پیر, مئی 12, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

نوح اوراس کے اطراف میں تمام متاثرین کی انسانیت کی بنیادپر مددکی جائے , رضاکاروں کومولانا ارشدمدنی کی ہدایت

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-08-10
in قومی خبریں
A A
ہر شہری کو اپنا مذہب منتخب کرنے کا حق: جماعت
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

وزیر خارجہ نے برطانوی وزیر خارجہ کے ساتھ ‘آپریشن سندور’ پر تبادلہ خیال کیا

پنجاب حکومت ڈرون حملے روکنے کے لیے اینٹی ڈرون سسٹم تعینات کرے گی: کیجریوال

نئی دہلی//جمعیۃعلماء ہند کے مولانا ارشدمدنی کی ہدایت پر مولانا محمد ہارون صدرجمعیۃعلماء متحدہ پنجاب اورمولانا محمد راشدقاسمی جنرل سکریٹری جمعیۃعلماء راجستھان کی سربراہی میں جمعیۃعلماء ہند کاایک وفدنوح اوراس کے اطراف میں متاثرہ علاقوں کے دورہ پر ہے ، وفدایک طرف جہاں فسادمیں ہوئے نقصانات اوروہاں کے موجودہ حالات کا جائزہ لے رہا ہے وہیں دوسری طرف ریاستی سرکارکے حکم پر مسمارکئے گئے مکانوں اوردوکانوں اوراس سے ہونے والے نقصانات کاجائزہ بھی لے رہاہے ۔
وفدکے مطابق اس علاقہ میں شرپسند عناصرکے ذریعہ مجموعی طورپر 14مسجدوں پر حملے کئے گئے جن میں سے ایک مسجد کوتوپوری طرح جلادیا گیا جبکہ 13مسجدوں کوجزوی طورپر نقصان پہنچایاگیاہے ، صدرمحتر م کی ہدایت کے مطابق یہ وفدبیک وقت کئی پہلوؤں سے صورتحال کا جائزہ لے رہاہے ،جلائی گئی عبادت گاہوں، درگاہوں، مکانوں اوردوکانوں کی مکمل رپورٹ تیارکی جارہی ہے دوسری طرف جن گھروں اوردوکانوں کو ریاستی سرکارکے حکم سے بلڈوزرکے ذریعہ گرایا گیا ہے ان کی فہرست بھی تیارکی جارہی ہے ۔
ریلیز کے مطابق اس ظالمانہ کارروائی سے ہونے والے نقصانات کے معاوضہ اوربازآبادکاری کے لئے جمعیۃعلماء ہند پنجاب وہریانہ ہائی کورٹ میں بھی قانونی چارہ جوئی کرنے جارہی ہے ، اس کے علاوہ جمعیۃعلماء ہند ان ضرورتمندافراداورغریب مزدوروں کو عبوری مالی مددبھی فراہم کررہی ہے جن کی روزی روٹی کا سردست کوئی سہارانہیں رہ گیا ہے ایسے لوگ میوات کے مختلف علاقے میں رہتے ہیں اوران کی باضابطہ فہرست سازی کاکام جاری ہے ، امدادی اورفلاحی کاموں میں جمعیۃعلماء ہند کے رضاکاراورکارکن پوری تندہی سے لگے ہوئے ہیں دورے کے دوران وفدنے بڈکلی چوک کا بھی دورہ کیا جہاں انتطامیہ نے دوکانوں کے ساتھ سڑکوں کے کنارے لگائے گئے غریب لوگوں کے اسٹالوں کو بھی زمین بوس کردیا گیا ہے ، بعدازاں وفدنے سوہناکادورہ کیاجہاں جامع مسجد کو شدید نقصان پہنچاہے ، سوہناکی تیسری مسجد لکڑشاہ پر بھی شرپسندوں نے حملہ کرکے آگ لگادی تھی اس وقت مسجدمیں شرپسندوں سے بچنے کے لئے کئی لوگوں نے پناہ لے رکھی تھی جن میں بچے بھی شامل تھے ، لیکن عین موقع پر علاقے کے سکھ بھائیوں نے نہ صرف انہیں بچالیا بلکہ ان کو دیکھتے ہی تمام شرپسندعناصروہاں سے بھاگ کھڑے ہوئے وفدنے نوح میں واقع درگاہ نہلادکابھی دورہ کیا جو گزشتہ سال کی طرح ایک بارپھر شرپسندوں کے ذریعہ شہید کی جاچکی ہے ، وفدنے کھڈکھڑی پل کے قریب جلائی گئی دوکانوں کا بھی معائنہ کیا جوجل کر راکھ کا ڈھیربن چکی ہیں دوسری طرف ناجائز قبضہ کی آڑمیں نوح میں واقع ہریانہ ٹائلس کو بھی بلڈوزرکے ذریعہ گرادیا گیا ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بھارت چھوڑو تحریک، کاکوری ٹرین کارروائی کے مجاہدوں کو لیڈروں کا خراج تحسین عقیدت

Next Post

راہل کا ‘فلائنگ کس’ خواتین کی توہین ہے : اسمرتی ایرانی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

چین کے ساتھ تعلقات معمول پر نہیں ہیں :وزیر خارجہ
قومی خبریں

وزیر خارجہ نے برطانوی وزیر خارجہ کے ساتھ ‘آپریشن سندور’ پر تبادلہ خیال کیا

2025-05-10
دہلی وزیر اعلیٰ گرفتار۔۔۔گرفتاری سے قبل ای ڈی کی شراب پالیسی گھوٹالے میںکیجری وال سے پوچھ تاچھ
قومی خبریں

پنجاب حکومت ڈرون حملے روکنے کے لیے اینٹی ڈرون سسٹم تعینات کرے گی: کیجریوال

2025-05-10
سرحد پار سے دہشت گردی ایک عالمی چیلنج بن گئی ہے : لوک سبھا اسپیکر
قومی خبریں

ہمیں اپنی فوج کی بہادری، ہمت اور وژن پر فخر: لوک سبھا اسپیکر

2025-05-10
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

پورا ملک سندور آپریشن کی حمایت میں فوج کے ساتھ کھڑا ہے : کانگریس

2025-05-10
’ آئین میں درج نظریات نے ملک کی رہنمائی کی‘
قومی خبریں

مودی نے صدر مرمو سے ملاقات کرکے آپریشن سندور کے بارے میں جانکاری دی

2025-05-08
قومی خبریں

ہمیں ہندوستانی فوج پر فخر ہے : کیجریوال

2025-05-08
قومی خبریں

اسٹاک مارکیٹ میں تیزی

2025-05-08
قومی خبریں

مودی نے خلائی ٹیکنالوجی کے شعبے میں بین الاقوامی تعاون پر زور

2025-05-08
Next Post
اسمرتی ایرانی کی بیٹی کے ریسٹورنٹ کو جاری کیے گئے لائسنس کی جانچ ہونی چاہیے : ترنمول

راہل کا ‘فلائنگ کس’ خواتین کی توہین ہے : اسمرتی ایرانی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.