جمعرات, جون 4, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

راہل کی رکنیت جس تیزی سے ختم کی گئی، اسی رفتار سے بحال کیا جانا چاہئے : کانگریس

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-08-05
in قومی خبریں
A A
’ جدوجہد کے وقت‘آزاد کا ساتھ چھوڑنا بدقسمتی :کانگریس
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مودی نے ڈنمارک کی وزیر اعظم فریڈرکسن کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی

دھرمیندر پردھان کو بچانے کی وجہ بتائیں مودی: کانگریس

نئی دہلی// مودی سرنیم معاملے میں سپریم کورٹ کے فیصلے سے پرجوش کانگریس نے آج کہا کہ لوک سبھا میں پارٹی لیڈر راہل گاندھی کی رکنیت کو اسی رفتار سے بحال کیا جانا چاہئے جس طرح اسے منسوخ کیا گیا تھا اور ان کے لیڈر کو حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ایوان میں بولنے کا موقع ملناچاہئے ۔
کانگریس ہیڈکوارٹر میں منعقد ایک پریس کانفرنس میں مسٹر گاندھی نے ہتک عزت کیس میں اپنی سزا پر روک لگانے کے سپریم کورٹ کے فیصلے کو ‘سچائی کی جیت’ قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ آج نہیں تو کل سچ کی جیت ہوگی۔ میں اپنا مقصد جانتا ہوں، میں جانتا ہوں کہ مجھے کیا کرنا ہے ۔ میری سوچ صاف ہے ، میرے کام کے حوالے سے میرے ذہن میں سب کچھ واضح ہے ۔ ہر اس شخص کا شکریہ جنہوں نے ہماری مدد کی اور عوام کی طرف سے جو محبت اور حمایت دکھائی دی ان سبھی کا شکریہ۔
مسٹر کھڑگے نے پریس کانفرنس میں کہاکہ ‘‘آج کا دن بہت خوشی کا دن ہے ۔ جمہوریت جیت گئی، آئین جیت گیا۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتا ہوں۔ یہ کانگریس پارٹی کی نہیں بلکہ پورے ہندوستان اور جمہوریت کی جیت ہے ۔ یہ ہندوستان کے عوام کی جیت ہے ۔ راہل گاندھی جی نے سچائی اور ملک کے مفاد کے لیے کنیا کماری سے کشمیر تک 4000 کلومیٹر سے زیادہ پیدل چل کر زندگی کے تمام شعبوں کے لوگوں سے ملاقات کی ہے ، ان کے آشیرواد ہمارے ساتھ ہیں۔ راہل گاندھی کو نااہل قرار دینے میں صرف 24 گھنٹے لگے ، اب دیکھتے ہیں کہ وہ انہیں کب بحال کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ عوام کی جیت ہے ، ووٹرز کی جیت ہے ۔ یہ وایناڈ کے لوگوں کی جیت ہے ۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ راہل گاندھی جن کی پارلیمنٹ کی رکنیت فوری طور پر ختم کر دی گئی تھی، اب دیکھنا یہ ہے کہ سپریم کورٹ کے حکم کے بعد انہیں بحال کرنے میں کتنا وقت لگتا ہے ۔ بہت انتظار کیا ہے ، تھوڑا اور کریں گے ۔ شاید مودی حکومت کو یہ احساس ہو گیا ہو گا کہ انہوں نے جو کیا ہے وہ غلط تھا اور انہیں یہ نہیں کرنا چاہیے تھا۔
لوک سبھا میں کانگریس کے لیڈر ادھیر رنجن چودھری نے کہاکہ ‘‘جس لمحے ہم نے سنا کہ راہل گاندھی جی کو سپریم کورٹ سے راحت ملی ہے ، ہمارے درمیان خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ یہ خبر سنتے ہی ہم ایوان میں چیئرمین کے پاس گئے اور ان سے کہا کہ راہل گاندھی پر عائد پابندیاں ہٹائیں اور انہیں جلد از جلد ایوان میں بلائیں۔ ایوان میں مسٹر گاندھی کی غیر موجودگی محسوس کی گئی ہے ۔ یہ سب کے لیے افسوسناک صورتحال تھی جب مسٹر گاندھی کو عدالتی حکم کے بعد ایوان میں آنے سے روک دیا گیا تھا۔ یہ انتہائی افسوسناک صورتحال تھی جب مسٹر گاندھی کی رکنیت ختم کر دی گئی اور ان کا گھر بھی فوراً خالی کرایا گیا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ہندوستان، لاطینی، کیریبین ممالک کو ایک آواز میں بولنے کی ضرورت ہے : میناکشی لیکھی

Next Post

ٹائٹلر کو سکھ مخالف فسادات کیس میں پیشگی ضمانت مل گئی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

قصوروا روں کو بخشا نہیں جائیگا ‘دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی:مودی
قومی خبریں

مودی نے ڈنمارک کی وزیر اعظم فریڈرکسن کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی

2026-06-04
وقف ترمیمی قانون پر عدالت عظمی کا حکم اپوزیشن پارٹیوں کی جیت ہے : کانگریس
قومی خبریں

دھرمیندر پردھان کو بچانے کی وجہ بتائیں مودی: کانگریس

2026-06-04
خواتین بل پر صدر کے دستخط :ناری شکتی وندن ادھینیم ہندوستان میں قانون بن گیا
قومی خبریں

صدرجمہوریہ، وزیر اعظم، وزیر اعلیٰ سمیت تمام اہم رہنماؤں نے مالویہ نگرآتش زدگی سانحہ پر گہرے دکھ کا اظہار کیا

2026-06-04
بی جے پی پنڈتوں کے درد کی ذمہ داری سے نہیں بچ سکتی: کانگریس
اہم ترین

 کانگریس کا مہنگائی بے روزگاری اور  پرچہ لیک ہونے کے خلاف احتجاج

2026-06-04
نائب صدر کے دورے سے قبل فول پروف سکیورٹی انتظامات
قومی خبریں

ہندوستان اور جنوبی افریقہ نے دوطرفہ رشتوں کو اور مضوط بنانے کے عزم کا اظہارکیا

2026-06-03
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

مغربی ایشیا کے بحران اور تیل کی قیمتوں پر مودی کی خاموشی نامناسب: کانگریس

2026-06-03
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
قومی خبریں

سپریم کورٹ میں مقررکیئے گئے پانچ ججوں نے عہدے کا حلف لیا

2026-06-03
’بھارت دہشت گردی کیخلاف موقف پر ثابت قدم‘
قومی خبریں

وزیراعظم نے چھ سال مکمل ہونے پر پی ایم سواندھی یوجنا کو سراہا

2026-06-02
Next Post
دہلی ہائی کورٹ نے سبرامنیم سوامی کو اپنی سرکاری رہائش گاہ خالی کرنے کا حکم دیا

ٹائٹلر کو سکھ مخالف فسادات کیس میں پیشگی ضمانت مل گئی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.