ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

بھارت کنیڈا کشیدگی:وزارت خارجہ کی بھارتی شہریو کیلئے ایڈوائزری جاری

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-09-21
in مقامی خبریں
A A
’ہر گھر جھنڈ‘:’۱۵؍اگست کو لوگوں کو اپنے گھروں پر ترنگا لہرانے کی تلقین کی جائیگی ‘
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ہائی کورٹ کی ڈل جھیل میں موٹر بوٹس چلانے پر پابندی

گیانیش کمار کو استعفیٰ دینا ہوگا: نائب وزیر اعلیٰ چودھری

نئی دہلی//
بھارت اور کینیڈا کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان بھارتی وزارت خارجہ نے ایک ٹریول ایڈوائزری جاری کی ہے جس میں کینیڈا میں موجود تمام بھارتیوں اور وہاں کے سفر پر غور کرنے والوں سے انتہائی احتیاط برتنے کی اپیل کی گئی ہے۔
کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کی جانب سے خالصتانی کارکن ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کے حوالے سے بھارت پر سنگین الزامات کے بعد دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہو گیا ہے۔
یہ ایڈوائزری بڑھتے ہوئے سیکورٹی خدشات کی وجہ سے جاری کیا گیا ہے، جس میں بھارت مخالف ایجنڈے کی مخالفت کرنے والے بھارتی سفارت کاروں اور بھارتی کمیونٹی کے ارکان کو نشانہ بنانے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ جس کی وجہ سے وزارت خارجہ نے کینیڈا میں رہنے والے بھارتیوں کو انتہائی محتاط رہنے کا مشورہ دیا ہے۔
ایڈوائزری میں کینیڈا میں ایسی جگہوں پر سفر کرنے سے گریز کرنے کا بھی مشورہ دیا گیا ہے جہاں بھارت مخالف واقعات پیش آئے ہیں۔
قابل زکر ہے کہ ذکر ہے کہ اس سے قبل کینیڈا نے اپنے شہریوں کے لیے ٹریول ایڈوائزری جاری کرکے اپنے شہریوں کو مشورہ دیا تھا کہ وہ بھارت کا سفر کرتے ہوئے محتاط رہیں۔ لیکن بعد میں فیکٹ چیکنگ ویب سائٹ نے انکشاف کیا کہ کینیڈا کی یہ کوئی نئی ایڈوائزری نہیں تھی بلکہ پرانی تھی۔
واضح رہے کہ کینیڈا اور بھارت کے درمیان کشیدگی اس وقت شروع ہوئی جب کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے پارلیمنٹ کو بتایا کہ کینیڈا کی سرزمین پر ایک ہمارے شہری کے قتل میں بھارتی حکومت کا ہاتھ ہے۔جس کے بعد بھارتی حکومت نے ٹروڈو کے الزامات کو یکسر مسترد کر دیا لیکن کینیڈا نے بھارتی سفارت کار کو ملک بدر کر دیا۔ جس کی وجہ سے بھارت نے بھی کینیڈا کے سینئر سفارت کار کو۵دن کے اندر ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سانبہ میں دو بین ریاستی منشیات اسمگلروں کو ہیروئن کے ساتھ گرفتار کیا گیا

Next Post

’زراعت معیشت کیلئے سب سے اہم اور حساس شعبہ ہے‘ اِنسانیت کی بقاکیلئے ضروری ‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

کشمیر میں فروری کی ریکارڈ توڑ گرمی
اہم ترین

ہائی کورٹ کی ڈل جھیل میں موٹر بوٹس چلانے پر پابندی

2026-10-16
جموں کشمیر کو بجٹ میں خصوصی پیکیج ملنا چاہئے:چودھری
مقامی خبریں

گیانیش کمار کو استعفیٰ دینا ہوگا: نائب وزیر اعلیٰ چودھری

2026-10-15
ٹی ای ٹی سے متعلق سپریم کورٹ  میں نظرثانی درخواست دائر: ایتو
اہم ترین

’نجی تعلیمی ادارے مخصوص کتاب فروش سے کتابیں خریدنے کی ہدایت نہیں دے سکتا‘

2026-10-15
سوشل میڈیا پر سرکارکی تنقید
اہم ترین

حکومت نے بلدیاتی اداروں کے عارضی ملازمین  کی مستقلی کے لیے قواعد اپنائے

2026-10-15
بالائی علاقوں میں برفباری‘سونمرگ لداخ شاہراہ عارضی طور بن
اہم ترین

وادی کے بالائی علاقوں  میں تازہ برف باری  میدانی علاقوں میں بارش

2026-10-14
جنتر منتر پر احتجاج :’اجازت کے منتظر ہیں‘
اہم ترین

وزیر اعلیٰ کی امتحانات سے آگے بڑھ کر مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیمی نظام کی وکالت

2026-10-11
پونچھ میں لائن آف کنٹرول کے   قریب پانچ بارودی سرنگیں برآمد
اہم ترین

سوپور کے جنگلات سے اسلحہ گولہ بارود اور دھماکہ  خیز مواد کا بڑا ذخیرہ برآمد

2026-10-11
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
اہم ترین

اعلیٰ قیادت سے مبینہ بد سلوکی کانگریس کا جموںاور سرینگر میں احتجاج

2026-10-09
Next Post
’مقبوضہ کشمےر بھارت کا اٹوٹ انگ‘

’زراعت معیشت کیلئے سب سے اہم اور حساس شعبہ ہے‘ اِنسانیت کی بقاکیلئے ضروری ‘

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.