سرینگر//
جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع کے ایک بازار میں ایک نابالغ لڑکی کو اس وقت اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جب ایک خود ساختہ فقیر نے اسے مبینہ طور پر سگریٹ پینے کا مشورہ دیا ہے۔
ایک مقامی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سنگو نربل کی ایک لڑکی (نام ظاہر نہیں کیا گیا) کو بے ہوشی کی حالت میں اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔
ذرائع نے بتایا ’’نابالغ لڑکی کی ماں دعویٰ کر رہی ہے کہ اسے (نابالغ لڑکی) نیوا مارکیٹ میں ایک خود ساختہ فقیر نے سگریٹ پھونکنے پر مجبور کیا۔وہ اس وقت ڈسٹرکٹ ہسپتال پلوامہ میں زیر علاج ہے‘‘۔
ملزم کی شناخت عبدالرشید تیلی ولد مرحوم غلام احمد تیلی کے طور پر کرتے ہوئی ہے جو کہ اس وقت نیا مارکیٹ میں کرائے کے کمرے میں زادورہ کا رہائشی ہے، ایک پولیس اہلکار نے خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ ملزم محلے میں ’پیر بابا‘ کے نام سے مشہور ہے اور درزی کا کام کرتا ہے۔
پولیس اہلکار نے مزید کہا’’ہم نے متعلقہ دفعات کے تحت ملزمان کے خلاف مناسب کارروائی کیلئے مقدمہ درج کر لیا ہے۔‘‘