اتوار, مئی 11, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

’تعلیم ذہن کو بیدار کرتی ہے:یہ جمود پر سوال اٹھانے کی صلاحیت فراہم کرتی ہے : سنہا 

’یونیورسٹیاںوکست بھارت کے نظریہ کو عملانے میں اپنا حصہ ڈالیں‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-08-20
in اہم ترین
A A
’زیرو ویسٹ یاترا ہمارا عزم ‘:ایل جی کا امر ناتھ یاترا کیلئے دیہی ترقی کے محکمے کے اختراعی اقدامات کا آغاز

Sinha

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

جموں صوبے میں پاکستانی شیلنگ سے سینئر افسر سمیت ۵ لوگوں کی موت

وزیر اعظم مودی کی اعلی مسلح افواج کی قیادت کے ساتھ میٹنگ راج ناتھ اور ڈوبھال بھی شریک

کٹرا//
لیفٹیننٹ گورنر ‘منوج سنہا نے آج ماتریکا آڈیٹوریم میں شری ماتا ویشنو دیوی یونیورسٹی (ایس ایم وی ڈی یو) کے۲۰ویں یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب کیا۔
اس تقریب میں لیفٹیننٹ گورنر نے۷۰کروڑ روپے کے بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا۔
اپنے خطاب میں، لیفٹیننٹ گورنر نے شری ماتا ویشنو دیوی یونیورسٹی کے طلباء ، فیکلٹی اور عملے کے ارکان کو مبارکباد دی اور تعلیمی شعبے میں یونیورسٹی کے نمایاں تعاون کی ستائش کی۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا،’’پچھلی دو دہائیوں میں‘شری ماتا ویشنو دیوی یونیورسٹی نے طلباء کی پرورش کی ہے، ملک کی علمی معیشت کی بڑی امتیاز کے ساتھ خدمت کی ہے اور نوجوان نسل کو بااختیار بنانے کی خواہش رکھتی ہے‘‘۔
سنہا نے کہا’’تعلیم ذہن کو بیدار کرتی ہے۔ یہ جمود پر سوال اٹھانے کی صلاحیت فراہم کرتی ہے اور سوالات ترقی کے بیج بوتے ہیں‘‘۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہماری یونیورسٹیوں اور تدریسی برادری کی ذمہ داری ہے کہ وہ روشن خیال شہریوں کو تحقیق، استفسار، تخلیقی صلاحیتوں، اختراعات کے ذریعے تیار کریں اور ’وکست بھارت‘ کے وڑن کو عملی جامہ پہنانے میں اپنا حصہ ڈالیں۔
اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر نے نئی ٹیکنالوجیز کے ابھرنے اور معاشرے پر اس کے اثرات کے بارے میں بات کی۔
ان کاکہنا تھا’’مصنوعی ذہانت کے جدید آلات اور نئی ٹیکنالوجیز کی دستیابی سے سماجی مساوات آئی ہے۔ یہ ایک بہتر دنیا کے لیے ہمارے علم کو جمع کرنے، اس پر کارروائی کرنے اور استعمال کرنے کے طریقے کو بدل رہا ہے۔ یہ تبدیلی ہر فرد کو ترقی اور خوشحالی کے وسیع مواقع فراہم کرتی ہے‘‘۔
لیفٹیننٹ گورنر نے یونیوسٹیوں کو مشورہ دیا کہ وہ تبدیلیوں کے مطابق ڈھالنے کے لئے خود کو دوبارہ ترتیب دیں ، اِصلاح کریں اور خود کو ایڈ جسٹ کریں ۔ اُنہوں نے کہا کہ اَب وقت آگیا ہے کہ ہم یہ سمجھ لیں کہ سیکھنے کا روایتی عمل اور تعلیم جسے ہم کئی دہائیوں سے جانتے ہیں مستقبل میں مزید موجود نہیں رہے گا۔
سنہا نے مزید کہا کہ ٹیکنالوجی سے چلنے والی دُنیا میں ، تعلیم میں دوبارہ ترتیب دینے طلباء کو روایتی تعلیمی مواد ، نظم و ضبط سے آزاد کیا جائے گا اور اُنہیں ہنر اور قابلیت کے ساتھ تربیت دی جائے گی تاکہ وہ مستقبل میں کامیاب ہوسکیں۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ آج گلوبل نارتھ اور گلوبل سائوتھ کے سائنسدان ، ماہرین تعلیم اور مفکرین تعلیم اور اس کے مقاصد کی نئی تعریف اور تشریح کر رہے ہیں۔ اُنہوں نے اعلیٰ تعلیمی اِداروں اور یونیورسٹیوں سے کہا کہ وہ عالمی عمدگی اور مسابقتی فائدہ حاصل کرنے کا مقصد بنائیں۔
ایل جی نے کہا کہ ہم حیرتوں کی دُنیا میں جی رہے ہیں جہاں زندگی کا واحد مستقل تبدیلی ہے۔ لیکن سب سے بڑا چیلنج طلباء کو ایسی ملازمتوںکے لئے تیار کرنا ہے جو ابھی تک موجود نہیں ہیں ۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ ہمیں انہیں ایسی مہارتیں اور ہنر فراہم کرنے کی ضرورت ہے جو متعلقہ رہیں اور تبدیلی کی بڑھتی ہوئی رفتار کی تکمیل کریں۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ جو ہم ایک زرعی معاشرے کے طور پر پیدا کر رہے تھے، اس سے اَب علمی معاشرے کی طرف ایک ٹیکٹانِک تبدیلی آئی ہے۔
سنہا نے کہا کہ خام مال سے علمی مصنوعات تک کا سفر غیر معمولی رہا ہے ۔اُنہوں نے مزید کہا کہ اختراعیت اور تحقیق اَب یونیورسٹیوں کی روح اور لازمی ستون بن جائے گی۔
لیفٹیننٹ گورنر نے قومی تعلیمی پالیسی۰۲۲۰ء کی نمایاں خصوصیات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ وزیرا عظم کی رہنمائی میں ترقی پسند تعلیمی پالیسی بنیادی علم، قابل اطلاق مہارت، تنقیدی سوچ، تعاون، قیادت، تخلیقی صلاحیتوں، اختراعیت، تاحیات سیکھنے اور کیریئر کی مہارتوں کے ساتھ ساتھ سماجی اور ثقافتی مہارت کے وسیع اِمکانات کو کھولنے کی کلید پیش کرتی ہے۔
ایل جی نے صنعت اور تعلیمی تعلقات پر بھی زور دیا۔ اُنہوں نے کہا کہ اَگلے پانچ برسوں میں مینوفیکچرنگ آٹو میشن کی طرف بڑھے گی جس کا مطلب ہے کہ اختراعیت اور ڈیجیٹل تبدیلی اہم کردار اَدا کرے گی۔
سنہا نے کہا کہ ہندوستان نے پہلے ہی ۱۲ شناخت شدہ چمپئن شعبوں کیلئے ایکشن پلان تیار کیا ہے جس میں آئی ٹی، آئی ٹی ای ایس، سیاحت، قانونی خدمات، مواصلاتی خدمات، ماحولیات اور تعلیم کا شعبہ شامل ہے۔ مجھے یقین ہے کہ۲۰۳۰ تک ہندوستان منفرد اُبھرتی ہوئی سروسز مارکیٹ اور عالمی مینوفیکچرنگ کا مرکز بن جائے گا۔
لیفٹیننٹ گورنر نے اَپنے ڈگری پروگرام سے طلباء کو مستقبل میں ملازمتوں کے لئے تیار کرنے کے لئے جموں یونیورسٹی کی منفرد کوشش کا بھی اِشتراک کیا ۔اُنہوں نے مزید کہا کہ اِس طرح کی اِصلاحات طلباء کو اَپنے کیرئیر کے راستوں کی ملکیت لینے اور اَپنے کیرئیر میں اَپنی مرضی کے مطابق تبدیلیاں کرنے کے لئے بااِختیار بنائیں گی ، بجائیاس کے ان پر عائد تبدیلیوں پر ردِّعمل کا اِنتظار کریں۔
اِس موقعہ پر لیفٹیننٹ گورنر نے مختلف مقابلوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء کو مُبارک باد دی۔
ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بنگلو ر میںجی۲۰ڈیجیٹل اکانومی وزرا کے اجلاس سے وزیر اعظم کا خطاب

