدن لال

2025-05-12
تھرڈ امپائر کو مداخلت کرنی چاہیے تھی: رشبھ پنت
کھیل

رشبھ پنت کبھی دباؤ میں نہیں ہوتے: میانک یادو نے جدوجہد کرنے والے ایل ایس جی کپتان کی حمایت کی

2025-05-10
بی سی سی آئی نے امپائرز کے لیے اے پلس کیٹگری شروع کی
کھیل

پاکستان کے ساتھ کشیدگی کے درمیان بی سی سی آئی نے آئی پی ایل کو ایک ہفتے کے لیے ملتوی کر دیا

2025-05-10
ایشیاکپ 2022؛ سری لنکا کو 50 لاکھ ڈالر سے زائد کا نقصان ہوسکتا ہے، رپورٹ
کھیل

آئی پی ایل 2025 ملتوی ہونے کے بعد ’ایشیا کپ 2025‘ کو رَد کرنے کا فیصلہ!

2025-05-10
ورلڈ کپ کے نتائج کا مطلب یہ نہیں کہ ہم نے خراب کرکٹ کھیلی: روہت
کھیل

’تمہارا سفر بہت شاندار رہا‘، ٹیسٹ کرکٹ سے روہت شرما کے ریٹائرمنٹ پر سچن تندولکر ہوئے جذباتی

2025-05-10
ہاردک پانڈیا کیریر کی بہترین رینکنگ پر پہنچے
کھیل

پانڈیا اور نہرا پر آئی پی ایل کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد

2025-05-08
Next Post
شیکھر دھون نے اپنی اسپورٹس اکیڈمی اور سینٹر آف ایکسی لینس دی ون اسپورٹس کا آغاز کیا

شیکھر دھون نے اپنی اہلیہ سے طلاق لے لی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.