بدھ, جولائی 9, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

اس عشق نے نکما کردیا…

ہارون رشید شاہ by ہارون رشید شاہ
2023-08-05
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سکینہ جی کا تجربہ !

اب پڑ ھائی میں بھی ہائبرڈ ماڈل

عشق اندھا کردیتا ہے…اتنا کہ پھر کچھ بھی نہیں دکھائی دیتا ہے… اپنے عاشق اور معشوقہ کے علاوہ…کوئی خامی ‘ کوئی نقص کچھ دکھائی نہیں دیتا ہے …ہم مانتے ہیں کہ پاکستانیوں … عام پاکستانیوں کو بھی عشق ہو اہے … پہلی بار ہم دیکھ رہے ہیں کہ پاکستانیوں کو بہ حیثیت قوم کسی ایک سے عشق ہوا ہے… اتنا عشق کہ اللہ میاں کی قسم یہ قوم اس عشق میں اندھی ہو گئی ہے…اتنی اندھی کہ اسے خان صاحب… عمران خاں صاحب کی کوئی خامی ‘ کوئی نقص دکھائی نہیں دے رہی ہے… آپ ثبوت بھی دکھائے ‘ آپ ثابت بھی کیجئے کہ خان صاحب نے محض اقتدار کیلئے‘ اقتدار کو دوام بخشنے کیلئے اپنے ملک کا بیڑا غرق کردیا تھا … کوئی آپ کی بات پر بھروسہ کرنے کیلئے تیار نہیںہوگا… خان صاحب کے دور حکومت میں عام پاکستانی پس گئے ‘ مہنگائی نے ان کی کمر توڑ ڈالی … بے روز گاری نے ان کا جینا محال کردیا … خان صاحب کی انا کی وجہ سے پاکستان کو عالمی تنہائی کا سامنا رہا … یہ ملک قرضوں میں مزید ڈوب گیا ‘ آئی ایم ایف کے ہاں اس نے ملک کے مرکزی بینک کو گروی رکھا ‘ اس کی خودمختاری کو بیچ ڈالا … ہمسایہ ملکوں ‘ خاص کر بھارت کے ساتھ تعلقات کو نچلی ترین سطح پر لاکھڑا کیا … جھوٹ بول بول کر‘ اپنی حکومت کیخلاف’سازش‘ کا بیانیہ اختراع کرکے اپنے ملک کے عزت و وقار کو نیلام کردیا … اور بھی بہت کچھ کردیا … جو آہستہ آہستہ اب سامنے آرہا ہے… لیکن… لیکن پھر بھی ‘ اس سب کے باوجودبھی پاکستانی … عام پاکستانیوں کے سروں سے خان صاحب کا بھوت نہیں اتر رہا ہے اور… اور بالکل بھی نہیں اتر رہا ہے…ہم نہیں جانتے ہیں کہ یہ پاکستان کی بد قسمتی ہے یا خان صاحب کی خوش قسمتی … ہم نہیں جانتے ہیں… کہ…کہ اگر ہم کچھ جانتے ہیں تو… تو یہ ایک بات جانتے ہیں کہ یہ جو عشق ہے یہ انسان کو اندھا کردیتا ہے‘ اسے نکمابنا دیتا ہے اور… اور ہم یہ بات وثوق سے کہہ رہے ہیں کہ … کہ پاکستان کی قوم خان صاحب کے عشق میں اندھی ہو گئی ہے اور… اور نکمی بھی ‘جسے خان صاحب کے بغیر کوئی اور نکما نہیں دکھ رہاہے … اور بالکل بھی نہیں دکھ رہا ہے ۔گرچہ پاکستان نکموں سے بھرا پڑا ہے… قسم شریفوں اور زرداریوں کی ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کولگام: سیکورٹی فورسز اور جنگجووں کے مابین گولیوں کا تبادلہ جاری، تین اہلکار زخمی

Next Post

شہباز شریف کی بات چیت کی پیشکش

ہارون رشید شاہ

ہارون رشید شاہ

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

سکینہ جی کا تجربہ !

2025-07-09
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اب پڑ ھائی میں بھی ہائبرڈ ماڈل

2025-07-08
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

یہ صرف دعویٰ ہے…

2025-07-06
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

سرما نہیں گرما میں اسکول بند رکھئے!

2025-07-05
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

امر ناتھ یاترا کا آغاز

2025-07-03
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ہمیں دشمنوں کی کیا ضرورت

2025-07-02
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

دوستی رکھتے تو فائدہ تھا…

2025-07-02
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

دوستی رکھتے تو فائدہ تھا…

2025-07-01
Next Post
آگ سے متاثرین کی امداد

شہباز شریف کی بات چیت کی پیشکش

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.