منگل, جولائی 8, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

میر واعظ عمر فاروق کی خانہ نظر بندی سے رہائی کا خیر مقدم

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-09-23
in اہم ترین
A A
سابق وزرائے اعلیٰ و دیگر لیڈروں کا میر واعظ عمر فاروق کی خانہ نظر بندی سے رہائی کا خیر مقدم
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

جموں و کشمیر ۷/۸ جولائی کو پہلی نیشنل ٹورازم سکریٹریز کانفرنس کی میزبانی کرے گا

گرما کی تعطیلات میں توسیع کا فیصلہ آج متوقع :ایتو

سرینگر//
سابق وزرائے اعلیٰ عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی اور دیگر سیاسی لیڈروں نے میر واعظ عمر فاروق کی طویل خانہ نظر بندی سے رہائی کا خیر مقدم کیا ہے ۔
بتادیں کہ انتظامیہ نے میر واعظ مولوی عمر فاروق کو چار سال کے بعد سری نگر کے نوہٹہ میں واقع تاریخی جامع مسجد میں خطبہ جمعہ دینے کی اجازت دی ہے ۔
نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے’ایکس‘پر ایک پوسٹ میں کہا’’میں جموں وکشمیر انتظامیہ کی طرف سے میر واعظ عمر فاروق کی خانہ نظر بندی سے رہائی کے اقدام کا خیر مقدم کرتا ہوں‘‘۔
عمر نے پوسٹ میں کہا’’امید ہے کہ اب ان کو آزادنہ طور چلنے پھرنے ، لوگوں کے ساتھ بات چیت کرنے اور انہیں اپنی سماجی و مذہبی ذمہ داریوں کو دوبارہ انجام دینے کی اجازت دی جائے گی‘‘۔
سابق وزیر اعلیٰ کا مزید کہنا تھا’’آج کشمیر میں تمام لوگوں کی نظریں میر واعظ پر ہوں گی جب وہ جامع مسجد میں جمعہ خطبہ دے رہے ہوں گے‘‘۔
پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے’ایکس‘پر اپنے پوسٹ میں کہا’’بالآخر میر واعظ عمر فاروق اپنی نظر بندی، جس کی ایل جی انتظامیہ برسوں سے تر دید کر رہی تھی، کے بعد رہا ہوں گے‘‘۔
محبوبہ نے کہا کہ بحیثیت مذہبی سربراہ جموں وکشمیر کے تمام مسلمان انہیں عزت کرتے ہیں۔ان کا پوسٹ میں مزید کہنا تھا’’بدقسمتی یہ ہے کہ بی جے پی کی مختلف جماعتوں کے درمیان ان کی رہائی کا سہرا اپنے سر باندھنے کے لئے لڑائی شروع ہوچکی ہے‘‘۔
دریں اثنا جموں و کشمیر اپنی پارٹی کے صدر سید محمد الطاف بخاری نے اس بارے میں میڈیا کو بتایا ’’ میر واعظ عمر فاروق کی رہائی کے لئے ملک کے وزیر داخلہ امیت شاہ اور جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا شکریہ ادا کرتا ہوں‘‘۔انہوں نے کہا کہ میر واعظ کی رہائی کا کریڈٹ ان کے تمام شیدائیوں کو جاتا ہے جنہوں نے اس سلسلے میں دعائیں اور کاوشیں کیں۔
سی پی آئی (ایم) کے رہنما محمد یوسف تاریگامی نے میر واعظ عمر فاروق کی رہائی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہاؔ’’میر واعظ کی غیر قانونی نظر بندی سے رہائی ایک خوش آئند قدم ہے ‘‘۔
تاریگامی نے کہا’’میر واعظ ایک ذی عزت اور با اثر مذہبی رہنما ہیں، اختلاف رائے جمہوریت کا اہم جز ہے اس کو لوگوں کے بنیادی حقوق کو سلب کرنے کے لئے بہانہ نہیں بنایا جانا چاہئے ‘‘۔
جموں وکشمیر پیپلز کانفرنس کے سربراہ ‘سجاد غنی لون نے کہا’’میں میر واعظ عمر فاروق صاحب کی رہائی کا خیر مقدم کرتا ہوں‘‘۔انہوں نے’ایکس‘پر اپنے پوسٹ میں کہا’’آج کا دن ہم سب کے لئے خوشی کا دن ہے کہ ہم ان کو نماز کی امامت کرتے ہوئے دیکھیں گے ‘‘۔
لون کا مزید کہنا تھا’’وہ ایک مذہبی روایت کی علامت ہیں جو بنیادی طور پر مذیبی نوعیت کی ہے اس روایت کو گذشتہ تین دہائیوں کے دوران تمام حکومتوں نے روکا امید ہے کہ اب یہ روایت بغیر رکاوٹ کے فروغ پائے گی۔‘‘

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کولگام میں دو منشیات فروش گرفتار، نشہ آور مواد بر آمد:پولیس

Next Post

جامع مسجد میںپر امن طریقے سے نماز ادا کی گئی:صوبائی کمشنر کشمیر

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

جموں و کشمیر ۷/۸ جولائی کو پہلی نیشنل ٹورازم سکریٹریز کانفرنس کی میزبانی کرے گا
اہم ترین

جموں و کشمیر ۷/۸ جولائی کو پہلی نیشنل ٹورازم سکریٹریز کانفرنس کی میزبانی کرے گا

2025-07-06
اہم ترین

گرما کی تعطیلات میں توسیع کا فیصلہ آج متوقع :ایتو

2025-07-06
جھلستی گرمی اور طویل خشک سالی کے سبب پھلوں کی پیداوار میں بھاری کمی کا خدشہ
اہم ترین

جھلستی گرمی اور طویل خشک سالی کے سبب پھلوں کی پیداوار میں بھاری کمی کا خدشہ

2025-07-06
جموں کشمیر کا مستقبل نوجوان سائنسدانوں کے ہاتھوں میں ہے:وزیر اعلیٰ
اہم ترین

جموں کشمیر کا مستقبل نوجوان سائنسدانوں کے ہاتھوں میں ہے:وزیر اعلیٰ

2025-07-05
امر ناتھ یاترا شروع،تین ہزار یاتریوں پر مشتمل پہلا جتھہ پہلگام بیس کیمپ سے روانہ
اہم ترین

’یاتریوں کی حفاظت اور مناسب رہائش ہماری اولین ترجیح ہے‘

2025-07-05
۳ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ :سرینگر میں دوسرا گرم ترین دن
اہم ترین

۳ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ :سرینگر میں دوسرا گرم ترین دن

2025-07-05
تین دہائیوں کے بعد سری نگر میں روایتی راستوں سے محرم جلوس برآمد، ہزاروں عزا داروں کی شرکت
اہم ترین

سری نگر میں آٹھویں محرم کا تاریخی جلوس عزا بر آمد

2025-07-05
Amit shah
اہم ترین

آپریشن سندور ’سوراج‘ کے دفاع کے عزم کی بہترین مثال تھی:امت شاہ

2025-07-05
Next Post
انتظامیہ کا کام قبضہ کی گئی اراضی کا تحفظ ہے‘اسے ہر قیمت پر کریں گے:بیدھوری

جامع مسجد میںپر امن طریقے سے نماز ادا کی گئی:صوبائی کمشنر کشمیر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.