Next Post

لداخ:فوج کا سڑک حادثے میں جان بحق ہونے والے فوجی جوانوں کو خراج عقیدت

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

جموں صوبے میں پاکستانی شیلنگ سے سینئر افسر سمیت ۵ لوگوں کی موت
اہم ترین

جموں صوبے میں پاکستانی شیلنگ سے سینئر افسر سمیت ۵ لوگوں کی موت

2025-05-10
وزیر اعظم مودی کی اعلی مسلح افواج کی قیادت کے ساتھ میٹنگ راج ناتھ اور ڈوبھال بھی شریک
اہم ترین

وزیر اعظم مودی کی اعلی مسلح افواج کی قیادت کے ساتھ میٹنگ راج ناتھ اور ڈوبھال بھی شریک

2025-05-10
’سرینگر ہوائی اڈے پر معمول کا رش پنڈتوں کا اخراج کا دعویٰ صحیح نہیں ‘
اہم ترین

سرینگر‘جموں سمیت۲۴ہوائی اڈے۱۵مئی تک بند رہیں گے 

2025-05-10
بھارت نے چین کے ساتھ سرحدی تنازع میں تیسرے فریق کا رول مسترد کیا
اہم ترین

’پاکستان کی اشتعال انگیزیاں جاری ‘

2025-05-10
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
اہم ترین

ہند پاک کشیدگی:امریکہ مداخلت نہیں کرے گا :وینس

2025-05-10
پاکستان کشیدگی کو کم کرنے پر توجہ دے :وزیر اعلیٰ
اہم ترین

پاکستان کشیدگی کو کم کرنے پر توجہ دے‘ورنہ اسی کو نقصان ہو گا :وزیر اعلیٰ

2025-05-10
جموں میں دھماکوں کی آوازوں سے خوف و ہراس، فضاء میں مشتبہ سرگرمیاں
اہم ترین

جموں میں دھماکوں کی آوازوں سے خوف و ہراس، فضاء میں مشتبہ سرگرمیاں

2025-05-10
بی ایس ایف نے بچے کو پاکستان رینجرز کو سونپ دیا
اہم ترین

سانبہ میں دراندازی کی کوشش ناکام‘سات دہشت گرد ہلاک:بی ایس ایف

2025-05-10
Next Post
لداخ:فوج کا سڑک حادثے میں جان بحق ہونے والے فوجی جوانوں کو خراج عقیدت

لداخ:فوج کا سڑک حادثے میں جان بحق ہونے والے فوجی جوانوں کو خراج عقیدت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.