منگل, ستمبر 1, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

شمالی کمان کے سربراہ کا اوڑی میں ایل او سی کا دورہ

امن دشمنوںکے منصوبوں کی ناکامی کیلئے سخت چوکسی کی ضرورت

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-09-22
in مقامی خبریں
A A
کشمیر میں منشیات کی دہشت گردی میں تشویشناک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے: دویدی

Upendra Dwivedi.

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

 آئندہ۲۴سے۴۸ گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کا امکان

واتھورہ میں ٹرک کی زد میں  آکر۱۷ سالہ لڑکا جاں بحق

سرینگر//
فوج کی شمالی کمان کے جنرل آفیسر کمانڈنگ ان چیف لیفٹیننٹ جنرل‘اوپندر دویدی نے جمعرات کے روزرام پورہ اوڑی میں لائن آف کنٹرول کے اگلے علاقوں کا دورہ کیا۔
معلوم ہوا ہے کہ فوجی کمانڈر نے اوڑی میں اگلی چوکیوں کے دورے کے دوران فوج کی تیاریوں کا بچشم جائزہ لیا۔
سرینگر نشین دفاعی ترجمان نے بتایا کہ شمالی کمان کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل اوپندر دویدی نے جمعرات کے روز رام پور اوڑی میں لائن آف کنٹرول کے اگلے علاقوں کا دورہ کیا اور وہاں پر فوج کے سینئر آفیسران کے ساتھ گفت وشنید کی۔
سرحد پر تعینات اہلکاروں سے بات چیت کے دوران شمالی کمان کے کمانڈر نے کہاکہ سخت ترین موسمی صورتحال اور دیگر چیلنجوں کے باوجود فوجی جوان اپنی خدمات خوش اسلوبی کے ساتھ انجام دے رہے ہیں۔
فوجی کمانڈر نے سرحد پر تعینات جوانوں کو بتایا کہ امن دشن عناصر کے منصوبوں کو ناکام بنانے کی خاطر سرحد پر مزید چوکسی برتنے کی ضرورت ہے ۔
دویدی نے اوڑی میں گزشتہ دنوں سیکورٹی فورسز کی جانب سے دراندازی کے دوران تین ملی ٹینٹوں کی ہلاکت کو بڑی کامیابی سے تعبیر کرتے ہوئے سیکورٹی فورسز کے کام کاج کو سراہا۔
ناردرن کمانڈر کو اس موقع پر سینئر آفیسران نے بتایا کہ پاکستان کے ساتھ لگنے والی سرحدوں پر تعینات افواج کو جدید خطوط پر استوار کیا گیا ہے جبکہ دراندازی مخالف گرڈ کو بھی مضبوط کیاگیا ہے تاکہ ملک دشمن عناصر کے منصوبوں کو ناکام بنایا جاسکے ۔
اس سے قبل لیفٹیننٹ جنرل اوپندر دویدی کو فوج کے سینئر آفیسران نے سرحدوں کی صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی۔
فوجی کمانڈر کو مخالفین کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کیلئے کئے جانے والے اقدامات کے بارے میں بھی جانکاری فراہم کی گئی۔
ذرائع نے بتایا کہ موصوف فوجی کمانڈر نے اوڑی کے دورے کے دوران فوج کے سینئر آفیسران کے ساتھ گفت وشنید کی اور لائن آف کنٹرول پر قائم مستحکم دراندازی مخالف گرڈ کی سراہنا کی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

شوہر نے مبینہ طور پر بیوی کو ہتھوڑا مار کر ہلاک کردیا

Next Post

بھلیسہ ڈوڈہ کے جنگلاتی علاقے میں دنیا کا سب سے بڑا اور ممکنہ طور پر پرانا دیودار کا درخت موجود

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

بالائی علاقوں میں تازہ برفباری‘ میدانی علاقوں میں بارش
اہم ترین

 آئندہ۲۴سے۴۸ گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کا امکان

2026-09-01
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

واتھورہ میں ٹرک کی زد میں  آکر۱۷ سالہ لڑکا جاں بحق

2026-09-01
جموں اورپنچاب کے سرحدی علاقوں میں ڈرون کی بڑھتی سرگرمیاں فورسز کیلئے چیلنج
اہم ترین

پونچھ میں ایل او سی کے قریب مشتبہ پاکستانی ڈرون کی پرواز

2026-08-30
کشمیر:بارش نہ ہونا درجہ حرارت معمول سے زیادہ ریکارڈ ہونے کی وجہ:ماہر موسمیات
اہم ترین

آئندہ۱۰ روز کے دوران موسم گرم  اور مرطوب رہنے کا امکان: محکمہ موسمیات

2026-08-29
نوجوان کی پولیس تھانے میں موت‘عدالت کی پولیس اہلکار کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت
اہم ترین

دھوکہ دہی اور فراڈ: بی جے پی ضلع اننت کے جنرل سیکریٹری کیخلاف مقدمہ درج

2026-08-29
موقف واضح ہے‘ ریاستی درجہ بحال ہونے تک کانگریس کابینہ میں شامل نہیں ہوگی: طارق کرہ
اہم ترین

موقف واضح ہے‘ ریاستی درجہ بحال ہونے تک کانگریس کابینہ میں شامل نہیں ہوگی: طارق کرہ

2026-08-28
عید الفطر آج منائی جا رہی ہے
اہم ترین

عید میلاد النبی کشمیر بھر میں مذہبی عقیدت کے ساتھ منائی گئی

2026-08-27
جموں و کشمیر میں بڑا ردوبدل‘۸۲پولیس افسران تبدیل
اہم ترین

سونے کے زیورات چوری کے متعدد مقدمات حل، دو افراد گرفتار

2026-08-27
Next Post
بھلیسہ ڈوڈہ کے جنگلاتی علاقے میں دنیا کا سب سے بڑا اور ممکنہ طور پر پرانا دیودار کا درخت موجود

بھلیسہ ڈوڈہ کے جنگلاتی علاقے میں دنیا کا سب سے بڑا اور ممکنہ طور پر پرانا دیودار کا درخت موجود

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.