ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

بشیر احمد:اپنی زرعی اراضی پر سبزیاں اگاکر دوسروں کو بھی روزگار فراہم کرنے والا کاشتکار

’جس کے پاس کچھ ایک کنال زرعی زمین ہی کیوں نہ ہو وہ نہ صرف خود بلکہ دوسروں کو بھی روز گار فراہم کر سکتا ہے‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-08-09
in مقامی خبریں
A A
بشیر احمد:اپنی زرعی اراضی پر سبزیاں اگاکر دوسروں کو بھی روزگار فراہم کرنے والا کاشتکار

SRINAGAR, AUG 8 (UNI):- Bumper crop of tomato ready in the fields of Maloora Shaltang in Srinagar on Tuesday. UNI PHOTO-39U

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ہائی کورٹ کی ڈل جھیل میں موٹر بوٹس چلانے پر پابندی

گیانیش کمار کو استعفیٰ دینا ہوگا: نائب وزیر اعلیٰ چودھری

سرینگر//
جس کے پاس زرعی زمین ہے‘ خواہ چار کنال ہی کیوں نہ ہو، اس کو روزگار کیلئے سرگرداں ہونے کی ضرورت نہیں ہے بلکہ وہ دوسروں کو روز گار فراہم کرسکتا ہے ۔
یہ باتیں سرینگر کے مضافاتی علاقہ مالورہ شالہ ٹینگ سے تعلق رکھنے والے کاشتکار بشیر احمد کی ہیں جو گذشتہ بیس برسوں سے اپنی زرعی اراضی پر مختلف قسموں کی سبزیاں اگا کر نہ صرف اچھی کمائی کر رہا ہے بلکہ کئی لوگوں کو بھی روز گار فراہم کر رہا ہے ۔
احمد نے یو این آئی کے ساتھ اپنی گفتگو میں کہا’’جس کے پاس زمین ہے ، چار کنال، پانچ کنال، اس کو روزگار ڈھونڈنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے بلکہ وہ دوسروں کو روزگار دے سکتا ہے ‘‘۔
کاشتکار کا کہنا تھا’’ایگریکلچر سیکٹر میں روز گار حاصل کرنے کی کافی گنجائش موجود ہے اور زرعی اراضی پر مختلف قسموں کی سبزیاں اگا کر اچھی کمائی کی جا سکتی ہے‘‘۔انہوںنے کہا کہ ہمارے علاقے کے تمام کنبے سبزی اگانے کے کام کے ساتھ وابستہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ امسال خراب موسمی صورتحال کی وجہ سے پیداوار میں کمی واقع ہوئی۔لیکن ان کا ساتھ ہی کہنا’’لیکن امسال مارکیٹ بہت اچھا تھا اور سبزیوں کی ریٹ کافی اچھی رہی‘‘۔
احمد نے کہا ’’ جولائی سے اکتوبر تک ہمارے علاقے سے مختلف قسم کی سبزیوں سے لدے۵سے ۶ٹرک روزانہ منڈیوں کی طرف روانہ ہوتے ہیں‘‘۔انہوں نے کہا کہ امسال ٹماٹر کی فی کلو ریٹ اوسطاً۸۰روپے رہی جو کبھی ہم صرف ۲روپے میں ہی بیچتے تھے‘‘۔انہوں نے کہا کہ آج کے دور میں جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے کاشتکاری کی جاتی ہے جس سے پیدوار میں بھی اضافہ ہو رہا ہے اور محنت بھی کم ہے ۔
کاشتکار کا کہنا تھا’’میں نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے صرف ۸مرلہ اراضی پر مولی، کھیرے وغیرہ لگائے جس کی مجھے کافی اچھی آمدنی ہوئی‘میں نے ڈیڑھ لاکھ رویے میں کھیرے ہی بیچے ‘‘۔انہوں نے کہا کہ آج جدید مشینوں کی مدد سے ہر کام کا جا تا ہے لہذا ہمارے نوجوانوں کو بھی اس کے ساتھ وابستہ ہونے میں کوئی عار محسوس نہیں کرنی چاہئے ۔
احمد نے کہا کہ حکومت ہماری مدد کر رہی ہے لیکن اس سلسلے میں جانکاری مہم چلانے کی اشد ضرورت ہے ۔
کاشتکار نے کہا کہ جو سبزیاں جولائی سے اکتوبر تک یہاں اگائی جاتی ہیں وہ شدید گرمی کی وجہ سے ملک کے باقی میں حصوں میں اس وقت نہیں اگائی جاتی ہیں جس کی وجہ سے ان سبزیوں کا مارکیٹ اچھا رہتا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ میں نے بیس سال قبل یہ کام شروع کیا اور آج میں اس میں اچھی مہارت رکھتا ہوں اور اچھی کمائی کر رہا ہوں۔
احمد نے کہا کہ اس میں تجربہ ہونا بھی ضروری ہے ۔انہوں نے کہا کہ کاشتکار کو یہ معلوم ہونا چاہئے کہ کب کون سی سبزی لگانی ہے اور اگر سبزی کو کوئی بیماری لگ جائے تو کیا کرنا ہے ۔
کاشتکار نے کہا کہ متعلقہ حکام کو چاہئے کہ وہ اس ضمن میں کاشتکاروں کو ضروری جانکاری فراہم کرنے کے لئے مہمیں چلائیں۔انہوں نے کہا کہ کاشتکاروں کو اس کے متعلق بہت کم جانکاری ہے اگر ان کو سمجھایا جائے گا تو یہ شعبہ مزید وسیع ہوسکتا ہے جس سے بے شمار لوگوں کو روزگار بھی مل سکے گا۔
احمد کا کہنا تھا کہ وادی میں سبزیوں کے مارکیٹ کی کوئی کمی نہیں ہے بلکہ مانگ ہر گذرتے دن کے ساتھ بڑھ رہی ہے کیونکہ لوگ تازہ سبزیاں کھانا ہی پسند کرتے ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

