ہفتہ, مئی 10, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

میرواعظ عمر فاروق کی رہائی !

ہارون رشید شاہ by ہارون رشید شاہ
2023-09-23
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

آپریشن سندور!

چلئے میرواعظ عمر فاروق صاحب بھی آزاد ہو گئے …خانہ نظر بندی سے آزاد ہو گئے اور … اور انہوں نے سرینگر کی مرکزی جامع مسجد میں نماز جمعہ کا خطاب بھی دیا ۔گزشتہ چار برسوں میں کم از کم چار بار ہمیں بتایا گیا… لوگوں کو بتایا گیا ‘ ان کے مداحوں کو یہ نوید سنائی گئی کہ میرواعظ کو رہا کیا جارہا ہے… کم از کم ایک بار تو عمرفاروق اپنی رہائشگاہ سے باہر بھی آئے… جامع مسجد جانے کیلئے باہر آئے ‘وہاں تعینات سکیورٹی اہلکاروں سے ان کی بحث و تکرار بھی ہو ئی اور… اور اس لئے ہو ئی کہ اپنے ایل جی صاحب نے دعویٰ کیا تھا کہ میرواعظ آزاد ہیں…کہیں بھی آنے جانے کیلئے آزاد ہیں… لیکن… لیکن صاحب تب تو ایسا ممکن نہیں ہوا… لیکن… لیکن اب لگتا ہے کہ انہیں سچ میں مل گئی ہے… ان کی ذاتی اور شخصی آزادی مل گئی ہے… ان کی رہائی کے فوراً بعد سوشل میڈیا کے سپاہی بھی سامنے آگئے ہیں… وہ بھی متحرک ہو گئے … انہوں نے بھی اپنے لنگوٹے کس لئے اور… اور کہنے لگے… فتویٰ دینے لگیں کہ اب میرواعظ عمر فاروق پہلے جیسے نہیں رہیں گے… نہیں رہ سکتے ہیں… ابھی میرواعظ عمر فاروق نے جامع مسجد میں انٹری بھی نہیں ماری تھی کہ… کہ یہ سب باتیں سامنے آگئیں ۔ یقین کیجئے کہ ہمیں اس سب میں کوئی دلچسپی نہیں ہے… میرواعظ صاحب کیا کہتے ہیں اور کیا نہیں… یہ ان کا ذاتی فیصلہ ہو گا… لیکن… لیکن انہیں رہا کرکے… انہیں رہا کرنے کا فیصلہ کر کے حکومت نے ایک بات کا ضرور مظاہرہ کیا ہے کہ… کہ کشمیر میں اب اس کااعتماد م اتنا بڑ گیا ہے… کشمیر کے حالات پر اب اس کی گرفت اتنی مضبوط ہے… کہ… کہ وہ میرواعظ کو نہ صرف خانہ بندی سے رہا کر نے کا حوصلہ رکھتی ہے… بلکہ انہیں جمعہ کے دن رہا کرنے کی ہمت بھی اس میں ہے… اور پھر جامع مسجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی اور خطاب کی اجازت دینے کا جگر بھی یہ رکھتی ہے۔یہ اچھا ہے… ایک اچھا جواب ہے ان لوگوں کیلئے جو اب بھی اس حقیقت سے آنکھیں چرا رہے ہیں کہ کشمیر سچ میں بدل گیا ہے… کشمیریوں کی فکر‘ ان کی سوچ میں انقلابی تبدیلیاں آگئی ہیں… کشمیر میں انقلاب آگیا ہے… ایک خاموش انقلاب…اور جن کی سمجھ میں یہ اب بھی نہیں آرہی ہے… ان کی سمجھ میں بھی یہ آئیگا… میرواعظ عمر فاروق کی رہائی کے بعد تو ضرور آئے گا ۔ ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سابق وزرائے اعلیٰ و دیگر لیڈروں کا میر واعظ عمر فاروق کی خانہ نظر بندی سے رہائی کا خیر مقدم

Next Post

کشمیر ایک وسیع تجربہ گاہ میںتبدیل

ہارون رشید شاہ

ہارون رشید شاہ

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

2025-05-10
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

آپریشن سندور!

2025-05-08
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اقوام متحدہ: انسانیت کا دشمن ادارہ

2025-05-06
سچ تو یہ ہے

شرماجی قائد ثانی سے خوش… لیکن!

2025-05-04
سچ تو یہ ہے

پاکستانی میڈیا: کہ شرم تم کو مگر نہیں آتی !

2025-05-02
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

واضح جھکاؤ

2025-05-01
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

یہ بھی تو خود کشی ہی ہے !

2025-04-30
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

… لیکن جنگ نہیں !

2025-04-29
Next Post
آگ سے متاثرین کی امداد

کشمیر ایک وسیع تجربہ گاہ میںتبدیل

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.