سرینگر//
ممتاز قانون دان راجہ طفیل جو کل انتقال کر گئے تھے، کو آج نئی دہلی کے ایک قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔
مرحوم کے اہل خانہ کے مطابق طفیل کو آج نئی دہلی کے لودھی روڈ پر واقع مسلم قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔
بینچ اور بار دونوں کے اراکین نے مرحوم کو آخری خراج عقیدت پیش کیا۔اس موقع پر جسٹس سدھارتھ میردول، موجودہ جج دہلی ہائی کورٹ، سدھارتھ لوتھرا، سینئر ایڈوکیٹ، سپریم کورٹ آف انڈیا، این ہری ہرن، سینئر ایڈوکیٹ، کمل نجوان، سینئر ایڈوکیٹ اور بار کے دیگر اراکین موجود تھے۔
ایڈوکیٹ طفیل کی جسد خاکی کو نم آنکھوں کے ساتھ قبر میں اتارا گیا۔تمام حاضرین نے مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لیے دعا کی۔