ہفتہ, جولائی 5, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

جی -20 کانفرنس میں مودی کی شبیہ کو چمکانے کے لیے حقیقت پر پردہ ڈالا گیا: کانگریس

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-09-10
in قومی خبریں
A A
’ جدوجہد کے وقت‘آزاد کا ساتھ چھوڑنا بدقسمتی :کانگریس
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

وزیر اعظم مودی کو ترینداد اور ٹوباگو کے اعلیٰ ترین اعزاز سے نوازا جائے گا

کھرگے نے وویکانند کو ان کی برسی پر خراج عقیدت پیش کیا

نئی دہلی//) کانگریس نے کہا ہے کہ دہلی میں جاری جی ۔ 20 کانفرنس کا حقیقت پر پردہ ڈال کر وزیر اعظم نریندر مودی کی شبیہ کو چمکانے کے لیے استعمال کیا گیا ہے اور اس کے لیے ہزاروں کچی آبادیوں کو بے گھر کر دیا گیا ہے ۔
کانگریس کے میڈیا انچارج جے رام رمیش نے ہفتہ کو یہاں جاری ایک بیان میں کہا کہ جی ۔ 20 کا مقصد دنیا کی بڑی معیشتوں کو مثبت اقدامات کے لیے ایک پلیٹ فارم پر لانا ہے ۔ اس کا مقصد عالمی مسائل سے باہمی تعاون سے نمٹنا ہے ۔
مسٹر رمیش نے کہا کہ حکومت کا سارا زور صرف اس بات پر ہے کہ وزیراعظم کی امیج کو کسی بھی طرح چمکانے میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے ۔ G-20 کانفرنس میں دہلی کے لوگوں کی اصل حقیقت کو ظاہر ہونے سے روکنے کے لیے کچی بستیوں کو یا تو ڈھک دیا گیا ہے یا گرا دیا گیا ہے ۔ حکومت کی اس کارروائی کی وجہ سے دہلی کے ہزاروں لوگ بے گھر ہو گئے ہیں اور انہیں بڑی پریشانیوں کا سامنا ہے ۔ یہ کام صرف وزیر اعظم کی شبیہ کو چمکانے کے لیے کیا گیا ہے ۔ اسی طرح آوارہ جانوروں کو دہلی کی سڑکوں سے ہٹانے کے لیے ان کے ساتھ وحشیانہ سلوک کیا جارہا ہے ۔ انہیں پکڑنے کے دوران ان کے ساتھ وحشیانہ اور ناروا سلوک کیا گیا ہے ۔ G-20 کا نعرہ ‘‘ایک زمین، ایک خاندان، ایک مستقبل’’ ہے لیکن مسٹر مودی دراصل ‘‘ایک شخص ، ایک حکومت، ایک سرمایہ دار’’ کے اصول پر یقین رکھتے ہیں۔
کانگریس کے ترجمان نے کہا کہ مسٹر مودی صرف ت فرمان جاری کرنے میں یقین رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سے قبل G-20 کے سربراہی اجلاسوں میں مسٹر مودی بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کو روکنے کے لیے بین الاقوامی برادری کو تلقین کرتے رہتے ہیں۔
نومبر 2014 میں برسبین G20 کے سربراہی اجلاس میں ‘معاشی مجرموں کی محفوظ پناہ گاہوں کو ختم کرنے ‘، ‘منی لانڈرنگ میں ملوث افراد کی نگرانی اور غیر مشروط حوالگی کو یقینی بنانے ‘ کے لیے عالمی تعاون پر زور دیا گیا تھا ۔ انہوں نے ‘بین الاقوامی قوانین اور پیچیدگیوں کے جال کو توڑنے ‘ کی بھی اپیل کی جو بدعنوانوں اور ان کے اعمال کو چھپانے میں مدد کرتی ہے ۔ اسی طرح، 2018 کی کانفرنس میں، انہوں نے ‘مفرور معاشی مجرموں کے خلاف کارروائی اور اثاثوں کی بازیابی’ کے لیے نو نکاتی ایجنڈا پیش کیا تھا۔
کانگریس کے لیڈر نے کہا کہ مسٹر مودی کے کام ایسے نہیں لگتے جیسی وہ تقریر کرتے ہیں، ویسے ان کے کام نظر نہیں آتے اس لئے انکی تقریر پوری طرح سے مضحکہ خیز نظر آتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اعلیٰ سطح کی بدعنوانی اور معاشی جرائم میں ان کی ملی بھگت سب کے سامنے ہے ۔ انہوں نے اپنے قریبی دوست اڈانی کی بندرگاہوں، ہوائی اڈوں، بجلی اور سڑکوں جیسے اہم شعبوں پر اجارہ داری قائم کرنے میں مدد کی ہے ۔ ای ڈی، سی بی آئی اور سیبی ، ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس جیسی مختلف ایجنسیوں نے بھی اڈانی کے غلط کاموں کی تمام تحقیقات کو منظم طریقے سے بند کر دیا ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جنوبی افریقہ نے جی-20 میں شمولیت پر خوشی کا اظہار کیا

Next Post

اب ہندوستان امریکہ اور روس کو خلائی شعبے کی سروسیز فراہم کر رہا ہے : ڈاکٹر جتیندر سنگھ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

پولیس کووزیر اعظم کی جان لینے کی کوشش کا دھمکی آمیز پیغام موصول
قومی خبریں

وزیر اعظم مودی کو ترینداد اور ٹوباگو کے اعلیٰ ترین اعزاز سے نوازا جائے گا

2025-07-05
بی جے پی حکومت کی انارکی کا متحد ہوکر منہ توڑ جواب دیں گے:کھڑگے
قومی خبریں

کھرگے نے وویکانند کو ان کی برسی پر خراج عقیدت پیش کیا

2025-07-05
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
قومی خبریں

سپریم کورٹ نے نِیٹ-یو جی 2025 کے نتائج کو چیلنج کرنے والی عرضی کو خارج کر دیا

2025-07-05
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

بہار میں حق رائے دہی کو چوٹ پہنچانے کے لیے سازشی اقدامات کیے جا رہے ہیں: کانگریس

2025-07-04
بی جے پی کے لوگ اگر میرے خلاف بولیں گے تو انہیں پارٹی میں اونچا مقام ملے گا : نتیش
قومی خبریں

نتیش نے گنگا ندی کی بڑھتی آبی سطح کا معائنہ کیا

2025-07-04
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
قومی خبریں

سپریم کورٹ میں شیوسینا انتخابی نشان کے تنازعہ کی سماعت 14 جولائی کو

2025-07-03
ایل جی سکسینہ عام آدمی پارٹی کے لیڈروں کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے
قومی خبریں

بی جے پی نے لوگوں کو پریشان کرنے کا کوئی موقع نہیں چھوڑا: اے اے پی

2025-07-03
جموں و کشمیر کا ریاستی درجہ بحال کرنے کے لئے دباوڈالیں گے: راہل گاندھی
قومی خبریں

غیر ملکی انحصار کی وجہ سے کسانوں کی کمر جھکتی جارہی ہے : راہل

2025-07-03
Next Post
ایک طویل عرصے بعد جے کے اے ایس افسران آئی اے ایس میں شامل:ڈاکٹر جتندر

اب ہندوستان امریکہ اور روس کو خلائی شعبے کی سروسیز فراہم کر رہا ہے : ڈاکٹر جتیندر سنگھ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.