اتوار, جولائی 6, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

اگر اللہ میاں بھی…

ہارون رشید شاہ by ہارون رشید شاہ
2023-10-06
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

یہ صرف دعویٰ ہے…

سرما نہیں گرما میں اسکول بند رکھئے!

ایک زمانے میں …اجی اُس زمانے میں جب کشمیر میں… جموں کشمیر میں دفعہ ۳۷۰ بقید حیات تھی… اس بات پر یقین کرنے کو جی ہی نہیں کرتا تھا کہ… کہ ایک دن ایسا بھی آئے گا جب اس دفعہ کو کشمیر سے دفع کیا جائیگا… ہمیشہ ہمیشہ کیلئے کیا جائیگا ۔ لیکن آپ بھی گواہ ہیں اور ہم بھی کہ… کہ دفعہ ۳۷۰ دفع ہو گئی ہے اور… اور اس دفعہ کو دفع ہو ئے زائد از چار سال ہو گئے ہیں… اب آپ اس پر یقین کریں یا نہیں ‘ لیکن صاحب حقیقت تو یہی ہے کہ یہ دفعہ اب قصہ ٔ پارینہ ہے… ہاں جانتے ہیں کہ ابھی سپریم کورٹ کا فیصلہ آنا باقی ہے اور… اور اب یہ فیصلہ کسی بھی وقت آئے گا… لیکن … لیکن صاحب سپریم کورٹ کے فیصلے کا مطلب نہیں ہو سکتا ہے کہ… کہ وہ اس دفعہ کے بوسیدہ جسم میں نئی روح پھونک دے گا… اس کا یہ ہرگز بھی مطلب نہیں ہے… چاہے آپ یقین کریں یا نہیں … ہمیں تو یقین نہیں ہے اور… اور بالکل بھی نہیں ہے… اسی طرح جس طرح ہمیں اس بات پر یقین نہیں ہے اور… اور بالکل بھی نہیں ہے کہ ایک دن ایسا بھی آئے گا جب اپنے کشمیر میں بجلی۷x ۲۴ دستیاب رہے گا… اس بات پر ہم یقین کرنے کیلئے تیار نہیں ہیں… اس کے باوجو دبھی تیار نہیں ہیں کہ کشمیر کے ایل جی صاحب کاکہنا ہے کہ آئندہ کچھ ایک برسوں میں کشمیر بجلی کی پیداوار میں خود کفیل ہی نہیں ہوگا بلکہ بجلی بر آمد بھی کریگا… سنہا صاحب یہ بات بار بار کہہ رہے ہیں… لیکن ان کے کہنے سے کیا ہو گا کہ … کہ اگر اللہ میاں بھی ہمیں یہ کہیں گے تو بھی ہم نہیں مانیں گے اور… اور بالکل بھی نہیں مانیں گے… اورامسال ہمارا یہ یقین مزید پختہ ہو گیا ہے اور… اوراس لئے ہو گیا ہے کہ… کہ جو حال بے حال خزان میں ہی بجلی کا ہے… وہ پہلے کبھی نہیں تھا… بالکل بھی نہیں ہے… اور ایسا س لئے ہے کیونکہ اصل میں تاریکیوں میں رہنا کشمیریوں کا مقدر بن گیا ہے… اگر ایسا نہیں ہو تا تو… تو سرما تو سرما ‘گرما میں بھی بجلی کا جو حال رہا… جس نے ہمیں بے حال کردیا … پہلے کبھی نہیں تھا… بالکل بھی نہیں تھا۔ اس لئے صاحب تیار رہئے … سردی اور… اور تاریکیوں کیلئے بھی ۔ ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جموں و کشمیر آج ملک میں کامیابی کی ایک نئی کہانی ہے :منوج سنہا

Next Post

ہندوستانی خواتین کی ہاکی ٹیم سیمی فائنل میں چین سے ہاری

ہارون رشید شاہ

ہارون رشید شاہ

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

یہ صرف دعویٰ ہے…

2025-07-06
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

سرما نہیں گرما میں اسکول بند رکھئے!

2025-07-05
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

امر ناتھ یاترا کا آغاز

2025-07-03
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ہمیں دشمنوں کی کیا ضرورت

2025-07-02
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

دوستی رکھتے تو فائدہ تھا…

2025-07-02
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

دوستی رکھتے تو فائدہ تھا…

2025-07-01
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

حادثوں کا شہر

2025-06-30
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اب تو آزاد صاحب کو بخش دو!

2025-06-29
Next Post
پہلا بین علاقائی ہاکی ٹورنامنٹ 19مارچ سے

ہندوستانی خواتین کی ہاکی ٹیم سیمی فائنل میں چین سے ہاری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.