موسمیاتی تبدیلیوں کا اثر

Next Post

پولیس نے قطر سے آنے والے کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

کشمیر میں فروری کی ریکارڈ توڑ گرمی
اہم ترین

ہائی کورٹ کی ڈل جھیل میں موٹر بوٹس چلانے پر پابندی

2026-10-16
جموں کشمیر کو بجٹ میں خصوصی پیکیج ملنا چاہئے:چودھری
مقامی خبریں

گیانیش کمار کو استعفیٰ دینا ہوگا: نائب وزیر اعلیٰ چودھری

2026-10-15
ٹی ای ٹی سے متعلق سپریم کورٹ  میں نظرثانی درخواست دائر: ایتو
اہم ترین

’نجی تعلیمی ادارے مخصوص کتاب فروش سے کتابیں خریدنے کی ہدایت نہیں دے سکتا‘

2026-10-15
سوشل میڈیا پر سرکارکی تنقید
اہم ترین

حکومت نے بلدیاتی اداروں کے عارضی ملازمین  کی مستقلی کے لیے قواعد اپنائے

2026-10-15
بالائی علاقوں میں برفباری‘سونمرگ لداخ شاہراہ عارضی طور بن
اہم ترین

وادی کے بالائی علاقوں  میں تازہ برف باری  میدانی علاقوں میں بارش

2026-10-14
جنتر منتر پر احتجاج :’اجازت کے منتظر ہیں‘
اہم ترین

وزیر اعلیٰ کی امتحانات سے آگے بڑھ کر مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیمی نظام کی وکالت

2026-10-11
پونچھ میں لائن آف کنٹرول کے   قریب پانچ بارودی سرنگیں برآمد
اہم ترین

سوپور کے جنگلات سے اسلحہ گولہ بارود اور دھماکہ  خیز مواد کا بڑا ذخیرہ برآمد

2026-10-11
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
اہم ترین

اعلیٰ قیادت سے مبینہ بد سلوکی کانگریس کا جموںاور سرینگر میں احتجاج

2026-10-09
Next Post
شوپیاں گرینیڈ حملے میں ملوث تین افراد گرفتار، اسلحہ بر آمد:پولیس

پولیس نے قطر سے آنے والے کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کیا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.