جالندھر//
بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) نے پنجاب کے امرتسر ضلع کے سرحدی گاؤں مہاوا سے ایک ڈرون برآمد کیا ہے۔
بی ایس ایف کے ترجمان نے پیر کو بتایا کہ صبح کے وقت سرحد پر تعینات بی ایس ایف کے جوانوں نے مہاوا گاؤں کے قریب مشتبہ ڈرون کی سرگرمی کو روکا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس کے ساتھ مل کر مشترکہ سرچ آپریشن کیا گیا۔
تلاشی کے دوران تقریباًسوا نوبجے گاؤں مہاوا کے مضافات میں دھان کے کھیت سے ایک ڈرون برآمد ہوا۔ برآمد ڈرون ایک کواڈ کاپٹر جس کا ماڈل‘ ڈی جے آئی ماوک ۳ کلاسک ہے اور چین میں بنایا گیا ہے۔
گزشتہ تین دنوں میں مہاوا گاؤں سے برآمد ہونے والا یہ دوسرا ڈرون ہے۔